• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا تہجد نہ پڑھنا منافقین کی علامت ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
917
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
77
بلاشبہ احادیث مبارکہ میں تہجد کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ تہجد کا اہتمام اللہ تعالی کےخاص نیک بندے کیا كرتے ہیں۔ حديث مباركہ میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
أَفْضَلُ الصِّيَامِ، بَعْدَ رَمَضَانَ، شَهْرُ اللهِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ، بَعْدَ الْفَرِيضَةِ، صَلَاةُ اللَّيْلِ (صحيح مسلم: 1163)
’’رمضا ن کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے ’’محرم‘‘ کے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔‘‘
رسول الله صلى الله عليہ وسلم بھی تہجد پڑھا کرتے تھے، اس لیے انسان کو تہجد پڑھنی چاہیے، لیکن یہ لازمی نہیں ہے کہ جو تہجد نہیں پڑھتا وہ منافق ہے ۔ وہ منافق بھی ہو سکتا ہے ، اور يہ بھی ممکن ہے كہ منافق نہ ہو بلكہ سستی کی وجہ سے تہجد نہ پڑھتا ہو۔
 
Top