• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابوداود کی یہ حدیث صحیح ہے؟

سید رافع

مبتدی
شمولیت
مئی 19، 2020
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
28
حدیث حسن وارد، سنن ابوداؤد میں ہے : قیل لعائشۃ ان امرأۃ تلبس النعل فقالت لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والرجلۃ من النساء۔

ام المومنین صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے عرض کی گئی ایک عورت مردانہ جوتا پہنتی ہے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی مردانی عورتوں پر۔


کیا ابوداود کی یہ حدیث صحیح ہے؟
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اس سے مماثلت رکھتی حدیث
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مخث مردوں (ہجڑوں )پر اور مردوں کی چال چلن اختیار کرنے والی عورتوں پرلعنت بھیجی اور فرمایاان زنانہ بننے والے مردوں کو اپنے گھروں سے باہر نکال دو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فلاں حجڑے کو نکالا تھا اور عمر رضی اللہ عنہ نے فلاںحجڑے کو نکالا تھا ۔۔۔بخاری کتاب الباس
 
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
حافظ زبیر علی زئی نے ابن جریج کے عنعنہ کی وجہ سے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ دیکھیں انوار الصحیفہ فی الاحادیث الضعیفہ من السنن العربعہ ص ۱۴۵، ۱۴۶
IMG_20230507_180459.jpg
 
Last edited:

حقیقت

مبتدی
شمولیت
نومبر 28، 2021
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
17
حافظ زبیر علی زئی نے ابن جریج کے عنعنہ کی وجہ سے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ دیکھیں انوار الصحیفہ فی الاحادیث الضعیفہ من السنن العربعہ ص ۱۴۵، ۱۴۶
22981 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
سوال گندم جواب چنا، بھائی نے سوا ل حدیث کی صحت کے حوالے سے کیا ہے، حافظ زبیر علی زئی کی رائے نہیں پوچھی۔ آپ کو چاہیے کہ ایک سے زائد محدثین کا اس حدیث پر حکم نقل کریں۔ چنانچہ امام البانی نے ابن جریج کے عنعنہ کے باوجود اس حدیث کو شواہد کی بنیاد پر صحیح قرار دیا ہے، اور کہا ہے:

رجاله ثقات غير ان ابن جريج مدلس وقد عنعنه . فالحديث صحيح بشواهده المتقدمة

حجاب المرأة المسلمة في الكتاب والسنة،ص68

اور یہی بات شیخ شعیب الارنووط نےتخریج شرح السنہ میں کہی ہے۔
 
Top