• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کہیں ہماری نمازیں ضائع نہ ہو جائیں !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کہیں ہماری نمازیں ضائع نہ ہو جائیں !

ایک حدیث میں آتا ہے کہ بندہ نماز ادا کرتا ہے *لیکن نامہ اعمال میں اس نماز کا دسواں،نواں، آٹھواں،ساتواں، چھٹا، پانچواں، چوتھا، تیسرا یا نصف حصہ لکھا جاتا ہے۔*

جتنی نماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق پڑھی،
طہارت، خشوع کا اہتمام کیا اتنی ہی صحیح پڑھی۔

*دنیا کے معاملات میں ہم تحقیق کرتے ہیں، وقت لگاتے ہیں۔*
کپڑے ٹھیک سے میچ کرتے ہیں۔ کوئی ڈاکومنٹس ہوں ایک حرف بھی غلطی ہوجائے تو ایکسیپٹ نہیں ہوتے، اور خوب بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے۔

*⚖لیکن جہاں آخرت میں چیک کی جانے والی پہلی چیز کا معاملہ ہے۔ اسکو ہم اس معیار پر نہیں لاتے جو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیا۔*

⚖رزلٹ والے دن ایسے سٹوڈنٹ بھی ہوتے ہیں جنھوں نے محنت کی ہوتی ہے، تھکے ہارے، نیندیں قربان کیں۔ لیکن فیل ہوگئے۔
*کیونکہ ٹیچر کی ہدایات کے مطابق کام نہ کیا۔*

کہیں ہمارا حال بھی ایسا نہ ہو جائے۔ کہ تھک تو جائیں اور ایکسیپٹ نہ ہو۔
*اسی لئے جو کام ہمیں کرنا ہے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے مطابق کرنا ہے۔ یعنی قرآن اور حدیث کے مطابق*

نمازیں قبول کروانے کیلئے سب سے پہلے ہمیں اس ہستی کیلئے اپنے عقائد، اور ایمان کو ٹھیک کرنا۔
*جسکے لئے ہم نماز پڑھ رہے ہیں۔*

نہ اللہ کی ذات میں کوئی شریک ہے۔

نہ رب کی صفات میں کوئی شریک ہے۔ *مشکل کشا، حاجت روا، نفع نقصان کا مالک اللہ تعالی ہیں۔*
*کسی انسان کو چاہے نیک ہو بد ذرا سا ان معاملات میں اللہ نے اپنا شریک نہیں بنایا*

نہ اللہ کی کوئی اولاد ہے، نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ نہ اسکی کوئی بیوی ہے اور نہ کوئی اسکے نور کا ٹکڑا۔

اللہ تعالی عرش عظیم پر، ساتویں آسمان پر مستوی ہیں۔ لیکن وہ دنیا میں سب دیکھتے سنتے ہیں۔
*لیکن افسوس کہ آجکل ہم مسلمان ہوکر، ہندووں کی طرح کے عقائد رکھتے ہیں کہ وہ ہر مخلوق میں موجود ہے، نعوذباللہ۔*

دین کا طریقہ صرف اور صرف اللہ تعالی بتا سکتے ہیں۔ *حرام وہ ہے جو رب نے حرام کیا، حلال وہ ہے جو اللہ نے حلال کیا۔*
*کسی انسان کا یہ حق نہیں کہ دین کے طریقے بنائے۔*

✨✨✨
 
Top