نُهِينا عن اتباعِ الجنائزِ ، ولم يُعْزَمْ علينا .
صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 1278
صحيح مسلم - الصفحة أو الرقم: 938
ترجمہ داؤد راز
ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہمیں (عورتوں کو) جنازے کے ساتھ چلنے سے منع کیا گیا مگر تاکید سے منع نہیں ہوا۔
سوال : یہ تاکید کے ساتھ منع کرنا کیا ہوتا ہے ؟
سوال : ہر عورت کے گھر کے دروازہ تو امی عائشہ کے گھر کی طرح مسجد میں نہیں کھلتا تو جو عورت مسجد سے ایک میل کے فاصلے پر رہتی ہو وہ نماز جنازہ پڑھنے کے لئے جنازے کے ساتھ مسجد تک آسکتی ہے ؟
إذا استأذَنَكم نساؤُكم بالليلِ إلى المسجدِ فأذَنوا لهن .
صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 865
صحيح مسلم - الصفحة أو الرقم: 442
ترجمہ داؤد راز
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اگر تمہاری بیویاں تم سے رات میں مسجد آنے کی اجازت مانگیں تو تم لوگ انہیں اس کی اجازت دے دیا کرو۔
امام بخاری نے اس حدیث کو جس ترجمہ باب کے تحت بیان کیا ہے اس کا ترجمہ داؤد راز نے اس طرح کیا ہے
باب: عورتوں کا رات میں اور (صبح کے وقت) اندھیرے میں مسجدوں میں جانا
کہتے ہیں امام بخاری کی فقہ ان کے ترجمہ ابواب میں ہے اس قاعدے سے تو امام بخاری بھی وہی فرمارہے ہیں جو امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ
سوال : کیا امام بخاری کے فقہ کے مطابق صرف نماز فجر مغرب اور عشاء میں ہی عورتیں کو مسجد میں آنے کی اجازت ہے ؟