• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جماعۃ الدعوۃ عیسائی اقلیت کی دلجوئی کرے گی۔

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
گزشۃ روز لاھور میں بادامی باغ کی نواحی بستی جوزف کالونی میں مبینہ توہین رسالت کی وجہ سے مشتعل ہجوم نے

اس بستی کے تقریبا ١٥٠ سے زائید مکانات اور دوکانیں جلا دیں۔

اس واقعہ پر میڈیا میں بھت کچھ کھا سنا گیا۔

اس واقعہ پر جہاں پنجاب حکومت نے جوڈیشیل انکوائیری کرانے کا اعلان کیا،

وہاں دوسری طرف دینی جماعتوں اور رہنماوں نے بھی اس کی مزمت کی ،جن میں جماعۃ الدعوۃ اور اسکے امیر

جناب حافظ محمد سعید سرِ فہرست ھیں جو کہ ایک نہائت خوش آئین بات ھے

جماعۃ الدعوۃ اپنی تمام دینی تبلیغی اورجہادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کے کاموں میں نہائت مستعد اور

بے شمار نام نہاد مغرب نواز این جی اوز سے بھت آگے ھے۔جس کا ثبوت اس جماعت نے بے شمار مواقع

پر دیا ھے۔

میرے خیال میں جماعت کو اس موٖقع پر بھی پیش قدمی کر کے غیر مسلموں کی مدد کرنی چاہیے

جیسا کہ حافظ صاحب نے امریکہ کو بھی ایسی فراخ دلانہ امداد کی پیش کش کی تھی۔

(اس واقعہ کے دوسرے پہلوں پر بھی وقت ملتے ھی لکھوں گا۔ان شاءاللہ
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
کوئی ثبوت ہی دے دیں - دوسری بات کیا شریعت میں کسی پر توہین رسالت کے الزام کو ثابت کیے بغیر ١٥٠ گھر جلادینا صحیح ہے ۔ وضاحت کریں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ سب توہین پر سزا کا قانون ختم کرنے کے لئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

اس میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ چند دن پہلے اچانک یہ خبر آتی ھے۔


قوانین کا غلط استعمال ہر دور میں رہا ہے​
[SUP]
آخری وقت اشاعت: ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 17:15 GMT 22:15 PST[/SUP]

میڈیا پلیئر چلائیں
توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں مذہبی حلقے کیا ان کی حمایت کر رہے ہیں؟ یہ سوال تحریک تحفظ ناموس رسالت کے صدر صاحبزادہ فضل کریم سے پوچھا۔


توہینِ رسالت: 26 سالوں میں 1170 مقدمات​
[SUP]
آخری وقت اشاعت: ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 17:10 GMT 22:10 PST[/SUP]

میڈیا پلیئر چلائیں
توہین رسالت کے قانون کے تحت اب تک کتنے مقدمات درج ہوئے اس کی تفصیل قومی کمیشن برائے امن و انصاف کی رکن نبیلہ فیروز بھٹی نے بی بی سی اردو کو بتائی۔

توہین رسالت قانون میں ترمیم عدم توجہی کا شکار​
[SUP]
آخری وقت اشاعت: ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 17:03 GMT 22:03 PST[/SUP]

میڈیا پلیئر چلائیں

شہباز بھٹی کے قتل کو دو سال ہو گئے نہ تو شہباز بھٹی کے قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی آسیہ بی بی کی اپیل پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جن کو توہین رسالت کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔ اسی قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے چند حکومتی اور غیر حکومتی حلقوں کی جانب سے چند تجاویز پیش کی گئی تھیں ان کا کیا بنا؟ یہ معلوم کرنے کے لئے میں نے رابطہ کیا قومی کمیشن برائے امن و انصاف کے سربراہ پیٹر جیکب سے اور ان سے پوچھا کہ کہ اب تک ان تجاویز پر عمل درآمد کے معاملے کیا پیش رفت ہوئی ہے؟

لاہور: عیسائی لڑکے پر توہین رسالت کا پرچہ​
[SUP]
آخری وقت اشاعت: ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 20:15 GMT 01:15 PST[/SUP]

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عیسائی لڑکے کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے بادامی باغ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او حافظ عبدالماجد نے بی بی سی کو بتایا کہ شاہد عمران کی مدعیت میں 295 سی کا پرچہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجام شاہد عمران نے بتایا کہ ساون مسیح نامی لڑکا توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق لوہا مارکیٹ میں جوزف کالونی میں لگ بھگ ایک سو افراد ساون مسیح کے گھر کے باہر جمع ہو گئے اور باہر پڑی بلیئرڈ ٹیبل کو بھی آگ لگا دی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ افراد ساون مسیح کے مکان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے خلاف مذہبی تنظیموں نے ہفتے کو احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔

’ہم نے ساون کے والد کو پکڑا ہے اور اس کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوئی۔ اس کے والد کو حوالات میں نہیں رکھا کیونکہ اس کا تو قصور نہیں ہے۔ لیکن آپ کو پتا ہے کہ دباؤ ہوتا ہے۔‘

ایس ایچ او کے مطابق مسیحی برادری کے نمائندے جن کی سربراہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق گل کر رہے تھے نے یقین دلایا ہے کہ ساون مسیح کو رات ہی کو پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

باغ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او حافظ عبدالماجد نے بتایا کہ ساون مسیح کی عمر تقریباً پچیس سال ہے۔ وہ اپنے مکان کے باہر بلیئرڈ ٹیبل رکھ کر کاروبار کیا کرتا تھا۔

ان کے مطابق ساون مسیح کے مکان کے سامنے ہی شاہد عمران کا کھوکھا ہے جہاں وہ حجامت بناتا ہے۔

باغ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او حافظ عبدالماجد نے بتایا ’پہلے تو ہم مذہبی جماعتوں کو بھی ساتھ لے آئے کہ جو آپ کہتے ہیں ہم پرچہ بناتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا ’بیس تاریخ کو لوہا مارکیٹ میں انتخابات ہیں اور دونوں طرف کے امیدوار کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس لیے بھی یہ معاملہ سیاسی بن گیا ہے۔‘
ح

اس کے ساتھ ہی آگ لگانے کا واقعہ ہو جاتا ھے، یہ سب پلاننگ کے تحت ہوا ھے۔ جسے بنیاد بنا کر قانون ختم کروانے کی کوشش کی جا سکے۔

والسلام
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
کوئی ثبوت ہی دے دیں - دوسری بات کیا شریعت میں کسی پر توہین رسالت کے الزام کو ثابت کیے بغیر ١٥٠ گھر جلادینا صحیح ہے ۔ وضاحت کریں

محترم ابو محمد صاحب۔

آپ کس سے ثبوت مانگ رہے ھیں۔

معاف کرنا مجھے آپ کی بات کی سمجھ نھیں آئی۔
 
Top