رضا میاں
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 1,557
- ری ایکشن اسکور
- 3,581
- پوائنٹ
- 384
زعفران کی ممانعت پر دیگر احادیث بھی وارد ہوئی ہیں لیکن ان الفاظ کے ساتھ یعنی ملائکہ، کافر، اور جنبی کے ذکر کے ساتھ اس حدیث کے درج ذیل شواہد ہیں:محترم @رضا میاں صاحب.
تو علامہ البانی رحمہ اللہ کا اس حدیث پر صیحیح کا حکم صحیح ھے نا؟
اس لنک میں بھی حدیث صحیح ھے:
http://mohaddis.com/View/Abu-Daud/4180
1- حسن البصری عن عمار بن یاسر
2- یحیی بن یعمر عن عمار بن یاسر
3- کثیر مولی سمرہ عن ابن عباس
4- ابن بریدہ عن ابیہ
کثیر مولی سمرہ عن ابن عباس والی روایت زکریا بن یحیی الضریر کی وجہ سے ضعیف ہے اور ممکن ہے کہ یہ غلط ومنکر روایت ہے جبکہ اصل روایت عمار بن یاسر سے ہے نہ کہ ابن عباس سے۔ راوی نے اپنی غلطی کی وجہ سے اسے ابن عباس کی طرف منسوب کر دیا ہو۔
ابن بریدہ کی روایت جو مسند البزار میں ہے، اس کا ایک راوی عبد اللہ بن حکیم کذاب اور حدیثیں گھڑنے والا شخص ہے، لہٰذا اسے شاہد کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اور ابن بریدہ کی طرف نسبت بھی غلط معلوم ہوتی ہے۔
حسن البصری اور یحیی بن یعمر کی مرسل احادیث کے بارے میں میں نے اکثر اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ یہ دونوں کئی مرسل روایات کی نقل میں مشترک ہیں۔ یعنی جو روایت یحیی بن یعمر روایت کرتے ہیں بالکل وہی اور اسی الفاظ کے ساتھ وہ روایت حسن البصری بھی روایت کرتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا مصدر ایک ہے یا ان میں سے ایک نے دوسرے کی روایت نقل کردی ہو۔
اس لئے مجھے اس روایت کو حسن کہنے میں دکت محسوس ہوتی، واللہ اعلم۔
یہ تو بس میرا خیال اور مشاہدہ ہے۔ حکم لگانے والے علماء ہیں۔ آپ ان سے حکم لیں۔ ان شاء اللہ۔