محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
کیا جن اور فرشتے فوت ہوتے ہیں !!!
کیا جن اور فرشتے فوت ہوتے ہیں ؟
انہیں دفن کہاں کیا جاتا ہے ؟
اور کیا ان کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے ؟
ان میں سے ہر ایک کی عمر کتنی ہے ؟
الحمد للہ :
فرمان باری تعالی ہے :
ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی بیان کرتے ہیں :( زمین پر جو بھی ہیں وہ فنا ہونے والے ہیں صرف آپ کے رب کا چہرہ باقی رہے گا جو کہ عظمت اور عزت والا ہے ) الرحمن / 26 – 27
اللہ تعالی نے بیان کیا ہے کہ زمین والے سب کے سب عنقریب جانے والے ہیں اور وہ ختم ہو جائیں گے اور اسی طرح آسمان والے بھی سوائے ان کے جنہیں اللہ تعالی چاہے اور اللہ تعالی کے عزت والے چہرے کے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا کیونکہ اللہ تبارک وتعالی بلند اور پاک ہے جسے موت نہیں ائے گی بلکہ وہ حی اور زندہ ہے اور کبھی بھی اسے موت نہیں ائے گی ۔
تفسیر القران العظیم جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 273
امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالی نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی ہے کہ :
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے :
اور آپ کا یہ کہنا کہ وہ دفن کہاں ہوتے اور کیا ان کی نماز جنازہ ہوتی ہے کہ نہیں اور ان میں سے ہر ایک کی عمر کتنی ہے ؟( اللھم انی اعوذبک بعزتک لا الہ الا انت ان تضلنی انت الحی الذی لا یموت والجن والانس یموتون )
(اے اللہ میں تیری عزت کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں کہ تو مجھے گمراہ کر دے تو زندہ رہنے والا ہے جسے موت نہیں ائے گی جن اور انسان تو مر جائیں گے )
صحیح بخاری حدیث نمبر (7383) صحیح مسلم حدیث نمبر (2717)
تو ان سب اشیاء کا علم ہم سے چھپا کر رکھا گیا ہے ۔
ارشاد باری تعالی ہے :
تو مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس کو تلاش کرے اور کوشش کرے جس میں اس کا کوئی فائدہ ہو اللہ تعالی کے اسماء صفات کا علم اور اللہ تعالی کی معرفت اور جو کچھ اس پر اعتقادات ہیں انہیں تلاش کرے اور ان کا علم اور احکام شرعیہ کا علم حاصل کرے اور ان چیزوں کی گہرائی میں جانے کی کوشش نہ کرے اور نہ ہی اس کی گہرائی میں جائے جسے اس کے علم کا مکلف نہیں بنایا گیا اور نہ ہی اسے جن میں اس کا فائدہ نہیں ۔( اور تمہیں تو بہت ہی کم علم دیا گیا ہے ) الاسراء / 85
میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نفع مند علم اور عمل صالح سے نوازے
واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب