• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرجادوہوا؟

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیدکہتاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرسحرکااثرہوگیاتھا۔ چنانچہ بخاری شریف مصری باب السحرجلد4صفحہ 15۔مسلم شریف باب السحرجلد2ص 231۔اورنیل الاوطارمصری باب ماجاء فی حدالساحرجلد7ص 148میں مفصل احادیث مسطورہیں۔
بکرکہتاہے کہ اپنا مطلب سیدھاکرنے کےلیےیہ بھی گھڑلیاگیا ہے کہ سیدنامحمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرکسی یہودی نے سحرکیاتھا اورآپ نعوذباللہ محسورہوگئے تھے۔العیاذباللہ پیغمبرعلیہ السلام پرسحرکاعمل ہوجائے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم محسورہوجائیں یہ کس طرح ممکن ہے ؟
1۔زیداوربکرمیں کون حق پرہے ؟2۔کیااس کوانکارحدیث کہہ سکتے ہیں جبکہ بکرکو حدیث بھی دکھائی گئی ہو۔ اور وہ تسلیم نہ کرے؟3۔اس کےساتھ اقتداء بالصلاۃ کا کیاحکم ہے ؟4۔اس کے اس رسالہ کے پڑھنے کےمتعلق کیاحکم ہے۔جس میں اس نے اسی موضوع پربحث کی ہو۔ چنانچہ خط کشیدہ عبارت اس کے رسالہ مذکورہ کی ہے ۔5۔ان تتبعون الارجلامسحوراً۔الایة (بنی اسرائیل) اس کاکیاجواب ہے؟
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیئے جانے سے متعلق جتنی بھی روایت ہیں یہ حدیث رسول اللہ نہیں بلکہ دیگر صحابہ و صحابیات کے اقوال ہیں
سلفی نجدی عقیدہ یہ ہے کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگرانبیاء کے علاوہ کسی اور انسان کی بات صحیح بھی ہوسکتی ہے اور غلط بھی "
اب جب ان اقوال کو قرآنی آیات کی روشنی میں دیکھتے ہیں تو ان کا خطاء پر ہونا روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتا ہے
اللہ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ کفار انبیاء علیہ السلام کو مسحور کہتے تھے
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کفار کے قول کو اللہ نے قرآن مجید میں یوں بیان کیا ہے
جب کہ ظالم کہتے ہیں تم پیچھے نہیں چلے مگر ایک ایسے مرد کے جس پر جادو ہوا
دیکھو انہوں نے تمہیں کیسی تشبیہیں دیں تو گمراہ ہوئے کہ راہ نہیں پا سکتے

بنی اسرائیل ۔48 47

اور بولے اس رسول کو کیا ہوا کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے کیوں نہ اتارا گیا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کہ ان کے ساتھ ڈر سناتا
یا غیب سے انہیں کوئی خزانہ مل جاتا یا ان کا کوئی باغ ہوتا جس میں سے کھاتے اور ظالم بولے تم تو پیروی نہیں کرتے مگر ایک ایسے مرد کی جس پر جادو ہوا
اے محبوب دیکھو کیسی کہاوتیں تمہارے لئے بنا رہے ہیں تو گمراہ ہوئے کہ اب کوئی راہ نہیں پاتے

الفرقان : 7،8،9
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ واضح طور سے ظالموں کے اس قول کی ترید کررہا ہے کہ رسول اللہ سحر زدہ ہیں اور پھر آگے یہ بھی فرماتا ہے کہ ان ظالموں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سحر زدہ ہونے سے صرف تشبیہ دی اس لئے گمراہ ہوئے اور کیسے گمراہ کہ کبھی راہ حق کو نہیں پاسکتے
حضرت صالح علیہ السلام کے بارے میں کفار کے قول کو اللہ نے قرآن مجید میں یوں بیان کیا ہے
بولے تم پر تو جادو ہوا ہے
الشعراء :153

قرآن ہی ہمیں ایک قاعدہ بتاتا ہے کہ جو امور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان سے بعید ہوں ان کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نہیں کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ
اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے
یٰس 69
یعنی اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شعر و شاعری کا علم نہیں سکھایا کیونکہ یہ علم نبی مکرم کی شان کے لائق نہیں جب کے عرب معاشرے میں شعر کہنا ایک فضیلت کی بات ہوا کرتی تھی جب اتنی چھوٹی سی بات جو کہ شان اقدس کے خلاف ہے اس کی ترید بھی رب تبارک تعالٰی نے فرمادی ہے اور آپ حضرات سحرزدہ ہونے کی تہمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دھر رہیں ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ھدایت عطاء فرمائے
 
Top