السلام علیکم
یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے جس کا نام ہے "چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑے بڑے اجر"
مرتب:محمد عمر خان
اس کتاب سے صفحہ 46 پر حدیث مبارکہ لکھی ہوئی ہے۔
ہر نظر پر ایک مقبول حج
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو نیک اولاد اپنے والدین (یا ان میں سے کسی ایک)پر شفقت و محبت سے نظر ڈالے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر نظر کے بدلے یک مقبول حج کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اگر کوئی شخص روزانہ سو( 100) مرتبہ ان پر نظر ڈالے (کیا جب بھی ہر نظر پر اس کو یہ ثواب عظیم ملے گا؟)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں۔اللہ پاک کی ذات ہمارے وہم و گمان سے بالا ہے اور نہایت عظیم ہے اور بہت پاکیزہ ہے۔(مسلم)