السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
یہ سندھی ہے !! یہ میرے پیر و مرشد شیخ العرب والعجم بدیع الدین شاہ الراشدی السندھی کی زبان ہے۔ مجھے بس اتنی آتی ہے کہ پڑھ اور سمجھ سکتا ہوں، اگر آسان زبان لکھی ہوئی ہو!!
ویسے کوئی بھائی بتلائے گا کہ کیا سندھی زبان میں بھی کوئی اہل الحدیث کا فورم اور ویب سائٹ موجود ہے، اگر نہیں تو ہمارے سندھی لکھنے پڑھنے والے حضرات توجہ فرمائیں!!
اہل حدیثوں کے پیر ومرشد کے بارہ میں سنتے تھے کہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں لیکن !
در اصل سب دعوے دار ہیں دلدار کوئی کوئی ہی ہے۔
اور حیرت ہے کسی نے کچھ تنقید بھی گوارا نہیں کی ۔ شاید یہ اہل حدیث نے لکھا ہے تبھی ۔
اگر کوئی دیوبندی یا بریلوی لکھتا تو مشرک اور گستاخ رسول اور نہ جانے کیا کیا فتوے لگ جاتے بلکہ چھاپ دیئے جاتے ۔
افتؤمنون ببعض الکتب وتکفرون ببعض؟
پھر آپ کے آخری جملہ سے قومی تعصب کی بو آرہی ہے ۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی تعلیم دی تھی؟ یا اسے جاہلیت اور کفر سے تعبیر کیا تھاَ؟