• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جشن آزادی منانا اسلام میں جایز ہے؟

شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
محترم حافظ نوید نے سالگرہ کے متعلق سوال کیا ہے - کہ علماء اسے بدعت کہتے ہین -

چونکہ سالگرہ ، یہود و نصاری کے ہان عام ہے ، ہوسکتا ہے کہ انکی مشابہت کیوجہ سے ایسا کہتے ہون- کسی بھی دنیاوی معاملے مین ، خلاف شرعی کام نہ ہو تو ، درست ہے-
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
محترم حافظ نوید نے سالگرہ کے متعلق سوال کیا ہے - کہ علماء اسے بدعت کہتے ہین -

چونکہ سالگرہ ، یہود و نصاری کے ہان عام ہے ، ہوسکتا ہے کہ انکی مشابہت کیوجہ سے ایسا کہتے ہون- کسی بھی دنیاوی معاملے مین ، خلاف شرعی کام نہ ہو تو ، درست ہے-
بھائی یہاں بھی سمجھنے میں مسلہ ہے اسکو اہل علم ہی بہتر طریقے سے سمجھا سکتے ہیں
کافروں کی مشابہت دین کے معاملے میں منع ہے لیکن کیا دنیاوی معاملے میں بھی یہی حکم ہوگا؟
اور اگر سالگرہ کافروں کی مشابہت میں آتا بھی ہے تو وہ بدعت کیسے ہوگا؟
کیوں کے عام لوگ سالگرہ مناتے ہیں وہ تو ثواب کی نیت سے نہیں ہوتا
الاسلام سوال و جواب میں الشيخ محمد صالح المنجد کے فتوے میں پڑھنے کو ملا کے یہ بدعت ہے اسی طرح شیخ العثيمين کے فتووں میں بھی لیکن کوئی دلیل نہیں کے عام سالگرہ بدعت کیسے ہوگی
اہل علم سے گزارش ہے کے ضرور اس پر بھی روشنی ڈالیں
جزاکم الله خیرا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں کوئی اہل علم وغیرہ نہیں ہوں بس آپ دوستوں کی طرح اپنی کوشش کرتا ہوں کے بات یا موقف کو کتاب وسنت کے حوالے سے پیش کروں۔۔۔ دنیا میں انسانوں کی پیدائش کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے یہ بات ہم سب جانتے ہیں۔۔۔ لیکن ہمیں یہ کون بتائے گا کے ولادت پر جشن یا سالگرہ کب اور کس کے زمانے سے شروع ہوئی۔۔۔ ہاں ماتم سینہ کوبی، برسی، چہلم، وغیرہ وغیرہ کی تاریخ ہمیں بہت اچھی طرح یاد ہے اور یہ بھی کے اُن کے موجد اپنی نسبت اسلام سے بلاوجہ جوڑتے ہیں۔۔۔مان نہ مان میں تیرا مہمان۔۔۔ حالانکہ جن کی شہادت پر نوحہ اور سینہ کوبیاں ہوتیں ہیں اُن کے والد محترم کو بھی شہید ہی کیا گیا مگر اس وقت اُن کی آل اولاد نے ایسا کوئی طریقہ ایجاد نہیں کیا تھا اس کی وجہ یہ ہی ہوسکتی ہے کہ انہیں یہ سنت پہنچی نہیں ہوگی جس کی وجہ سے وہ لوگ ایک انتہائی اہم سنت کی دائیگی سے محرم رہ گئے۔۔۔

اب نقطہ یہ ہے کے وہ لوگ جو اپنا حسب نسب ان کی طرف جوڑتے ہیں اُن کے ہاتھ یہ سنت کہاں سے چڑھی؟؟؟۔۔۔ ہم تو اس کا جواب دینے سے قاصر ہیں لیکن اُن کے پاس کئی سو ثبوت موجود ہونگے۔۔۔ جیسے انہوں نے قرآن کے ایک چوتھائی حصے کے غائب ہونے کے دلائل پیش کردیئے ہیں۔۔۔ بات طویل ہوگئی پلٹتے ہیں موضوع کی طرف لہذا جب اُن کے چاہنے والوں نے دیکھا تو سوچ میں پڑھ گئے کے بغیر دھمال کے اس شہادت کو منانے میں چارم نہیں ہوگا۔۔۔ پھر جو ہوا اور آج تک جاری ہے وہ سب ہمارے سامنے ہے۔۔۔

