محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
کیا انبیاء علیہ السلام اور اولیاء اللہ کا وسیلہ جائز ہے ؟؟؟؟
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا یہ حدیث صحیح ہے کیا اس طرح وسیلہ لینا جائز ہے برائے مہربانی اس کا جواب دے آپ کابھائی افروز صدام
Sent from my SM-J250F using Tapatalk
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہMusnad Ahmed Hadees # 5678
۔ (۵۶۷۸۔) عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حُنَیْفٍ أَنَّ رَجُلًا ضَرِیرًا أَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! ادْعُ اللّٰہَ أَنْ یُعَافِیَنِی، فَقَالَ: ((إِنْ شِئْتَ أَخَّرْتُ ذٰلِکَ فَہُوَ أَفْضَلُ لِآخِرَتِکَ، وَإِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ لَکَ۔)) قَالَ: لَا، بَلِ ادْعُ اللّٰہَ لِی فَأَمَرَہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ وَأَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ، وَأَنْ یَدْعُوَ بِہٰذَا الدُّعَائِ، ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ، یَا مُحَمَّدُ! إِنِّی أَتَوَجَّہُ بِکَ إِلٰی رَبِّی فِی حَاجَتِی ہٰذِہِ فَتَقْضِی وَتُشَفِّعُنِی فِیہِ وَتُشَفِّعُہُ فِیَّ)) (مسند أحمد: ۱۷۳۷۳)
۔ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک نابینا آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے عافیت دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہتا ہے تو میں اس دعا کو مؤخر کر دیتا ہوں، یہ تیری آخرت کے لیے افضل ہو گا، اور اگر تو چاہتا ہے تو میں تیرے لیے دعا کر دیتا ہوں۔ اس نے کہا: نہیں، بس آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دعا ہی کر دیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ وہ وضو کر کے دو رکعتیں ادا کرے اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ، یَا مُحَمَّدُ! إِنِّی أَتَوَجَّہُ بِکَ إِلٰی رَبِّی فِی حَاجَتِی ہٰذِہِ فَتَقْضِی وَتُشَفِّعُنِی فِیہِ وَتُشَفِّعُہُ فِیَّ۔ (اے اللہ! بیشک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تیری طرف متوجہ ہوتاہے،جو کہ رحمت والے نبی ہیں، اے محمد! میں اپنی ضرورت پورا کروانے کے لیے آپ کے ساتھ اپنے ربّ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں، پس (اے اللہ!) تو میری حاجت پوری کر دے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سفارش میرے حق میں قبول فرما)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے حق میں میرے سفارش قبول فرما۔
Sahih Hadees
Sent from my SM-J250F using Tapatalk