• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا شیعہ کی یہ باتیں درست ہیں یا تقیہ ہے

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
بنامین صاحب کے سوال کے جواب میں عرض ہے :شیعہ علماء کا اجماع:

صحابہ کو گالی دینا ،شیعوں یا سنیوں کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے

نیوزنور: امام نور کے پیرو مکتب تشیع کے جملہ نائبین عامہ امام زمان قائم آل محمد( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) مجتہدین جامع الشرائط (دامت برکاتہم) کا اس بات پر اجماع ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اور ظاہر ہے کہ جو کوئی بھی شیعہ کے نام پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق امام نور کے پیرو مکتب تشیع کے جملہ نائبین عامہ امام زمان قائم آل محمد( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) مجتہدین جامع الشرائط (دامت برکاتہم) کا اس بات پر اجماع ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اور ظاہر ہے کہ جو کوئی بھی شیعہ کے نام پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے ۔اس حوالے سے عصر حاضر کے مراجع اعظام تقلید سے پوچھے گئے سوال کہ کیا اہلسنت کے مقدسات کی توہین (جیسے خلفای ثلاثہ اور اہلسنت کے بعض من پسند صحابہ کے نام غیر شائستہ کلام ) کرنا جائز ہے؟۔عالم تشیع کے دینی مراکز (ایران اور عراق) کے زعماء دین و مراجع اعظام تقلید کے فتاو شرح ذیل ہیں:

ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ؛برادران اہل سنت کے مظاہر کی اہانت حرام ہے

حضرت آیت اللہ العظمی سید سیستانی ؛ اہل سنت کے مقدسات کو گالی دینا ان تعلیمات کے خلاف ہے جو اہل بیت علیھم السلام نے اپنے شیعوں اور شاگردوں کو دی ہیں ۔

حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی ؛دوسروں کے مقدسات کی کسی بھی طرح کی توہین کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی ؛دوسرے مسالک کے ماننے والوں کے ساتھ دشمنی نہیں کرنا چاہیے ،ان کے مقدسات کی توہین نہیں کرنا چاہیے،ان کے بزرگوں پر لعنت بھیجنا اور ان کو گالی دینا جائز نہیں ہے ،اس لیے کہ یہ چیز ان کو اہل بیت اور ان کے معارف سے دور کیے جانے کا سبب بنے گی ۔

حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی ؛ صحابہ کو گالی دینا ،شیعوں یا سنیوں کے مقدسات کی توہین کرنا ،دونوں گروہوں کے اعتقادات کی ظالمانہ توہین اور تحقیر کر نا ،حرام ہے اور اختلاف پیدا کرنا اور تفرقے اور جدائی کی آگ روشن کرنا اور امت اسلامی کے اتحاد کو پارہ کرنا گناہ عظیم ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی ؛ جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی موسوی اردبیلی ؛ مومنین کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں کہ جب کفر و الحاد کا مقابلہ ہے ،ایسے کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جن سے اختلاف میں شدت آئے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی ؛ مومنین کو چاہیے کہ ایسے امور کو انجام دینے سے کہ جو تفرقہ ،اختلاف اور اسلام کی تضعیف کا باعث ہوں اجتناب کریں صحیحہء ابو بصیر میں امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ ؛ان رجلا من تمیم اتی النبی ص فقال اوصنی فکان فیما اوصاہ انقال لا تسبوا الناس فتکسبوا العداوۃ لھم ،لوگوں کو گالی مت دو ورنہ تم ان کی دشمنی کسب کرو گے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی محقق کابلی : اہل سنت کے مقدسات کی توہین سے خود داری کی جائے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی ؛ مقدسات اہل سنت کی اہانت جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی مظاہری ؛ مسلمانوں کے مقدسات اور اعتقادات کی توہین اور پیغمبر عظیم الشان صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ماننے والوں کی صفوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا عقلا و شرعا جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی مدنی تبریزی ؛ اسلام کسی بھی دین کے مقدسات خاص کر اسلامی مسالک کے مقدسات کی توہین کو جائز قرار نہیں دیتا ،اور ہر ایسی حرکت کہ جو امت اسلامی کے درمیان اختلاف ،خسارے ،اور مسلمانوں کے جانی و مالی نقصان کا باعث ہو وہ حرام اور خلاف شرع ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی ھاشمی شاہرودی ؛ ہر عمل یا قول کہ جو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلاف اور فتنے کا باعث بنے وہ جائز نہیں ہے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی ! یہ صریح تقیہ ہے! شیعہ کی معتبر کتب میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انتہائی غلیظ قسم کی بکواس موجود ہے!
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
اہل سنت کے مقدسات اس میں ابہام ہے. غیر صریح بات ہے. مظاہر اور مقدسات کیا؟ اشخاص کے بارے میں صراحت ضروری تھی وہی نہیں ہے.
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی ؛دوسرے مسالک کے ماننے والوں کے ساتھ دشمنی نہیں کرنا چاہیے ،ان کے مقدسات کی توہین نہیں کرنا چاہیے
،ان کے بزرگوں پر لعنت بھیجنا اور ان کو گالی دینا جائز نہیں ہے ،اس لیے کہ یہ چیز ان کو اہل بیت اور ان کے معارف سے دور کیے جانے کا سبب بنے گی ۔

اہل بیت اور ان کے معارف اس میں وہی فقہ استعمال کی گئی ہے جو حنفیوں نے شافعیوں کے متعلق کی تھی. یا یہ کہ غیر مذاہب کے مقدس لوگوں کو برا بھلا مت کہو ورنہ وہ اللہ کی شان میں گستاخی کریں گے. وغیرہ.
یہ تو اہل سنت کی توہین ہے کہ ان کو اہل بیت کا منکر سمجھا جاتا ہے
 
Top