• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قبر پر کھڑے ہو کر نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
891
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
اہل علم كا ہاں اس بارے میں دو رائے پائی جاتی ہیں:

1- قبر پر نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے، یہ اکثر اہل علم کا قول ہے۔

دلیل:
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میت کے دفن کیے جانے کے بعد ایک قبر پر نماز جنازہ پڑھی اور آپ ﷺ نے اس پر چار تکبیریں کہیں۔ (صحیح مسلم: 954)


2- قبر پر نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے، یہ امام نخعی، امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمہم اللہ کا قول ہے۔

3- اگر میت کو جنازہ پڑھے بغیر دفن کر دیا گیا ہو تو اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے، یہ امام نخعی، امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمہم اللہ کا قول ہے۔


دلیل:
1- وہ عمومی دلائل جس میں رسو ل اللہ ﷺ نے قبرستان میں نماز پڑھنے یا قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔

2- رسو ل اللہ ﷺ کا قبر پر نماز پڑھنا آپ کے ساتھ خاص ہے۔

راجح:

پہلا قو ل راجح ہے۔ کیونکہ سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام (مردیا عورت) مسجد میں رہتا اور جھاڑودیا کرتا تھا۔ اس کا انتقال ہوگیا اور نبی ﷺ کو اس کی موت کا علم نہ ہوسکا۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اس کا ذکر فرمایا اور دریافت کیا:’’وہ شخص کہاں ہے؟‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ !اس کی وفات ہوگئی ہے۔ آپ نے فرمایا:’’تم لوگوں نے مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟‘‘ انھوں نے عرض کیا:حضرت اس کاقصہ تو اس طرح ہے گویا انھوں نے اس کا معاملہ اتنا اہم نہ سمجھا ۔آپ نے فرمایا:’’مجھے اس کی قبر سے آگاہ کرو۔‘‘ چنانچہ آپ اس کی قبر پر تشریف لائے اور نماز جنازہ پڑھی۔

وہ دلائل جن میں رسو ل اللہ ﷺ نے قبرستان میں نماز پڑھنے یا قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے سے منع کیا ہے وہ عام ہیں ، اور پہلے قول کے دلائل خاص ہیں ، خاص کو عام پر مقدم کیا جائے گا۔ اور یہ کہنا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص ہے اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
 
Top