• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ نے کھبی ﺳﻮﭼﺎ ﻫﮯ ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا آپ نے کھبی ﺳﻮﭼﺎ ﻫﮯ ؟

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ 70 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﮐﻮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ۔ ﺑﮍﮬﺎﭘﮯ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﺛﺮ ﺩﮐﮭﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ۔ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺁﯾﺎ ﮐﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﮕﻠﻨﺎ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻧﻮﺑﺖ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺁ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﮕﻠﻨﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺭﮨﺎ ۔ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﻤﺮﺟﻨﺴﯽ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﺎ ۔ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺭﮨﺎ -

ﺍﮐﺎﻭﻧﭩﻨﭧ ﻧﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ...ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﮐﺎ ﺑﻞ ﺗﮭﻤﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺎﻡ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ ۔ ﺑﻞ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺷﺨﺺ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺍﮐﺎﻭﻧﭩﯿﻨﭧ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﻠﺪﯼ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻓﺴﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﺎ ﻗﺼﮧ ﺳﻨﺎﯾﺎ۔

ﺍﻓﺴﺮ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺑﻞ ﺩﯾﻨﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﺎﺭ ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﻞ ﺩﯾﻨﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ
ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ 70 ﺳﺎﻝ ﮐﮭﻼﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﻤﺎﯾﺎ!!!!

ﺫﺭﺍ ﺳﻮﭼﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺳﺎﻧﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﭘﻠﯿﺰ ...

ﺍﻟﻠﻪ ﺍﭘﻨﺎ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ !


''ﻭﺇﻥ ﺗﻌﺪﻭﺍ ﻧﻌﻤﺖ ﺍﻟﻠﻪ ﻻ ﺗﺤﺼﻮﻫﺎ'' (ﺳﻮﺭۃ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ 34)

(ترجمہ) ''ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺷﻤﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺷﻤﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﻮ ﮔﮯ ..''

بشکریہ از ــــــــــ ٭٭٭٭٭٭٭ ــــــــ(اُمہ حبیبہ)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انتہائی معذرت کے ساتھ

ہم بولتے بہت ہیں لیکن سوچتے کم ہیں،ہم دوسروں کوتو بتاتے ہیں لیکن خود کو نہیں سمجھاتے،ہم دوسروں کو یاد دلاتے ہیں لیکن خود بھول جاتے ہیں،ہم اچھی باتوں کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں مگر اپنےساتھ شئیر کرنے کی کوشش نہیں کرتے،ہم دوسروں کا احتساب کرنا چاہتے ہیں مگر اپنا احتساب نہیں کر پاتے،ہم دوسروں کی لاکھوں گز زمین پر انہیں برائی کے بجائےبھلائی کی فصل کی کاشت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اپنی دو گز زمین پر وہ فصل کاشت نہیں کرنا چاہتےیہی منافقت ہماری خرابی کی بنیادی وجہ ہےکہیں میں اور آپ تو اس 'ہم' میں شامل نہیں؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نیکی کر کے بھول جا کہ کبھی کی بھی تھی یا نہیں۔ ۔ کیوں کہ جس کے لیے کی ہے ۔ ۔وہ بھولنے والا نہیں۔ ۔ ۔گناہ کر کے یاد رکھ۔ ۔ ۔تا کہ جس کے سامنے کھڑے ہونا ہے ۔ ۔ اس تک پہنچنے سے پہلے توبہ کر لے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر


ایک بار حضرت عمر رضى الله بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعا کر رہا تھا،
"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"۔
حضرت عمر رضى الله نے اُس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، الله کی کتاب سے،
الله نے قرآن میں فرمایا ہے،
"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔" (القرآن 34:13)
حضرت عمر یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،"اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"
ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں۔ اگر آپ قرآن پاک میں "اکثر لوگ" سرچ کریں تو "اکثر لوگ"
"نہیں جانتے" (7:187)
"شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"ایمان نہیں لائے"(11:17)
اگر آپ "زیادہ تر" کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ،
"شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"جاہل ہیں" (6:111)
"راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔"(21:24)
"سوچتے نہیں۔" (29:23)
"سنتے نہیں" (8:23)
تو اپنے آپ کو چند لوگوں میں ڈالو جن کے بارے میں الله نے فرمایاِ،
"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)
"مزوں کے باغات میں پچھلے میں زیادہ، اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)
چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اورکوئی اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں۔ ....

(كتاب الزھد - احمد بن حنبل (رحمه الله)، المُصنف - ابن ابى شيبة (رحمه الله))
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
ایک بار حضرت عمر رضى الله بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعا کر رہا تھا،
"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"۔
حضرت عمر رضى الله نے اُس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، الله کی کتاب سے،
الله نے قرآن میں فرمایا ہے،
"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔" (القرآن 34:13)
حضرت عمر یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،"اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس واقعہ کا تحقیقی جواب
 
Top