• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مقتدی بھی امام کے ساتھ اللہ اکبر کہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا مقتدی بھی امام کے ساتھ اللہ اکبر کہے اور رکوع سے اٹھتے وقت بھی کہے۔مجھے عربی صحیح طریقے سے لکھنا نہیں آرہی۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
احادیث نبویہﷺ میں مقتدی کو امام کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا جب امام اللہ اکبر کہے گا تو مقتدی بھی امام کی اقتداء میں اللہ اکبر کہے گا۔ فرمان رسول ﷺ ہے:
’’إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ‘‘
(صحیح بخاری : 378)
’’بے شک امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ تم اس کی پیروی کرو۔ جب وہ تکبیر کہے تم بھی تکبیر کہو۔ جب رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب سجدہ کرے تم بھی سجدہ کرو۔‘‘
جہاں تک رکوع سے اٹھتے ہوئے ’سمع اللہ لمن حمدہ‘یا ’ربنا ولک الحمد‘ کہنے کا تعلق ہے تو اس میں علما کے مابین اختلاف ہے۔ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ نمازی ’سمع اللہ لمن حمدہ‘اور ’ربنا ولک الحمد‘ دونوں کہے گا۔ جبکہ دوسرے گروہ کا خیال ہے کہ مقتدی صرف ’ربنا ولک الحمد‘ کہے گا اور ’سمع اللہ لمن حمدہ‘ کہنا امام اور منفرد نمازی کے ساتھ خاص ہے۔
ہمارے نزدیک اول الذکر موقف راجح ہے۔ کہ امام، مقتدی اور منفرد سب رکوع سے اٹھتے وقت ’سمع اللہ لمن حمدہ‘ کہیں اور سیدھے کھڑے ہونے کے بعد ’ربنا ولک الحمد‘ کہیں۔کیونکہ حضرت ابوہریرۃ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر تحریمہ کہتے، پھر رکوع کرتے تو اللہ اکبر کہتے۔ رکوع سے اٹھتے وقت ’سمع اللہ لمن حمدہ‘ کہتے، پھر جب سیدھے کھڑے ہوتے تو ’ربنا ولک الحمد‘ کہتے۔ (صحیح بخاری : 789)
اور ہمیں نماز اسی طرح ادا کرنی چاہئے جس طرح نبی کریمﷺ سے ثابت ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:
’’صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِى أُصَلِّى‘‘ (صحیح بخاری :631)
’’نماز اس طرح ادا جس طرح مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہو۔‘‘
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
اس موضوع پر میرا ایک مختصر سا رسالہ ہے عربی میں " القول الرفیع فی مسئلۃ التسمیع" اسکا ارو ترجمہ فی الحال یونیکوڈ میں اختصار کے ساتھ دین خالص پر یہاںموجود ہے ۔
دين خالص || مقتدی بھی سمع اللہ لمن حمدہ کہے
آپ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اس موضوع پر میرا ایک مختصر سا رسالہ ہے عربی میں " القول الرفیع فی مسئلۃ التسمیع" اسکا ارو ترجمہ فی الحال یونیکوڈ میں اختصار کے ساتھ دین خالص پر یہاںموجود ہے ۔
دين خالص || مقتدی بھی سمع اللہ لمن حمدہ کہے
آپ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
جزاکم اللہ خیرا محترم!
آپ کے دئیے گئے لنک پر آپ کا یہ مضمون یا رسالہ کھل نہیں رہا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آپ کے دئیے گئے لنک پر آپ کا یہ مضمون یا رسالہ کھل نہیں رہا۔
انس بھائی، یہ آن لائن مطالعہ کے لئے دستیاب نہیں ہے شاید۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج بالا لنک پر للحفظ پر کلک کرنے سے ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔ براہ راست لنک کے لئے یہاں کلک کریں۔
 
Top