- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
کھانے پینے کے بعد اللہ کی تعریف کرنے والا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ اللّٰہَ لَیَرْضٰی عَنِ الْعَبْدِ أَنْ یَّأْکُلَ الْأَکْلَۃَ فَیَحَمِدُہُ عَلَیْھَا، أَوْ یَشْرَبَ الْشَرْبَۃَ فَیَحْمِدُہُ عَلَیْھَا۔ ))1
'' یقینا اللہ تعالیٰ (اس) بندے سے نہایت راضی ہوتا ہے (جو) کھانا کھائے تو اللہ کی حمد کرے یا پانی پئے تو اللہ تعالیٰ کی حمد کرے۔ ''
شرح...: اَکْلَۃٌ (ہمزہ کے فتح کے ساتھ) بمعنی صبح یا شام میں سے ایک وقت کا کھانا۔ کھانے کے بعد اللہ کی حمد بیان کرنا مستحب ہے۔ چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستر خوان اٹھایا جاتا تو آپ حسب ذیل دعا کرتے۔
(( أَلْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ، غَیْرَ مُکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا۔))2
'' ہمارے پروردگار! اللہ کا شکر ہے بہت سا شکر، پاکیزہ شکر، برکت والا، ایسا شکر نہیں، جو ایک بار ہو کر رہ جائے، ختم ہوجائے پھر اس کی حاجت نہ رہے۔ '' (بلکہ ہمیشہ والا شکر)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ مسلم في کتاب الذکر، باب: استحباب حمداللّٰہ تعالیٰ بعد الأکل والشرب، رقم: ۶۹۳۲۔
2 أخرجہ البخاري في کتاب الأطعمۃ، باب: ما یقول إذا فرغ من طعامہ رقم، ۵۴۵۸۔