• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اِس آیتِ مبارکہ سے وسیلہ کی شرعی حیثیت ثابت ہوتی ہے؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ایک اہل علم دوست نے اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے ناجائز وسیلے کو جائز قرار دینے والوں کے رد کے متعلق اردو زبان میں مواد کے متعلق استفسار کیا ، تو تلاش کرتے کرتے یہاں تک پہنچا ،اور پھر مزید ایک تفصیلی مضمون بھی مل گیا ، جس کا ذکر بغرض فائدہ کرنا مناسب سمجھا ، بلکہ جو پیغام ان کے لیے لکھا گیا ، وہی حاضر خدمت ہے :
’’شيخ صاحب اردو زبان کے اندر بھی وسیلہ سے متعلق غلط دلائل کے رد میں کافی و شافی جواب موجود ہے ، ایک رسالہ چھپتا ہے ماہنامہ السنۃ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی ادارت میں ، انہوں نے اس رسالہ کا خصوصی نمبر وسیلہ کے متعلق نکالا ہے ، جس میں انہوں نے جہاں دیگر تمام موضوعات پر بات کی ہے ، وہیں وسیلہ کے متعلق ذکر کیے جانے والے غلط دلائل کا بھی جائزہ لیا ہے ...
دو عنوان قائم کیے ہیں قرآنی آیات سے غلط استدلال کا جواب ،، وسیلہ کے متعلق پیش کی جانے والی روایات و آثار کا جواب ..
آپ نے جس آیت کے بارے میں پوچھا ہے اس پر انہوں نے 20 صفحات قلم بند کیے ہیں ..
. وہ رسالہ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں ۔‘‘
اس آیت سے متعلق مواد رسالہ کے صفحہ نمبر 17 تا 39 موجود ہے ۔
ایک مفصل اور تحقیقی مضمون ہے ، احباب رہنمائی کردیں ، اگر یہ پہلے نیٹ پر یونیکوڈ میں نہیں ہے تو اس کو ان شاءاللہ یونیکوڈ میں پیش کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔
 
Top