• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جلدی نکاح ہونے کے لیے قرآنی وظائف ہیں؟؟؟؟؟

شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
السلام علیکم و رحمة وبرکاتہ!!!!!!
کیا جلدی نکاح ہونے کے لیے کچھ قرآنی وظائف ہیں کچھ لوگ کہتے ہيں کہ ۷ مرتبہ سورہ مزمل اور ۷ مرتبہ سورہ نوح روزانہ پڑھنے سے جلدی نکاح ہوتا ہیں. میں نے بہت ڈھونڈا لیکن کچھ نہیں ملا پھر بھی میں چاہتا ہوں کہ علماء سے اسکی تصدیق ہونی چاہیئے.

محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب
محترم شیخ @خضر حیات صاحب
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ۔ واللہ اعلم
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمة وبرکاتہ!!!!!!
کیا جلدی نکاح ہونے کے لیے کچھ قرآنی وظائف ہیں کچھ لوگ کہتے ہيں کہ ۷ مرتبہ سورہ مزمل اور ۷ مرتبہ سورہ نوح
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی !
ایسا کوئی وظیفہ قرآن و سنت میں منقول نہیں ،
اور قرآن و سنت میں ہر حاجت و ضرورت میں اللہ کریم سے سوال کی ترغیب و تلقین کی گئی ہے،
آپ نہایت یقین و عقیدت سے اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتے رہیں ،
اور ( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (74) ) والی قرآنی دعاء ترجمہ کے ساتھ یاد کرکے وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں۔
ان شاء اللہ تعالیٰ مراد پائیں گے ۔
 
Top