اس وقت انٹرنیٹ پر تاریخ ابن کثیر، تاریخ طبری، طبقات ابن سعد وغیرہ کے اردو تراجم اسکین شدہ باآسانی دستیاب ہیں لیکن یہ سب تراجم نفیس اکیڈمی کے شائع کردہ ہیں جو کہ ناصرف پرانے ہیں بالخصوص تاریخ طبری اور طبقات ابن سعد کے تراجم نہ صرف پرانے ہیں بلکہ ان میں کافی اغلاط بھی پائی جاتی ہیں۔ ان ہی کتب کے نئے اور کافی بہتر تراجم اب دارالاشاعت نے بھی شائع کر دئیے ہیں کیا یہ ممکن ہے کہ دارالاشاعت کے شائع کردہ یہ تراجم کتب و سنہ کی سائٹ پر فراہم کر دیے جائیں۔
اگر ممکن ہو تو فرمائشی فہرست میں دائرہ معارف اسلامیہ کو بھی ضرور شامل کر لیجئے پنجاب یونیورسٹی کا شائع کردہ یہ اسلامی انسائیکلوپیڈیا اپنے اندر ایک جہان معلومات رکھتا ہے اور اب اس کا نیا نستعلیق اڈیشن بھی شائع ہو گیا ہے۔ شکریہ