• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اہل حدیث درود کے منکر ہیں؟ (ایک شبہ کا ازالہ)

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
صلی اللہ علیہ وسلم
اس درود پاک پڑھنے اور لکھنے کی دلیل صحیح احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درکار ہے
کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درود پاک کی جو تعلیم دی ہے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی آل پر بھی درود پڑھنے کا حکم دیا ہے لیکن مذکورہ درود پاک میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام ہے ان کی آل پر نہیں
والسلام
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

حدیثِ شریف: عن مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ : صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ ، فَلَمَّا رَقِيَ عَتَبَةً ، قَالَ : " آمِينَ " ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً أُخْرَى ، فقَالَ : " آمِينَ " ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً ثَالِثَةً ، فقَالَ : " آمِينَ " ثُمَّ ، قَالَ : " أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، قُلْتُ : آمِينَ ، قَالَ : وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ، فَدَخَلَ النَّارَ ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، قُلْتُ : آمِينَ ، فقَالَ : وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، قُلْ : آمِينَ ، فَقُلْتُ : آمِينَ " .
( صحيح ابن حبان : 410 ، 1/ 420 – المعجم الطبراني الكبير :19/292 )

ترجمہ : حضرت مالک بن حویر ث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم مِنبر پر تشریف لے گئے ، جب پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ، پھر دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ، پھر تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا :آمین ، پھر [ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ] فرمایا : میرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائےاور کہنے لگے : اے محمد [صلی اللہ علیہ و سلم ] جو شخص رمضان کا مہینہ پالے اور اس کی مغفرت نہ ہوتو اللہ تعالٰی اسے رسوا کرے ، میں نے کہا : آمین [اے اللہ قبول فرما ] جب دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو حضرت جبریل نے فرمایا : جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پالے ، پھر [ان کی نافرمانی کرکے ] جہنم میں داخل ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے رُسوا کرے ، میں نے کہا : آمین ، حضرت جبریل علیہ السلام نے [ جب تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو ] پھر فرمایا : اور وہ شخص جس کے پاس آپ کا نام لیا جائے پھر وہ آپ پر دُرود نہ بھیجے تو اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے ، کہئے آمین ، میں نے کہا : آمین ۔
{ صحیح ابن حبان ، طبرانی کبیر } ۔3
صحیح ابن حبان کی اس روایت سے ثابت ہے صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی بات کی گئی ہے جو حدیث کے الفاظ (يُصَلِّ عَلَيْكَ) سے ظاہر ہیں۔

نوٹ: اگر کوئی درود ابراہیمی پڑھتا ہے تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اور ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر بھی سلامتی اور برکت ہو تو یہ بھی اچھی بات ہے، اس میں تو کوئی اختلاف کی بات نہیں۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
معاف کیجئے گا آپ میری بات سمجھ نہیں سکےپہلی بات تو یہ کہ میں نے سوال کیا تھا آپ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام ساتھ جو درود لکھا ہے یعنی
صلی اللہ علیہ وسلم
مجھ اس دورد کی دلیل چاہئے احادیث نبوی سے کہ اس طرح درود پڑھنے اور لکھنے کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہو اگر کوئی دلیل نہیں تو تو یہ بھی خود ساختہ اور من گھڑت درود ہی ہوا جس سے اہل حدیث روکتے ہیں اور جس کو جائز نہیں سمجھتے پھر کیا وجہ ہے یہ سب اپنے لئے کیوں جائز ہوگیا ؟؟؟

اور دوسری بات یہ معلوم کی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی درود پڑھنے کی تعلیم دی تو اپنے ساتھ ہی آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی درود پڑھنے کی تاکید کی اور جو آپ نے حدیث پیش فرمائی اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک نہ پڑھنے پر وعید ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دورد و سلام پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دیا ہےاور جب صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قرآنی آیت کی تفسیرمعلوم کرنے کے لئے عرض کیا کہ ہم آپ پر درود کس طرح بھیجے تو آپ نے جس درود پاک کی تعلیم دی اس میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر بھی درود پڑھنے کی آپ نے تاکید فرمائی
لیکن آپ نے اپنی پوسٹ میں جو درود لکھا ہے اس میں آل محمد پر درود نہیں لکھا
 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر درود نہ پڑھنے پر رسوائی کی وعید ہے، اب کوئی طوالت کی وجہ سے مختصر صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیتا ہے تو یہ بھی درود ہے، یہ میرا اپنا فہم ہے ، ویسے @خضر حیات بھائی کی اس بارے میں رائے جاننا چاہوں گا کہ جو فہم میں نے بیان کیا ہے کیا یہی کتاب و سنت کے موافق ہے؟

آپ کی دوسری بات کا جواب
اوپر میں نے اس کی وضاحت کر دی ہے
نوٹ: اگر کوئی درود ابراہیمی پڑھتا ہے تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اور ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر بھی سلامتی اور برکت ہو تو یہ بھی اچھی بات ہے، اس میں تو کوئی اختلاف کی بات نہیں۔

