• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عطیہ بن سعد العوفی کا تدلیس کرنا ثابت ہے؟

شمولیت
اپریل 02، 2019
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
36
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
میں نے ایک پوسٹ پڑھی ہے جس میں ایک موصوف (جو شاید شیعہ رافضی ہے) نے عطیہ بن سعد العوفی پر کلام کیا تھا جس میں اس نے یہ بات ثابت کی کہ اہلسنت کا عطیہ بن سعد العوفی کو مدلس کہنا غلط ہے کیونکہ اس کا تدلیس کرنا ثابت ہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ عطیہ کے متعلق جو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ محمد بن سائب الکلبی کو ابو سعید کی کنیت دیتا تھا یہ بات بھی غلط ہے کیونکہ یہ حکایت خود کلبی سے مروی ہے اور کلبی تو خود کذاب ہے۔ اس بات ذکر امام ابن رجب نے بھی کیا ہے۔ امام ابن رجب فرماتے ہیں کہ:
قال عبد الله بن أحمد: سمعت أبي ذكر عطية العوفي، فقال: هو ضعيف الحديث، بلغني أن عطية يأتي الكلبي فيأخذ عنه التفسير، وكان يكنيه بأبي سعيد، فيقول: قال أبو سعيد، قال أبو سعيد.قال عبد الله: و (ثنا) أبي، (ثنا) أبو أحمد الزبيري، سمعت الثوري، قال: سمعت الكلبي قال: كناني عطية بأبي سعيد، ولكن الكلبي لا يعتمد على ما يرويه.وأن صحت هذه الحكاية عن عطية فإنما يقتضي التوقف فيما يحكيه عن أبي سعيد من التفسير خاصة.فأما الأحاديث المرفوعة التي يرويها عن أبي سعيد، فإنما يريد أبا سعيد الخدري، ويصرح في بعضها بنسبته.
شرح علل الترمذي (2/ 823)
یہی اعتراض سعید ممدوح نے بھی کیا ہے۔ اہل علم سے گزارش ہے کہ وہ اس کا اردو میں جواب دے دیں۔ @عدیل سلفی @خضر حیات @اسحاق سلفی @کفایت اللہ

سعید ممدوح کی پوسٹ (عربی)
:https://www.facebook.com/D.Mmdooh/posts/540435932741999
شیعہ کی پوسٹ (اردو):
https://albanjabi.wordpress.com/2019/05/11/عطیہ-بن-سعد-العوفی/
 
Top