• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا وہ قرآن میں غور نہیں کرتے؟ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَيَقُوْلُوْنَ طَاعَۃٌ۝۰ۡفَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَيَّتَ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ غَيْرَ الَّذِيْ تَقُوْلُ۝۰ۭ وَاللہُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُوْنَ۝۰ۚ فَاَعْرِضْ عَنْھُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ۝۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا۝۸۱ اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ۝۰ۭ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللہِ لَوَجَدُوْا فِيْہِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا۝۸۲
اورکہتے ہیں کہ قبول ہے ۔پھر جب تیرے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک فریق کے لوگ اس کے خلاف جو توکہتا ہے رات کو مشورہ کرتے ہیں اورخدا لکھ لیتا ہے جو وہ مشورہ کرتے ہیں۔ سو تو ان سے تغافل نہ کراور اللہ پر بھروسہ رکھ۔ اللہ کارساز کافی ہے۔۱؎ (۸۱) کیا وہ قرآن میں غور نہیں کرتے ؟ اوراگروہ اللہ کے سوا کسی اور کا ہوتا تو وہ اس میں ضرور بہت اختلاف پاتے۔۲؎ (۸۲)
۱؎ طاعۃٌ بصورت رفع اس کے معنی یہ ہیں کہ اطاعت کاملہ جس میں کوئی انقطاع وتجدد نہیں۔ یعنی جب کہ منافق آپ ﷺ کے پاس ہوتے ہیں، اس وقت غیر مشروط اورغیر متغیر اطاعت کا یقین دلاتے ہیں اور جب الگ ہوتے ہیں ،اسلام کے خلاف حیل وتدابیر تلاش کرتے ہیں۔ فرمایا آپ ان سے زیادہ تعرض نہ فرمائیں۔ توکل رکھیں۔ اللہ آپ ﷺ کا ناصر ووکیل ہے ۔

۲؎ اس آیت میں دعوت تدبر وتفکر ہے ۔ جو شخص قرآن حکیم پر دیانت داری کے ساتھ غور کرے گا۔ ضرور ہے کہ اس کی عظمت وصداقت پر یقین لے آئے ۔سب سے بڑی بات جو قرآن پاک کی معجزانہ دلیل ہے وہ اس کی وحدت ویکسانی ہے ۔سارا قرآن پڑھ جاؤ۔ اس میں ہزاروں نکات ومعارف بیان کیے ہیں۔ کہیں تضاد وتعارض کا نام نہیں۔ ایک دریا ہے جو برابر بہتا چلاجاتا ہے اور پڑھنے والے کو بہائے لیے جارہا ہے ۔ اسلوب بیان بھی بیسیوں اختیار کیے ہیں مگر سب میں حیران کن بلاغت ہے ۔ کہیں زورِ کلام کم نہیں ہوتا۔ توحید والٰہیات سے لے کر اخلاق ومعاشرت کے باریک اور نازک مسائل تک بیان کیے ہیں مگر کیا مجال ہے جو شگفتگی وپاکیزگی میں فرق آجائے ۔ وہی نزاہت وزور جو اس کا مخصوص خاصہ ہے ، ہرجگہ نمایاں ہے ۔
 
Top