لیکن آپ شاید بحث برائے بحث کے عادی ہیں، حدیث میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی بات کی گئی ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
معاف کیجئے گا آپ میری بات سمجھ نہیں سکےپہلی بات تو یہ کہ میں نے سوال کیا تھا آپ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام ساتھ جو درود لکھا ہے یعنی
صلی اللہ علیہ وسلم
مجھ اس دورد کی دلیل چاہئے احادیث نبوی سے کہ اس طرح درود پڑھنے اور لکھنے کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہو اگر کوئی دلیل نہیں تو تو یہ بھی خود ساختہ اور من گھڑت درود ہی ہوا جس سے اہل حدیث روکتے ہیں اور جس کو جائز نہیں سمجھتے پھر کیا وجہ ہے یہ سب اپنے لئے کیوں جائز ہوگیا ؟؟؟
صلى الله عليه وسلم
یہ درود ابراہیمی اور دیگر جو الفاظ درود سنت سے ثابت ہیں ان سے ہی ماخوذ ہے ۔ اس لیے اس پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا ہےکہ یہ حدیث سے ثابت نہیں ۔
جن من گھڑت درودوں سے اہل حدیث روکتے ہیں ان کے اندر یا تو شرکیہ الفاظ ہوتے ہیں یا کم از کم ایسے اوصاف بیان کیے گئے ہوتے ہیں جو شریعت میں ثابت نہیں ۔
اور دوسری بات یہ معلوم کی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی درود پڑھنے کی تعلیم دی تو اپنے ساتھ ہی آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی درود پڑھنے کی تاکید کی اور جو آپ نے حدیث پیش فرمائی اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک نہ پڑھنے پر وعید ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دورد و سلام پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دیا ہےاور جب صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قرآنی آیت کی تفسیرمعلوم کرنے کے لئے عرض کیا کہ ہم آپ پر درود کس طرح بھیجے تو آپ نے جس درود پاک کی تعلیم دی اس میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر بھی درود پڑھنے کی آپ نے تاکید فرمائی
لیکن آپ نے اپنی پوسٹ میں جو درود لکھا ہے اس میں آل محمد پر درود نہیں لکھا
درود کے دونوں طر ح کے الفاظ ثابت ہیں ’’ اہل بیت اور صحابہ ‘‘ کی شمولیت کے ساتھ بھی اور اس کے بغیر بھی ۔ دونوں طرح پڑھنا جائز اور مشروع ہے ۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
صلی اللہ علیہ وسلم
اس درود پاک پڑھنے اور لکھنے کی دلیل صحیح احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درکار ہے
کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درود پاک کی جو تعلیم دی ہے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی آل پر بھی درود پڑھنے کا حکم دیا ہے لیکن مذکورہ درود پاک میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام ہے ان کی آل پر نہیں
والسلام
کیا درج ذیل آیت کریمہ بھی آپ کے نزدیک صحیح نہیں؟ کیونکہ اس میں بھی آل کا ذکر نہیں:

﴿ إِنَّ اللَّـهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ٥٦ ﴾ ۔۔۔ الأحزاب

لیکن کیا کہیے! جو لوگ قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں وہ کسی آیت کریمہ پر بھی اعتراض کر سکتے ہیں۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
کیا درج ذیل آیت کریمہ بھی آپ کے نزدیک صحیح نہیں؟ کیونکہ اس میں بھی آل کا ذکر نہیں:

﴿ إِنَّ اللَّـهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ٥٦ ﴾ ۔۔۔ الأحزاب
اس آیت کریمہ کی تفسیر میں جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ کیا آپ کے نزدیک صحیح نہیں ؟
صحیح بخاری
كتاب التفسير
قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب قوله: {إن الله وملائكته يصلون على النبي يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما}:

باب: آیت کی تفسیر ”بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھتیجے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو“
حدیث نمبر: 4798

حدثنا عبد الله بن يوسف حدثنا الليث قال:‏‏‏‏ حدثني ابن الهاد عن عبد الله بن خباب عن ابي سعيد الخدري قال:‏‏‏‏ قلنا يا رسول الله هذا التسليم فكيف نصلي عليك؟ قال:‏‏‏‏"قولوا اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم". قال ابو صالح:‏‏‏‏ عن الليث:‏‏‏‏ على محمد وعلى آل محمد كما باركت على آل إبراهيم.

ترجمہ داؤد راز
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن الہاد نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن خباب نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہو گیا ہے۔ لیکن «صلاة» (درود) بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو «اللهم صل على محمد عبدك ورسولك،‏‏‏‏ كما صليت على آل إبراهيم،‏‏‏‏ وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم» ۔ ابوصالح نے بیان کیا کہ اور ان سے لیث بن سعد نے (ان الفاظ کے ساتھ) «على محمد وعلى آل محمد،‏‏‏‏ كما باركت على آل إبراهيم» کے الفاظ روایت کئے ہیں۔

یہ ہے اس آیت کی تفسیر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے اور اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھ اپنی آل پر بھی درود پڑھنے کی تعلیم دی ہے
 
Last edited by a moderator:

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
غیر متعلق
اس کی وجہ یہ کہ ہم یہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام نامی اسم گرامی کے ساتھ مختصر درود
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنے پر بات کررہے ہیں نہ کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نام کے ساتھ
 
Top