محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
میرے بھائی صرف یہ کہہ دینا کہ میرے پاس بھی قرآن مجید اور حدیث کے دلائل ہیں یہ کافی نہیں ہے ، اصل بات یہ ہے کہ اگر بات قرآن مجید کی ہے تو غور کیا جائے کہ قرآن کا ترجمہ و تفسیر وہی قابل قبول ہو گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کے مطابق ہو گا ، ذاتی و من مانے مفاہیم کو بیان کرنا اور اسے کتاب و سنت کی طرف منسوب کرنا یہ قطعا درست نہیں میں کوشش کروں گا کہ آج رات یا کل اس بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے یا نور اور اگر دلائل سمجھ میں آ رہے ہوں تو مان لیجیے گا وگرنہ دلیل کے ساتھ اس کا رد کر دیجیے گاالسلام علیکم!
محترم میں ایک طالب علم ہوں اور اہلحدیث کی طرح دوسرے مسلک کے عقیدے کے دلائل کے بارے میں بھی جاننا چاہتا ہوں کہ جب ہر ایک کے پاس دلائل ہیں اور وہ اسے قرآن و حدیث کے مطابق ہی کہتا ہے تو پھر اتنا اختلاف کیوں ہے؟ میں نے اپنی پوسٹ میں فتوی کا لنک دیا ہےویب سائٹ بریلوی مکتب فکر کی ہے تو پھر شاید ترجمہ بھی پھر کنز الایمان کا ہو گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ہونے کے دلائل کی نوعیت
آیات قرآن مجید(صراحت، اعتراضات مشرکین، استدلال)
احادیث
(صراحت، اعتراضات مشرکین، استدلال)