• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بیانری تریڈنگ بزنس حلال ہے؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس کا جواب وہی دے سکے گا ، جو اس کاروبار کی نوعیت کو سمجھ پائے گا ، کم از کم مجھے تو سمجھ نہیں آرہی ، اس لیے حلال حرام کی بات کرنا ، قبل از وقت ہے ، ایک دفعہ خطبہ جمعہ کے بعد شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ لاٹری کا کیا حکم ہے ؟ شیخ کہنے لگے ، معذرت مجھے پتہ ہی نہیں کہ لاٹری ہوتی کیا ہے ، اس لیے میں سوال کا جواب نہیں دے سکتا ۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سمجھنے کے لئے ایک آسان تحریر
فاریکس ٹریڈنگ/ Binary Trading
تحریر: مدثرالاسلام گورسی

فاریکس ٹریڈنگ کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے۔ سب سے پہلے کون سا کام کرنا ہو گا وغیرہ وغیرہ تمام نئے لوگوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ ٹریڈنگ شروع کر سکیں گے۔

فاریکس ٹریڈنگ کا کاروبار کیا ہے؟

فاریکس ٹریڈنگ کو شروع کرنے سے پہلے آپ کو اس کی تمام معلومات ہونی چاہیے کہ یہ کاروبار ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے، کون کون لوگ اس میں کام کرتے ہیں، دنیا میں کہاں پر ہوتا ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کیا ہے؟

فاریکس ٹریڈنگ ایک انتہائی منافع بخش اور بین الاقوامی کاروبار ہے۔ یہ انتہائی سادہ اور آسان کاروبار ہے۔ اس کے لئے کسی بڑے سیٹ اپ یا آفس کی بھی ضرورت نہیں ہے اورنہ ہی اس کیلئے بہت زیادہ پیسے (Investment) کی ضرورت ہے۔ آپ تھوڑی سی رقم سے گھر بیٹھے اس کاروبار کو شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف آپ کے پاس کمپیوٹر اورانٹرنیٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کاروبار کمپیوٹر پر آن لائن ہوتا ہے۔

اس کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی کاروبار ہے اس لیے اس کی مارکیٹ دن میں 23 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ آپ کا جب دل چاہے اس میں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔

فاریکس مارکیٹ ہر وقت آن لائن رہتی ہے چاہے آپ آن لائن ہوں یا نہ ہوں۔ آپ کا کمپیوٹر آن ہو یا نہ ہو لیکن سرور اور آپ کا بروکر ہر وقت آن لائن رہتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ کی اچھی بات جو عام کاروبار یعنی ٹریڈنگ سے مختلف ہے کہ آپ اس مین اپنا نقصان اور نفع کنٹرول کر سکتے ہیں۔

مثال:

مثال کے طور پر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ڈالرکے ریٹ ابھی مزید نیچے جائیں گے اور پھر اوپر آئیں گے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کومزید نیچے والے ریٹ پر خریدا جائے تاکہ زیادہ منافع ہو لیکن جب ریٹ نیچے آئیں گے اس وقت آپ سو رہے ہوں گے یا بجلی نہیں ہو گی وغیرہ۔ آپ نیچے والے ریٹ پر ڈالر خریدنے کا اپنا آرڈر بک کر دیں گے جونہی اس ریٹ پر ڈالرجائے گا۔ آپ کی ٹریڈ ہو جائے گی چاہے آپ کا کمپیوٹربند ہو۔ اورجب آپ دیکھیں گے کہ ڈالر کے ریٹس اوپر آ گئے ہیں تو آپ ٹریڈ کومنافع میں کاٹ دیں گے۔

فاریکس ٹریڈنگ کا کاروبار:

آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون سا کاروبار ہے؟ اس میں کرنا کیا پڑے گا؟

آپ یقیناً Money Changing (منی چینجنگ) کے کاروبار سے واقف ہوں گے۔ آج کل گلی کوچے میں یہ کاروبار چل رہا ہے اور اس کے بغیر گزارہ بھی مشکل ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ بیرون ملک سے جو بھی کوئی سیاح ہمارے ملک آئے گا اس کے پاس تو اپنے ملک کی کرنسی ہو گی اور اس کو یہاں خریداری کے لئے اس ملک کی کرنسی کی ضرورت ہو گی۔ تو وہ کیا کرے گا کہ اس کو منی چینجرز کے پاس جا کر تبدیل کروائے گا۔

مثال:

مثال کے طور پر کوئی بندہ امریکہ سے آیا ہے اور اس کے پاس ڈالرز ہیں اور وہ انہیں روپیوں میں تبدیل کروانا چاہتا ہے تو وہ منی چینجر میں حاضر ہو کر تبدیل کروائے گا۔ اس عمل میں دو سودے ہوں گے۔

پہلا یہ کہ: وہ منی چینجر کو ڈالر بیچے گا یعنی فروخت کرے گا۔
دوسرا یہ کہ: وہ منی چینجر سے روپیہ خریدے گا۔

