• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا تقلید کے متعلق یہ قول ثابت ہے؟

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
کیا امام طحاوی رحمہ اللہ کا یہ قول ثابت ہے؟
قال ابن زولاق : قال أبو عبيد القاضي : ما يقلد إلا عصبي أو غبي[ ص: 538 ]
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
امام طحاوی کا یہ قول کئی قدیم علماء نے نقل کیا ہے ، جن میں مشہور امام الذہبیؒ اور علامہ ابن حجر عسقلانیؒ نمایاں ہیں :
علامہ ابن حجرؒ چونکہ جرح وتعدیل اور علم رجال کے معروف امام ہیں ،وہ لکھتے ہیں
قال ابن زولاق وسمعت أبا الحسن علي بن أبي جعفر الطحاوي يقول سمعت أبي يقول وذكر فضل أبي عبيد بن جرثومة وفقهه فقال كان يذاكرني بالمسائل فأجبته يوما في مسألة فقال لي ما هذا قول أبي حنيفة فقلت له أيها القاضي أو كل ما قاله أبو حنيفة أقول به فقال ما ظننتك إلا مقلدا فقلت له وهل يقلد إلا عَصَبِيٌّ فقال لي أو غبي قال فطارت هذه الكلمة بمصر حتى صارت مثلا وحفظها الناس
(لسان المیزان لابن حجر1/ 280)
"
امام طحاویؒ خود فرماتے ہیں کہ
قاضی ابو عبیدؒ جرثومہ کچھ مسائل پر مجھ سے مذاکرہ کرتے تھے ، ایک روز میں نے ایک ایک مسئلہ پر انہیں جواب دیا ،تو کہنے لگے یہ امام ابو حنیفہ کا قول نہیں ، تو میں نے کہا کیا امام ابو حنیفہ کا ہر قول میر اقول ہے، تو انھوں نے (قاضی) کہا کہ میں تو تم کو مقلد سمجھتا ہوں تو میں نے کہا کہ تقلید تو وہی کرتا ہے جو متعصب ہے یا غبی کم عقل ہے ،طحاویؒ فرماتے (میرے منہ سے یہ جملہ نکلنا تھا کہ ) ملک مصر میں میرا یہ جملہ ضرب مثل بن گیا ،اور لوگوں نے اسے یاد رکھا "
اور امام ذھبیؒ نے سیر اعلام النبلاء میں یہی قول مختصراً نقل فرمایا :
قَالَ ابْنُ زُوْلاَقَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ القَاضِي: مَا يُقَلِّدُ إِلاَّ أَوْ غَبِيٌّ
سیر اعلام النبلاء 14/538

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:
Top