• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا شرک میں توبہ ھے؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
کیا شرک توبہ سے معاف ھو سکتا ھے؟
اللہ نے مشرک پر جنت کو حرام کر دیا ھے تو یہ کس صورت میں ھے؟
محترم @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ
محترم @محمد نعیم یونس صاحب حفظہ اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
کیا شرک توبہ سے معاف ھو سکتا ھے؟
اللہ نے مشرک پر جنت کو حرام کر دیا ھے تو یہ کس صورت میں ھے؟
محترم @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ
محترم @محمد نعیم یونس صاحب حفظہ اللہ
جی دنیا میں کوئی ایسا گناہ نہیں جو سچی توبہ سے قبول نہیں ہوتا ۔
شرک پر جتنی بھی وعیدیں ہیں وہ اس صورت کہ جب آدمی ان سے توبہ نہ کرے ۔
بعض احادیث کے اندر صراحت ہے کہ
من مات یشرک باللہ شیئا دخل النار
یعنی آگ میں وہ داخل ہوگا جو شرک کی حالت میں فوت ہوگا ۔
قرآن مجید کی آیت مبارکہ ہے :
قل للذين كفروا إن ينتهوا يغفرلهم ما قد سلف
جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، ان سے کہہ دیجیے کہ اگر وہ باز آجائیں تو ان کا سابقہ کفر معاف کردیا جائے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا
اللہ تعالی کی وہ صفات جو اللہ سبحانہ وتعالی نے خود قرآن میں بیان کی ہیں ان میں سے توبہ قبول کرنیوالا ، رحم کرنیوالا اور کرم کرنیوالا بہی ہیں ۔ جب تک انسان زندہ ہے اور روح قبض کرنیوالا فرشتہ اللہ کے حکم سے روح قبض کرنے سر پر آن نہ کہڑا ہوا ہو ، توبہ کا دروازہ کہلا هوا هے پہر اللہ جسے چاہے معاف فرمادے کہ یوم الدین کا مالک صرف اللہ ہے ۔
شرک کی معافی نہیں ، قرآن میں کئی جگہ شدید انتباہ آیتوں میں موجود هے لیکن اگر سچے خوف الہی سے توبہ کی جائے اور انسان دوبارہ ہر شرک سے بچتا رہے ، تو اللہ غفور الرحیم هے ۔
اور قرآن میں یہ بهی ہیکہ اللہ نے واضح ترین طریقے سے اپنی نشانیاں پہونچا دی ہیں ، ہدایتیں بهی پہونچا دی ہیں اور ان سب کہ بعد بهی شرک کیئے جارہے ہیں ۔
اللہ تعالی ہم سب کو خفی اور جلی ، هر قسم کے شرک سے محفوظ رکہے همیں صراط مستقیم پر لیجائے اور هم سے جیتے جی راضی رہے اور ہمارا خاتمہ اسلام پر کرے ۔ آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
کیا شرک توبہ سے معاف ھو سکتا ھے؟
اللہ نے مشرک پر جنت کو حرام کر دیا ھے تو یہ کس صورت میں ھے؟
محترم @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ
محترم @محمد نعیم یونس صاحب حفظہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمر اثری بھائی!
جب آپ کسی محترم عالم کو ٹیگ کریں تو اُن کے ساتھ مجھے ٹیگ مت کریں، کیونکہ میں ایک عامی ہوں۔ اس طرح یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے میں بھی عالم ہوں۔۔۔ابتسامہ!
بہرحال۔۔جواب دیا جا چکا ہے۔
جزاک اللہ خیرا!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
آپکی انفرادیت سے متاثر ہیں ہم بہی عامر بهائی ، آپ احادیث تلاش کرکے لاتے ہیں ، خود کے دلائل سے حتی الامکان بچتے رہتے ہیں ، آپ میں تحمل بهی پایا ، علم حاصل کرنیکی جستجو بهی ۔ اللہ آپ کو علم سے آراستہ کرے ۔ آپ کے لئے دنیا اور آخرت میں سرفرازی دے اور دین کی خدمت لے ۔ آپ ایک اچہے طالب علم ہیں ۔
 
Top