اس سارے عمل میں منی چینجر کو جو بچت ہو گی وہ اس کا منافع کہلائے گی اوراسی طرح دن میں کئی گاہک اس کے پاس کرنسی تبدیل کروانے کیلئے آئیں گے ۔ یوں تھوڑا تھوڑا کر کے اس کو بہت سا منافع ہو جائے گا۔

فاریکس ٹریڈنگ بھی بس اس طرح کا ایک کاروبار ہے جس میں آپ کرنسی کا کاروبار کرتے ہیں۔ ایک کرنسی خریدتے ہیں تو دوسری فروخت کر دیتے ہیں۔ لوکل منی چینج میں منافع کم ہوتا ہے کیونکہ یہ لوکل ہوتا ہے اس میں کاروباری حجم بھی کم ہوتا ہے۔ گاہک بھی کم ہوتے ہیں۔ مارکیٹ چھوٹی ہوتی ہے۔ ریٹ بھی ایک دن کے بعد تبدیل ہوتے ہیں۔ اس لیے منافع بھی کم ہوتا ہے۔ آپ کویہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کس کرنسی کی مالیت اگلے روز کم یا زیادہ ہو جائے گی۔

لیکن انٹرنیشنل فاریکس ٹریڈنگ میں ایسا نہیں ہوتا۔ چونکہ پوری دنیا میں ایک وقت میں کاروبار ہو رہا ہوتا ہے اس لئے اس کے ریٹس ہر لمحہ بڑی تیزی سے بدل رہے ہوتے ہیں۔ اس کی مارکیٹ پوری دنیا ہے اور اس طرح گاہک بھی پوری دنیا ہے اور دن میں 23 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ آپ صرف دس منٹ مین بھی اپنا مطلوبہ منافع کما سکتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے علاوہ گولڈ۔ سلور۔ کروڈ آئل وغیرہ کا بھی کاروبار ہوتا ہے۔

کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟

یقیناً آپ کو فاریکس ٹریڈنگ کی سمجھ آ گئی ہو گی۔ اب اس سے اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اس کاروبار کو کیسے شروع کیا جائے۔ مثال کے طور پر منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے کے لئے آپ کو سرمایہ کے علاوہ ایک ایسے علاقے اور جگہ پر آفس یا دوکان بنانی پڑے گی جہاں پر آپ کا کاروبار زیادہ سے زیادہ ہو سکے ۔ جہاں پرزیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے پاس کرنسی خریدنے اور بیچنے کیلئے آئیں۔ سکیورٹی کا مسئلہ بھی نہ ہو اورسب سے اہم بات یہ کہ آپ کو کسی مستند ادارے یا گورنمنٹ سے رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے۔ کسی ادارے کی زیر نگرانی کام کرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح فاریکس کے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے آپ کو کسی بھی رجسٹرڈ اور اچھی شہرت کے حامل بین الاقوامی فاریکس بروکر کے پاس اکاؤنٹ کھولنا پڑتا ہے۔
 
اس تحریر میں اس کاروبار کو منی چینجر کے ساتھ ملایا گیا ہے ، کرنسی کی تبدیلی والا کاروبار اس لیے درست ہے کہ اس میں معاملہ ’ ہاتھ بہ ہاتھ ‘ ہوتا ہے یعنی نقد و نقد سودا ہوتا ہے ۔
کیا اس آن لائن ٹریڈنگ میں بھی یہی صورت حال ہوتی ہے ؟
یاد رہے نقدی کا تبادلہ اگر ادھار ہو تو جائز نہیں ہوتا ۔ واللہ اعلم ۔
 
طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
کیا آپ اس موضوع پر کچھ روشنی ڈالیں گے کہ آیا یہ بیانری ٹریڈنگ کاروبار حلال ہے یا حرام؟ @خضر حیات صاحب
 
شمولیت
دسمبر 26، 2014
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
42
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔۔ منتظمین و صاحب علم حضرات سے درخواست ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کے حوالے سے واضع طور پر کوئی تحریر پبلش کی جائے، اب علما کرام کو چاہیے کے وہ فاریکس ٹریڈنگ، فری لانسنگ، فائیور، اپورک، لیجٹس اور ایمازون وغیرہ کی مکمل معلومات حاصل کریں، اور اس بارے میں عوام کو آگاہی دیں،
بہت سارے نوجوان اسی کشمکش کا شکار ہیں کہ یہ کاروبار اور جابز حلال ہیں یا حرام،
جس عالم سے بھی رجوع کیا جاتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ کیسی فیلڈ ہے اور اس میں کیا کاروبار ہوتا ہے کیسے ہوتا ہے، اس لیے اس بارے میں حلال یا حرام کا فتوی دینے سے قاصر ہیں،
اب جبکہ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں مندرجہ بالا تحریر میں واضع طور پر کام کے متعلق سمجھایا گیا ہے،
براہِ کرم جلد از جلد اس کنفیوژن کو دور کیا جائے۔
اور کوئی واضع اور مدلل قسم کی تحریر پبلش کی جائے تاکہ ہمیں اس کاروبار کے بارے میں بہتر طریقے سے راستے کے چناو کا موقع میسر آسکے۔

محمد اطہر طاہر ہارون آباد
 
Top