• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابلیس کا نام پہلے عزازیل تها؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
469
پوائنٹ
209
کیا ابلیس کا نام پہلے عزازیل تها؟

اس سلسلے میں کوئی مرفوع روایت نہیں ملتی، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک اثر ملتا ہے.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
’’کان إبلیس اسمه عزازیل و کان من أشرف الملائکة من ذوی الأربعة الإجنحة ثم ابلیس بعد‘‘
ترجمہ : ابلیس کا نام عزازیل تھا وہ چار پروں والے بلند رتبہ ملائکہ (فرشتوں) میں سے تھا پھر اس کے بعد وہ ابلیس (شیطان) بن گیا۔

(تفسیر ابن ابی حاتم ۸۴/۱ ح۳۶۱ و سندہ صحیح)

یہ اثر بیہقی شعب الایمان میں بهی ہے اور اس کی سند بهی صحیح ہے.

اس روایت کے متعلق احتمال ہے کہ یہ اسرائیلی روایات سے ماخوذ ہے.
اس بات کو اس امر سے بهی تقویت ملتی ہے کہ اس میں ابلیس کو فرشتوں میں سے بتلایا گیا ہے جبکہ حقیقت میں ابلیس (شیطان) جن میں سے ہے. گویا ابلیس کا پہلے والا نام عزازیل اسرائیلی روایات میں سے ہے.

واللہ اعلم
 
Top