محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے ایک اہم بات پوچھنی ہے کہ اکثر جاہل لوگ ایک دوسرے پر تعویذ کرتے ہیں۔کوئی میاں بیوی کے رشتے کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لیے کوئی کسی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تو کوئی کسی اور غلط مقصد کے لیے تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کوئی شخص کسی ایسے شخص پر تعویذ کرے جو ان تعویذوں کو نا مانتا ہو۔اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھتا ہو پکا اہل توحید ہو۔تو کیا ایسے شخص پر تعویذ کا اثر ہوتا ہے یا نہیں؟
اور ایسے لوگوں کے شر سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