• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کھاتا پیتا بھی رہے اور روزہ بھی نہ ٹوٹے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ایک وکیل نے رمضان کے مہینے میں سید عطاءاللہ شاہ بخاری سے ارزاہ مذاق کہا: علماء تعبیر و تاویل میں یدطولیٰ رکھتے ہیں، پھر کوئی ایسا نسخہ تجویز فرمایئے کہ آدمی کھاتا پیتا بھی رہے اور روزہ بھی نہ ٹوٹے۔

شاہ صاحب کہنے لگے: یہ تو بہت سہل ہے، قلم اور کاغذ نکالو اور لکھو:

"ایسا مرد چاہیے جو وکیل صاحب کو صبح صادق سےمغرب تک جوتے مارتا جائے۔ یہ جوتے کھاتے جائیں اور غصے کو پیتے جائیں۔"

اس کے بعد وکیل سے مخاطب ہو کر فرمانے لگے: "جاؤ اس طرح دن بھر کھاتے پیتے رہو تمہارا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔"
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
دولت مند باپ نے اپنے کاہل اور نکھٹو بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے کہا ۔

’’تم نہایت ہی کاہل اور سست آدمی ہو، کوئی کام وغیرہ نہیں کرتے ۔ بس ہر وقت پڑے رہتے ہو، فرض کرو تمہاری شادی ہو جائے اور تمہاری بیوی تمہیں گھر سے باہر جانے اور کام کرنے پر مجبور کرے تو تم کیا کرو گے ‘‘؟

’’دوسری بیوی کی تلاش‘‘۔ بیٹے نے بڑے اطمینان سے جواب دیا ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
والدہ : ہم تمہارے لئے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ تمھیں کیسی لڑکی چاہیے

بیٹا: ایک ایسی لڑکی جو مجھ سے بہت پیار کرے، ایک ایسی لڑکی جو بہت اچھا کھانا بنائے، ایک ایسی لڑکی جو میری خوب خدمت کرے، ایک ایسی لڑکی جو آپ لوگوں کی خدمت کرے

والدہ: (طنز کرتے ہوئے): کچھ اور؟

بیٹا: جی ہاں ۔۔۔ اور یہ کہ وہ چاروں مل جل کر رہیں
 
Top