اب ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک پہلا والوں کا اور دوسرا بعد والوں کا یعنی دھمال پارٹی کا۔۔۔ ذرا سوچیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنھیں جنت میں نوجوانوں کے سردار کہا تھا خود ان نوجوانوں کے سراداروں کے نانا صلی اللہ علیہ وسلم سے خود اپنے جنت میں نوجوانوں کے سردار نواسوں کی یوم پیدائش پر سالگرہ یا اس جیسی ملتی جلتی کوئی خوشی منائی اگر منائی تو پیش کریں اور اگر نہیں تو ثابت نہیں۔۔۔

تو پھر یہ ہم کن چکروں میں وقت برباد کررہے ہیں۔۔۔ اگر ہم اتنی ہی توانائیاں پاکستان میں رائج سودی نظام کے خلاف خرچ کریں تو شاید جس عذاب سے ہم گذر رہے ہیں اس میں کوئی کمی واقع ہوجائے۔۔۔ اور ہم بھی ایک نئی طلوع ہوتی ہوئی سحر کا مزہ اپنی زندگیوں میں لیں ورنہ یہ ہی آزمائش اور سختیاں ہم اپنے بچوں کو ورثے میں دے کر جائیں گے۔۔۔ تو قصور کس کا ہے؟؟؟ِ۔۔۔ایک زی شعور انسان اپنی زندگی یا اپنی اولاد کی زندگی کے ایک سال ختم ہوجانے کی خوشی کیسے مناسکتا ہے اتنی بات کیوں ہماری سمجھ میں نہیں آتی؟؟؟ِ۔۔۔
 

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
یعنی یہ سب جایز ہیں؟
جی ہاں!
آزادی کی خوشی کا تعلق ہمارے کلچر سے ہے یہ کوئی اسلامی رسم نہیں ، اس کے علاوہ ہم کئی ایسی رسموں کو مناتے ہیں جو معاشری ہوئی ہیں اسلامی نہیں۔ کوئی بھی ایسی معاشری رسم جو اسلامی اصولوں سے متصادم نہ ہو اسے منانے میں کوئی حرج نہیں ۔کیونکہ کلچر ہر علاقے کا اپنا اپنا ہوتاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کلچر کو نہیں بدلا بلکہ اس میں پائی جانے والی خرابیوں کا قلع قمع کیا۔
باقی اس مسئلے کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے بنیادی نکتہ ہے ’’کلچر اور اسلام کا تعلق‘‘
اس کے لیے ایک علیحدہ تھریڈ شروع کر رہا رہوں۔جس کا عنوان ہے ۔
’’کلچر اور اسلام ‘‘
اس میں اپنی رائے دیجیے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ان باکس (ذاتی پیغام ) میں محترم بھائی @musaibaziz111 صاحب نے
سوال کیا ہے کہ :

جی میرا سوال ہے کہ کیا یوم آذادی یا جشن آذادی منانا صحیح ہے ... مہربانی کرکے قرآن و حدیث کی رو سے اسکا جواب دیجئے
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس سوال کا جواب میرے نزدیک یہ ہے کہ :
اگر یوم آزادی کو دینی و مذھبی سمجھ کر نہ منایا جائے ۔۔ اور ۔۔خلاف شرع امور سے پاک رکھ کر منایا جائے تو کوئی حرج نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میرا یہ جواب کوئی شرعی فتویٰ نہیں ، بس میری ایک رائے ہے جس سے اختلاف بھی کیا جاسکتاہے ،
 

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
48
nice sharing its amazing awesome one
 
Top