مقبول احمد سلفی
سینئر رکن
- شمولیت
- نومبر 30، 2013
- پیغامات
- 1,400
- ری ایکشن اسکور
- 463
- پوائنٹ
- 209
کیا تمام صحابہ جنتی ہیں؟
ترجمہ : مقبول احمد سلفی
ملتقی اہل الحدیث
اہل سنت والجماعت کا موقف ہے کہ صرف انہی صحابہ کرام کے بارے میں قطعیت کے ساتھ جنتی ہونے کی شہادت دی جائے گی جن کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے جنتی ہونے کی بشارت دی ہے ۔
جن میں عشرہ مبشرہ کو جنتی کی بشارت دی گئی ہے ،ان کے علاوہ بلال بن رباح،عکاشہ بن محصن، ثابت بن قیس،حسن وحسین اور ام حرام وغیرہم ہیں۔
اسی طرح اہل بدر کے بارے میں نبی ﷺ کا فرمان ہے : اعملوا ما شئتم فقد غفرت لکم(بخاری :4274)
ترجمہ : تم جو چاہو کرو ،اللہ تعالی نے تمہیں معاف کردیا ہے ۔
اسی طرح بیعت رضوان میں شریک ہونے والے صحابہ کرام (جن کی تعداد چودہ سوتھی )کے متعلق فرمایا: "لایدخل النار احد بایع تحت الشجرۃ"(صحیح مسلم)
ترجمہ: جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ہے ان میں سے کوئی جہنم میں نہیں داخل ہوگا۔
اس لئے ہم قطعیت کے ساتھ انہی صحابہ کرام کو جنتی ہونے کی شہادت دیں گے جن کی بشارت رسول پاک ﷺ نےاپنی زبان رسالت سے دی ہے ، ان کے علاوہ دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں قطعیت کے ساتھ جنت وجہنم کی گواہی نہیں دیں گے ۔باوجودیکہ ہمارا ایمان ہے کہ یہ لوگ سب سے بہترین امت ہیں جنہوں نے سب سے بہترین زمانہ پایا۔
واللہ اعلم