• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا صفاتِ الٰہیہ میں ائمہ اربعہ ’مفوضہ‘ ہیں؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ـ
کلیم حیدر
ازقلم.......حافظ محمدزبیر
کلیم حیدر بھائی ـ یہ حافظ محمد زبیر کون ہیں ؟
اصل نام حافظ محمد زبیر ہے جبکہ قلمی نام ابو الحسن علوی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عکاشہ بھائی جان
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
معذرت چاہتا ہوں، میں نے آپ کو ہرٹ کرنے کے لئے یہ کلمات نہیں لکھے تھے، بلکہ یہ میری اور ہمارے ایک سب سے مشہور درالافتاء کے درمیان ہونے والا سوال جواب ہے ، میں نے اُسے من و عن نقل کردیا۔ باقی یہ میری perception ہے کہ برصغیر کے اہل حدیث کیسے ہوتے ہیں۔
محترم بھائی!
ایک طرف تو آپ کہہ رہے ہیں کہ میں نے آپ کو ہرٹ کرنے کیلئے یہ کلمات نہیں لکھے اور پھر خود ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ میری perception ہے کہ بر صغیر کے اہل حدیث کیسے ہوتے ہیں۔
کیا اہل حدیث کتمانِ علم اور دھوکہ دہی کی دعوت دیتے ہیں؟؟ ویسے آپ کو کہاں اہل حدیث حضرات کے کتمان علم اور دھوکہ دہی سے واسطہ پڑ گیا؟؟ اگر بالفرض کسی اہل حدیث شخص نے ذاتی مقاصد کے تحت آپ سے علم چھپایا یا دھوکہ دیا تو کیا اسے پوری جماعت پر چسپاں کرنا صحیح ہے؟!! اگر نہیں تو آپ کے سب سے مشہور دار الافتاء کو ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہئے تھا۔

مثال کے طور پر دیوبندی حضرات نصوص میں تحریف کے قائل نہیں، لیکن اگر کوئی دیوبندی اپنے کسی مذموم مقصد کیلئے ایسا کرے تو تمام دیو بندیوں کو اس کا الزام دینا صحیح ہوگا؟

اِس کے باوجود چاروناچار برصغیر کے اہل حدیث نے جس مسلک کو جن بھی وجوہات کی وجہ سے تھما ہے وہ بہترین مسلک ہے، عقائد کا، اور ہم کہ سکتے ہیں فقہ کا بھی۔ لیکن یہ بات بھی ہے کہ حقیقی حنفیت اور سلفیت میں نہ اعتقاداً کوئی فرق ہے اور نہ فقہی منہج کے اعتبار سےبنیادی فرق ، ہاں ترجیحات کا فرق ہے۔
جزاکم اللہ خیرا! یہ آپ کی وسعتِ ظرفی ہے، کہ آپ دیوبندی ہو کر اہل الحدیث کے عقائد اور فقہی منہج کی تعریف کر رہے ہیں۔
لیکن مجھے آپ کی اس بات سے اختلاف ہے کہ ہم میں اور آپ میں فقہی منہج کے اعتبار سے کوئی بنیادی فرق نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ بنیادی فرق ہے:
تقلید واتباع، اجتہاد کی استقلالی یا عارضی حیثیت، فرضی مسائل (أرأيتيات) تصور کرکے وقوع سے پہلے ان کو حل کرنے کی کوشش اور بعد والوں کو ان کا پابند بنانا، قاضی کا فیصلہ باطنی کے ساتھ ساتھ ظاہری طور پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں وغیرہ وغیرہ

ابھی پچھلے سال میرا ایک اہل حدیث سے ایک فورم پر مذاکرہ ہورہا تھا، اُس نے کہاکہ جو صفات قرآن و حدیث میں وارد ہوئی ہیں اُن کو ظاہر پر لینا چائیے، میں نے کہا کہ ٹھیک ہے یہی مسلک متقدمین کا تھا، اور اِس ہی مسلک کو علماءدیوبند نے راجح قرار دیا ہے، (باقی علماء دیوبند تاویل کے "عند الضرورت " جواز کے قائل بھی ہیں۔ جس کی میں سمجھتا ہوں کہ نہ پہلے کوئی ضرورت تھی اور اب تو بدرجہ اولی نہیں ہے) تو اُس نے کہا کہ اللہ تعالی کے لئے ید ثابت ہے ، میں کہا کہ ٹھیک ہے، اُس کہا کہ اُس کے ظاہر پر رکھنے کا تقاضہ ہے اللہ تعالی ایک "بازو" بھی ہو، اور "بازو" کیونکہ پہلو پر ہوتا ہے، اِس لئے اللہ تعالی کے لئے "پہلو" ہے، اور اس طرح کرتے کرتے ،کمر ، سینہ وغیرہ سب اعضاء تیارکرنا شروع کردیئے، اس ہی طرح عرش پر مستوی ہے اور کرسی ہے ، کرسی قدم رکھنے کی جگہ ہے، میں کہا کہ ٹھیک ہے، تو کہتا ہے کہ اب "اللہ تعالی اُس کرسی پر بیٹھ گیا ہے" ، میں نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے تو بتایا کہ نواب صدیق حسن خان صاحب ؒ نے لکھا ہے، اور خوب مجھ سے لڑا، کہ یہ ظاہر کا تقاضہ ہے۔ اب اس کو غلو نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے۔ان خرافات پرلوگ آپ لوگوں کو مجسمہ کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔
مجھے آپ سے اتفاق ہے کہ عقیدے میں قدیم احناف سلف صالحین کے ساتھ متفق تھے، لیکن دیوبندی حضرات کا عقیدہ سلف صالحین والا نہیں، بلکہ وہ صوفی ہونے کے ساتھ ساتھ عقیدے میں ماتریدی بھی ہیں۔ اور آپ بھی یہاں قدیم احناف کی تائید ہی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنے آپ کو حنفی کہنا چاہئے نہ کہ دیوبندی!!!

اہل الحدیث کی فکر اور فقہ ظاہری میں زمین وآسمان کا فرق ہے، اگر کوئی شخص اپنے آپ کو اہل حدیث کہلاتے ہوئے ظاہری فکر اپنائے تو اُسے بہرحال اہل حدیث نہیں کہا جا سکتا۔ جیسے غلام احمد قادیانی اگر حنفی فقہ پر عمل کرتا ہو تو اسے حنفی نہیں کہا جا سکتا۔ اسی طرح فراہی مکتبہ فکر (مولانا حمید الدین فراہی، امین احسن اصلاحی اور غامدی حضرات) عام فقہی معاملات میں حنفی رائے اپنائیں تو انہیں حنفی نہیں بلکہ مستخفین حدیث میں شامل کیا جاتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top