• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عید کی نماز کے لیے پیدل جانا سنت ہے؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
کیا عید کی نماز کے لیے پیدل جانا سنت ہے؟

محمد عبد الرحمن کاشفی

الجواب:
السلام علیکم
سنن ابن ماجہ کی ایک حسن درجہ کی روایت ہے: عن ابن عمر ، رضي الله عنهما ، قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يخْرج إلي العيد ماشيا ويرجع ماشيا.

اسی طرح سنن ترمذی کی ایک دوسری حسن درجہ کی روایت میں ہے: وعن علي بْن أَبي طالب رضي الله عنه قال. من السنة أَن تخرج إلي الْعيد ماشيا ، وأَنْ تأْكل شيْئا قَبْل أَنْ تخْرج.
قال الترمذي في السنن والعمل على هذا الحديث عند أكثر أهل العلم : يستحبون أن يخرج الرجل إلي العيد ماشيا. ويُستحب أن لا يركب ، إلا من عذر.
علی رضی اللہ عنہ کی روایت میں ایک ٹکڑا ہے *من السنۃ کذا*، جس کا مطلب ہے کہ یہ حدیث لفظا موقوف اور حکما مرفوع ہے.

پس معلوم ہوا کہ یہ عمل سنت ہے.
اللہ تعالیٰ ہمیں اس سنت پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے. آمین.
 
Top