• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت و توانائی میں اضافہ کرتی ہے

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت و توانائی میں اضافہ کرتی ہے


گرم تر مزاج کی حامل کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور
اعصابی کمزوری، کام کی زیادتی سے پیدا شدہ تھکاوٹ، کمر درد، پٹھوں کا درد، پٹھوں کا کھچائو، ہاتھ پائوں سن ہونے اور دیگر بلغمی امراض کیلئے مفید غذاء ہے، عجوہ کھجور قوت مدافعت پیدا کر کے جسم کو بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔
کولیسٹرول کو کم کر کے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین حکیم انقلاب طبی کونسل پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب ، حکیم محمد افضل میو، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، ڈاکٹر محمد عابد، حکیم ریاض الدین، حکیم سید عمران فیاض، حکیم غلام فرید میر، حکیم مشتاق احمد میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی اور حکیم مرزا خان، طبیبہ غلام زینب اور میاں بابر نے کھجور کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ تحقیقی نششت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ایلو پیتھک سائنس میں کھجور کو ایک بہترین غذائی پھل قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ کھجور کو شوق اور رغبت سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتی ہے
جو فوراََ جزو بدن بن جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور کے 100 گرام خوردنی حصے میں 15.3 فیصد پانی، پروٹین 2.5 فیصد چکنائی 0.4 فیصد معدنی اجزاء 2.1 فیصد ریشے، 3.9 فیصد اور کاربو ہائیڈریٹس 75.8 فیصد پائے جاتے ہیں۔ کجھور کے معدنی اور حیاتی اجزاء میں 120 ملی گرام کیلشیم 50 ملی گرام فاسفورس 7.3 ملی گرام فولاد، 3 ملی گرام وٹامن سی اور تھوڑی سی مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ کھجور کی 100 گرام مقدار میں 315 کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ایک انسان کیلئے روز مرہ کی معقول غذاء ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور جرمنی میں کھجور سے تیار کردہ جام اور مشروبات روز مرہ کی خوراک میں شامل ہوچکے ہیں۔ یہ ترقی یافتہ ممالک میں اسی طرح مقبول ہے جس طرح سعودی عرب اور ایران میں اسے پذیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کا شمار خشک اور تازہ پھلوں میں ہوتا ہے۔ درخت پر پکی ہوئی کھجور بے حد لذیز ہوتی ہے۔
 
Top