• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی بھائی ڈاکٹر محمد ادریس زبیر حفظہ اللہ کا تعرف کروادے؟

عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
827
پوائنٹ
86
السلام علیکم،

کوئی بھائی ڈاکٹر محمد ادریس زبیر حفظہ اللہ کا تعرف کروادے؟

اپکا مقدمہ اکثر کتابون پر دیکھا گیا خاصکر عمران ایوب حفظہ اللہ کی کسی کتاب پر۔

جزاک اللہ خیرا،
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب ڈاکٹر محمد ادریس صاحب حفظة اللہ تعالی کا اجمالی تعارف ڈاکٹر صاحب ایک انتھای سنجیدہ انسان ھے میں نے براہ راست ان کا ایک لیکچر سنا ھے اور ان کی دو کتابوں کا مطالعہ کیا ھے ایک علوم القرآن اور دوسرا فقہ اسلامی یہ دونوں بھت تحقیقی اور علمی کتابیں ھے فقہ اسلامی تو ھر اھلحدیث کیلیے پڑھنا بھت ضروری ھے یہ کتاب انسان کو اھلحدیث بناکر ھی
چھوڑدیتا ھےکیونکہ اس مین ایمہ اربعہ کی ایسے اقوال موجود ھے جو انسان کو تقلید سے روک کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متبع بناتا ھے علوم القرآن تو علم کا ایک خزانہ ھے اس میں
علم
ھی علم ھے ڈاکٹر صاحب جب تقریر فرماتے ھیں تو انتھای اطمینان اور سنجیدگی سے گویا کہ سامع کی ذھن میں ایک ایک بات ڈالنے کی کوشش کرتے ھیں انتھای سنجیدہ انسان ھے اللہ تعالی نے ان کو علم وعمل دونوں سے نوازاھے وہ دور جدید کی عظیم عالمہ محققہ اور مصلحہ مفسرہ قرآن قابل صد احترام محترمہ ڈاکٹرفرحت ھاشمی صاحبہ کی شوھر بھی ھے دونوں ملکر ماشاء اللہ علم
مسلمانوں کی رھنمای میں مصروف ھے بارک اللہ فی علمھما وعملھما وحیاتھما تفصیلی تعارف انشاء اللہ میں بعد میں تحریر کرونگا
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
ڈاکٹر ادریس زبیر کا تعلق ملتان سے ہے جہاں ان کے والد مرحوم تدریس حدیث کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ باقاعدہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ حدیث میں پڑھاتے رہے۔ اس دوران گلاسگو یونیورسٹی' برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی جہاں ان کا کام غالباً ابو طاھر السلفی بر تھا۔ بعد ازاں اپنی زوجہ محترمہ -ڈاکٹر فرحت نسیم ہاشمی حفظہااللہ - کے ساتھ الھدی انٹرنیشنل کا آغاز کیا اور اس کام کو چہاردانگ عالم میں جو کامیابی و قبولیت حاصل ہوئی وہ اللہ کے خاص کرم اور توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔ الھدی انٹرنیشنل کی مصروفیت کے بعد ڈاکٹر ادریس اور ڈاکٹر فرحت نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے استعفی دے دیا تھا۔
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
محترم جناب ڈاکٹر محمد ادریس زبیر صاحب کے تعارف کے متعلق عرض ہے کہ ان کاتعلق ملتان کے ایک علمی اور تدریسی خانوادے سے ہے ١٣٩٧ میں انھوں نے اپنے والد محترم شیخ الحدیث جناب ابوالطیب شمس الحق مسعود صاحب رحمہ اللہ تعالی رحمۃ واسعۃ سے درس نظامی مکمل کیا پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ١٩٨٠ میں ایم۔اے عربی کیا ۔١٩٨٣میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ اصول الدین سے منسلک ہوگیے ١٩٨٩میں گلاسکو یونیورسٹی سے علم حدیث میں پی۔ایچ۔ڈی۔کی ١٩٩٨میں بطور ایسوی ایٹ پروفیسرشعبہ قرآن وحدیث میں آگیے۔ ٢٠٠٠ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور پروفیسر آف حدیث اور چییرمین شعبہ حدیث وسیرت کے ان کے تقرری ہوئی٢٠٠٢ میں اپنی دیگر مصروفیات کے بنا پر استعفاء دیاعربی ،اردو،انگریزی میں بہت آرٹیکلزلکھےڈاکٹر صاحب محترم چند بہترین کتابوں کے مصنف ہے آجکل انھوں نے اپنی زندگی اللہ تعالی کے کتاب اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کے مبارک احادیث کیلیے وقف کی ہے اور علم وعمل کے مشہور درسگاہ الھدی انٹر نیشنل میں ان کے دروس جاری وساری ہے دنیا بھر میں اللھم وفقہ المزید لخدمۃ دینک وبارک فی علمہ وعملہ
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
فقہ اسلامی ایک نہایت علمی اور مفید کتاب ہے اس کی اندر فقہی اختلافات کا حل موجود ہے موجودہ دور کی اختلافی مسایل کا حل کیا ہے اس کیلیے اس کتاب کا مطالعہ کرکے خود بخود مسئلے کا حل سامنے آجاتاہے
 

عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
827
پوائنٹ
86
ڈاکٹر محمد ادریس زبیر صاحب کے تعارف کیلئے جزاکم اللہ خیرا!

کیا ڈاکٹر صاحب کی اس کتاب کا ڈاون لوڈ لنک مل سکتا ہے؟؟؟
 
Top