• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا "بسم اللہ الرحمن الرحیم" ہر سورت کی آیت ہے؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
بسم اللہ سورۃ نمل کی ایک آیت ہے اور اس بارے اہل علم کا اتفاق ہے۔
کیا بسم اللہ ہر سورۃ کی ایک آیت ہے تو اس بارے اہل علم میں اختلاف ہے۔ بعض قراء اور فقہا کے نزدیک یہ ہر سورت کی آیت ہے جبکہ بعض قراء اور فقہا کے نزدیک یہ ہر دو سورتوں میں فرق کے لیے یا سورت کے شروع میں برکت کے حصول کے لیے نازل کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ واضح رہے کہ جو اس کو آیت شمار نہیں کرتے ہیں وہ بھی اسے سورت کے شروع میں پڑھنے کے قائل ہیں۔ پس جب پڑھنے کے سب قائل تو اختلاف تقریبا لفظی رہ جاتا ہے کہ بعض اسے آیت سمجھ کر پڑھتے ہیں اور بعض سورتوں میں فرق یا برکت کی نیت سے پڑھتے ہیں۔

میرا ذاتی رجحان اس قول کی طرف ہے کہ اسے آیت سمھ کر پڑھا جائے کیونکہ اسے مصاحف عثمانیہ میں ہر سورت سے پہلے باقی رکھا گیا تھا۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر کسی سورت سے پہلے نہ پڑھا جائے تو کیا سورت مکمل نہ ہو گی۔مثلا صبح و شام میں تین تین بار سورۃ اخلاص اور معوذتین پڑھنے کی احادیث میں فضیلت ہے اگر پڑھتے وقت "بسم اللہ الرحمن الرحیم" نہ پڑھی جائے تو کیا یہ صحیح نہ ہو گا یا سورتیں پڑھنے کا ثواب مل جائے گا۔
 
Top