• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا امام بخاری رحمہ اللہ امام شافعی رحمہ اللہ کے جامد مقلد تھے؟

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
حالانکہ یہ بات مسلم ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ خود امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید کرتے تھے ۔ امام بخاري رحمہ الله (١٩٦-٢٥٦ ھ) مقلد تھے،

میرا ایک سوال یہ ہے کہ اگر بلفرض امام بخاری کو امام شافعی کا مقلد مان لیں تو پھر حنفی حضراتہ اپنے مسائل کے لیے بخاری سے دلائل کیوں پیش کرتے ہیں؟
اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر بخاری سے حدیث پیش کر دینے سے اہلحدیث بخاری کے مقلد بن جاتے ہیں تو حنفی بخاری کی حدیث مدرسوں میں پڑھانے سے یا بخاری سے حدیث پیش کرنے سے شافعی کیوں نہیں کہلاتے؟؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
افسوس امام بخاری رحمہ اللہ تو امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید کریں ۔ لیکن ہمیں یہ پر فریب نعرہ لگا کر کہ دین صرف قرآن و حدیث ہے اور کچھ نہیں ۔
افسوس تو اس بات کا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علامہ انور شاہ کاشمیری جیسا ’’ متصلب حنفی ‘‘ عالم واشگاف الفاظ میں امام بخاری رحمہ اللہ کے مقلد ہونے کی نفی کرتا ہے
اور انہیں مستقل مجتہد۔۔مانتا ہے لیکن ۔۔گلی ،محلے ،کے مولوی امام بخاری ؒ کو امام شافعی کا مقلد بنانے پر کمر بستہ ہیں‘‘

قال العلامة محمد أنور الكشميري رحمه الله تعالى (1352هـ) في : "فيض الباري على صحيح البخاري" (1/58) : "واعلم أنَّ البخاري مجتهدٌ لا ريب فيه ، وما اشتهر أنه شافعي فلموافقته إياه في المسائل المشهورة ، وإلا فموافقته للإمام الأعظم ليس أقل مما وافق فيه الشافعي، وكونه من تلامذة الحميدي لا ينفع؛ لأنه من تلامذة إسحاق بن راهويه أيضاً وهو حنفي، فَعَدّه شافعياً باعتبار الطبقة ليس بأولى مِنْ عَدِّه حنفياً. أ.هـ.
مولوی انور شاہ صاحب فرماتے ہیں : ’’ اچھی طرح جان لیجئے کہ امام بخاریؒ۔۔ مجتہد ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں ۔۔
اور یہ جو ان کے بارے مشہور ہے کہ وہ شافعی المذہب
تھے ،تو اس کی وجہ یہ ٹھہری کہ مشہور ( اختلافی ) مسائل میں ان کی تحقیق امام شافعی ؒ کے موافق تھی ،
حالانکہ دیگر کئی مسائل میں ان کی امام ابو حنیفہ سے موافقت ۔۔امام شافعی سے موافقت سے کم نہیں ؛
اور امام بخاری کا علامہ حمیدی کا شاگرد ہونا بھی (انکی شافعیت کے دعوے کیلئے ) مفید نہیں ۔۔۔کیونکہ وہ امام اسحاق بن راھویہ ؒ کے بھی شاگرد ہیں ،اور امام اسحاق حنفی تھے ۔۔تو اس طرح طبقہ کے لحاظ سے بھی ان کے شافعی ہونے کا دعوی۔۔انکے حنفی ہونے کے دعوی پر کوئی ترجیح نہیں رکھتا ۔(یعنی جس وجہ سے انہیں شافعی بنایا جا رہا ہے ،،وہی وجہ انکے حنفی ہونے کی بھی بنتی ہے ،اور یہ بات معروف ہے کہ وہ ’’ بہرحال حنفی نہیں ۔۔تو ثابت ہوا کہ وہ شافعی بھی نہیں )
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
اہل حدیث اور احناف دونوں کے نزدیک قابل اعتماد بڑے عالم سمجھے جاتے ہیں ،اس مسئلہ ۔۔یعنی جلیل القدر محدثین کسی خاص فقہی مذہب کے مقلد تھے ،یا نہیں ؛
اس سوال کا جواب علامہ ابن تیمیہ ؒ دیتے ہیں :
وفي مجموع فتاوى شيخ الإسلام 20/40:
’’ وسئل أيضا - رضي الله عنه -:
هل البخاري؛ ومسلم؛ وأبو داود؛ والترمذي؛ والنسائي؛ وابن ماجه؛ وأبو داود الطيالسى؛ والدارمي والبزار؛ والدارقطني؛ والبيهقي؛ وابن خزيمة؛ وأبو يعلى الموصلي هل كان هؤلاء مجتهدين لم يقلدوا أحدا من الأئمة؛ أم كانوا مقلدين؟ وهل كان من هؤلاء أحد ينتسب إلى مذهب أبي حنيفة؟
.....

سوال : کیا یہ ائمہ محدثین ۔۔الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ، وَأَبُو داود، والترمذي، والنسائي، وَابْنُ ماجه، وَأَبُو داود الطيالسي، والدارمي، وَالْبَزَّارُ، والدارقطني، والبيهقي، وَابْنُ خزيمة، وَأَبُو يَعْلَى الْمُوصِلِيُّ ۔۔خود مجتہد تھے ،اور کسی امام کی تقلید نہیں کرتے تھے ؟؟۔۔یا۔۔مقلد تھے ؟؟۔۔اور ان میں سے کوئی امام ابوحنیفہ کے مذہب کی طرف بھی منسوب ہے ؟ْ

الجواب
’’ فأجاب:
الحمد لله رب العالمين : أما البخاري؛ وأبو داود فإمامان في الفقه من أهل الاجتهاد.
وأما مسلم؛ والترمذي؛ والنسائي؛ وابن ماجه؛ وابن خزيمة؛ وأبو يعلى؛ والبزار؛ ونحوهم؛ فهم على مذهب أهل الحديث ليسوا مقلدين لواحد بعينه من العلماء
‘‘

جہاں تک امام بخاری اور امام ابو داود کی بات ہے تو وہ فقہ میں بھی خود امام تھے ،اور اہل ااجتہاد میں سے تھے ۔۔یعنی خود مجتہد تھے (مقلد نہیں )
اور امام مسلم ،امام ترمذی، امام ابن ماجہ ،امام ابن خزیمہ ،امام ابویعلی ،اور البزار اور ان جیسے دیگر حفاظ حدیث سب اہل حدیث کے مذہب پر تھے ۔اور کسی معین امام کے مقلد نہ تھے‘‘۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو حاصل کلام یہ کہ :
’’ حفاظ حدیث سب اہل حدیث کے مذہب پر تھے ۔اور کسی امام کے مقلد نہ تھے ‘‘
 
Last edited:
Top