وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
النيكوتين هو مركب عضوي شبه قلوي وسام. يوجد في الطبيعة في جميع أجزاء نبات التبغ، مع تركيز أكبر في الأوراق على شكل سيترات أو مالات. يشكل من 0.3 إلى 5% من النبات بالوزن الجاف، والتركيب الحيوي يوجد في الجذور، ويجمع في الأوراق. يوجد النيكوتين كذلك، إلى جانب التبغ، في الطماطم، البطاطس، الفلفل الأخضر، والباذنجان وغيرها. كما أنه يوجد أيضاً في أوراق نبات الكوكا. تستخدم النباتات وخاصة التبغ النيكوتين كوسيلة للدفاع عن نفسها ضد الحشرات.
نکوٹین مالیکیول کا ایک نمونہ
نکوٹین ایک الکلی نما ہے جو تمباکو کے پتوں میں موجود ایک زہریلا مادہ ہوتا ہے۔ یہ ہیروئن اور کوکین کی طرح انتہائی نشہ آور کیمیائی مادہ ہے۔ انسانی جسم اور دِماغ اس کے بہت عادی ہو جاتے ہیں اور اچھا محسوس کرنے کے لیے بار بار اِس کی طلب ہوتی ہے۔ تمباکو نوشی شروع کرنے کے لیے کوئی جسمانی وجوہات نہیں ہوتیں۔ جسم کو خوراک، پانی، نیند اور ورزش کی طرح نِکوٹین کی ضرورت نہیں ہوتی۔ در حقیقت نِکوٹین اور سایانائیڈ جیسے کیمیائی مادے اگر زیادہ مقدار میں لے لیے جائیں تو مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔
جدید دور میں تو نکوٹین فلٹر بھی مارکیٹ میں موجود ہے جو سگریٹ کے فلٹر کے پیچھے لگا کر سگریٹ پینے سے سگریٹ کا 100 فیصد نکوٹین فلٹر میں جمع ہوجاتا ہے اور جسم میں داخل نہیں ہوتا۔ یوں یہ سگریٹ ”بے ضرر“ ہوجاتا ہے۔
_____________________
نکوٹین
نکوٹین تمباکو کے پودے میں پایا جانے والا ایک محرک ہے اور سگریٹ کا اہم منشیاتی جزو ہے۔ اسے اکثر پیا جاتا ہے، تاہم چبایا بھی جا سکتا ہے اور کبھی کبھار جلائے بغیر سانس کے ذریعے کھینچا بھی جا سکتا ہے۔ نکوٹین دستیاب منشیاتی ادویات میں سے بدنام ترین دوا ہے، حتی کہ اگر انحصار کے اعتبار سے اسے ہیروئن اور کوکین کے مقابلے پہ بھی دیکھا جائے، اور یہ صحت کے بہت سے مسائل کے ساتھ منسلک ہے۔ ہر سال تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔
نکوٹین تقریبا ہر ملک میں بڑے پیمانے پر دستیاب ہے، اگرچہ ترقی یافتہ دنیا میں تمباکو نوشی کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے مستقل کوششیں کی جا تی رہی ہیں۔ اپنے طویل المعیاد مضر اثرات کی بنا پر یہ صارف کو صحت کے مسائل اور آخر کار موت سے ہمکنار کی دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عادت کو سماج دشمن گردانا جانا بھی استعمال کرنے والے کے لیے اچھی خبر نہیں ہوتی۔ تمباکو نوشی کو دل کے دورے اور سرطان سمیت دیگر سنجیدہ نوعیت کے صحت کے متعدد مسائل سے منسلک پایا جاتا ہے۔ یہ ناخوشگوار سے لے کر زندگی کے لیے خطرناک دیگر بہت سے صحت کے قلیل اور طویل المعیادی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
اس کو لینے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقے کے پیش نظر دماغ اور خون میں موجود نکوٹین کی مقدار پر کرنے والے اپنے اثرات کی بنا پر اگر متقاضانہ انداز میں کہیے تو نکوٹین محرک بھی ہے اور سکون آور بھی۔ یہ دوا کس طریقے سے لی گئی ہے اس پر انحصار کرتے ہوئے اس کو استعمال کرنے والا چاک و چوبند یا پرسکون محسوس کر سکتا ہے۔ مختصر مگر مرتکز کش تحریکی اثر پیدا کریں گے، جبکہ طویل اور زیادہ پرسکون کش آدمی کو سکون و آرام دے سکتے ہیں۔
بذات خود یہ دوا بہت نشہ آور نہیں سمجھی جاتی، تاہم جب تمباکو میں پائے جانے والے دیگر کیمیکلز اور دوسرے مادوں کے ساتھ اس کو ملا لیا جائے اس میں نشہ آور ہونے کی خاصی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔ تمباکو نوشی کو چھوڑنا بہت مشکل سمجھا جاتا ہے اور اس عمل کو آسان بنانے کے لیے نکوٹین کی چیپیاں اور بجلی سے چلنے والے سگریٹ دستیاب ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ اسے چھوڑنے کی بار بار کوشش کرنے کے باوجود تمباکو نوشی کو دوبارہ شروع کر لیتے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حكم شرب الدخان في الحج
السؤال: من جمهورية مصر العربية السائل يقول: هل شرب الدخان في الحج والإنسان محرم يفسد في ذلك الحج ولا تقبل؟
ـــــــــــــــــــــــ
الجواب: شرب الدخان ما يجوز، وفيه مضار كثيرة لا يجوز شربه، لا في الحج ولا في غيره، يجب تركه، ولكن شربه بالحج وفي العمرة لا يبطل العمرة، لكن نقص، نقص في الثواب، وإلا الحج صحيح والعمرة صحيحة ولو كان يشرب الدخان، لكن الواجب ترك التدخين كما يجب ترك شرب المسكرات والمخدرات، يجب على المؤمن أن يحذر المخدرات والمسكرات والتدخين جميعاً؛ لأن الله حرم ذلك، نعم.
https://binbaz.org.sa/fatwas/13644/