پیش لفظ
السلام علیکم ورحمۃاللہ
ہمارے موجودہ زمانے میں لوگ کم علمی اور بے احتیاطی کی وجہ سے بہت سے وہمات اور اشکالات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اور پھر جب ایک مرتبہ وہ اپنے آپ کو ان وہمات کے سپرد کرتے ہیں تو معمولی فقہی اختلاف بھی ایک تنازعہ کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔
یہاں سے ہی وہ نا سور پیدا ہوتا جو تنقید و رد سے ہوتا ہوا ، با ہمی اتحاد و بھائی چارے کو چاک چاک کرتا ہوا بغض و عناد کو جنم دیتا ہے۔
کچھ اسی طرح کی صورت حال کا سامناآج صحیح العقیدہ اور سنت نبوی ﷺکے پیروکاوں، شرک و بدعت سے اعلان برات کرنے والے افراد کو ہے۔
اہل حق میں یہ اختلاف لفظ ’سلف ‘ کا استعمال کرنے میں ہے!
اسی طرح ایک عام مسلمان بھی لفظ سلف کے معنی و مفہوم سے نا وقف و نابلد ہے یہ مختصر رسالہ ایک عام مسلمان کو لفظ سلف اور اس کے مفہوم سے متعارف کروتا ہے اور اس مسئلے میں ایک اہل حق کے اتحاد و اتفاق کی تڑپ رکھنے اور اس تنازعہ کےشکار افراد کے لیے انشأ اللہ مفید اور رہنماء ثابت ہو گا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اگر اس کاوش میں کوئی کمی بیشی رہ گئی تو اس سے در گزر فرما کر اسے قبول فرمائے۔
والسلام
ڈاکٹر عبداللہ سلفی
مکمل کتابچہ::: یونی کوڈ اور پی ڈی ایف:::::::
سلف اور سلفیت-ٹرو منہج ڈاٹ کام
مجھے امید قوی ہے یہ رسالہ کافی و شافی ہوگا انشاء اللہ