• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا رسول الله ﷺ کو علم لوح محفوظ دیا گیا تھا؟

شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
ایک بریلوی بھائی سے کافی بحث ہوتی رہتی ہے مختلف عقائد و مسائل پر. اس بھائی کی طرف سے بیان کیا گیا کہ رسول الله
ﷺ کو لوح محفوظ کا بھی علم تھا. اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہے. جزاک الله خیر.
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی بات کا علم تھا جس کا علم اللہ نے اپنے نبی کو دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے سے کسی چیز کا علم نہیں تھا۔۔ آپ بریلیوں سے مت الجھیے یہ بد نصیب عقیدہ اورعمل کے متعلق سوال نہیں کریں گے ۔دین اسلام کے متعلق معلومات نہیں حاصل کریں گے تاکہ صحیح معلومات حاصل کرکے اپنی عاقبت کو درست کریں ۔ادھر ادھرلایعنی سوالات کرکے خود گمراہ ہونگے اور دوسروں کو بھی گمرہ کریں گےاور ایسا سوال کریں گے جسکادین اسلام سے کویی تعلق نہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جس کو لوحِ محفوظ کا علم ہے گویا اسے علم الغیب، ہر رطب ویابس، زمین پر گرنے والے ہر پتے اور گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ایک ایک دانے کا بھی علم ہے۔

اور یہ خصوصیت صرف اور صرف اللہ رب العٰلمین کی ہے، فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ ﴿٥٩﴾ ۔۔۔ سورة الأنعام
ترجمہ از احمد رضا خان: اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہی جانتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ خشکی اور تری میں ہے، اور جو پتّا گرتا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کی اندھیریوں میں اور نہ کوئی تر اور نہ خشک جو ایک روشن کتاب (یعنی لوحِ محفوظ: انس) میں لکھا نہ ہو (59)

یہ صرف اور صرف اللہ رب العٰلمین کی خصوصیت ہے:
يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّـهُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ ﴿١٦﴾ ۔۔۔ سورة لقمان
پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وه (بھی) خواه کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اسے اللہ تعالیٰ ضرور ﻻئے گا اللہ تعالیٰ بڑا باریک بین اور خبردار ہے (16)

لوحِ محفوظ صرف الله رب العٰلمین کے پاس ہے:
يَمْحُو اللَّـهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ ﴿٣٩﴾ ۔۔۔ سورة الرعد
اللہ جو چاہے مٹا دے اور جو چاہے ﺛابت رکھے، لوح محفوظ اسی کے پاس ہے (39)
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
ایک بریلوی بھائی سے کافی بحث ہوتی رہتی ہے مختلف عقائد و مسائل پر. اس بھائی کی طرف سے بیان کیا گیا کہ رسول الله
ﷺ کو لوح محفوظ کا بھی علم تھا. اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہے. جزاک الله خیر.
محترم بھائی ابن طاہر صاحب:ایک بات ذہن میں بٹھا لیں کہ جب کوئی شخص کسی بات کا دعوی کرے تو دلیل کا مطالبہ اُس سے کریں ۔ سب سے پہلے آپ اس سے پوچھیں کہ بھائی آپ نے جو دعوی کیا ہے کہ"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوح محفوظ کا علم تھا " اس سے تمہاری کیا مراد ہے ؟ پھر وہ جو مراد بتائے تو اس سے اُس پر قرآن وسنت سے دلیل طلب کریں ۔اور اگر اُس دلیل سے آپ کو کوئی اشکال پیدا ہو تو فورم پر شئر کریں ان شاء اللہ اسکا تسلی بخش جواب مل جائے گا
 
Top