قبل اور بعد کی تین حالتیں ہیں
ان کا مضاف الیہ موجود ہو تو یہ معرب ہوں گے.
ان کا مضاف الیہ محذوف کیا گیا ہو تو یہ معرب ہوں گے.
ان کا مضاف الیہ نسیا منسیا ہو تو یہ مبنی ہوں گے.
نسیا منسیا کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کا کوئی مضاف الیہ نہ نکالا جا سکے. ایسا عموما تعمیم کے لیے ہوتا ہے. سورہ روم کی اس آیت میں مضاف الیہ محذوف کے طور پر ایک قرائت من قبل و من بعد (دو زیر کے ساتھ) بھی ہے. لیکن مشہور قراءت میں یہ مبنی ہیں. یعنی "اللہ کے لیے ہی امر ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی". کس سے پہلے اور کس کے بعد, اس کی وضاحت نہیں ہے. اور یہ ایک محاورہ نما عبارت ہے کہ ہر چیز سے پہلے اور بعد یعنی ہمیشہ اللہ کا ہی اختیار ہے.