• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا پاکستان کا آئین غیر اسلامی ہے؟خوارج کا جھوٹ ۔۔۔۔

شمولیت
مارچ 16، 2016
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
3
پاکستان کا آئین غیراسلامی ہے یا پھر خود خوارج کا اپنا ایجنڈا؟

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کہتی ہے کہ طالبان مذاکرات کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستان کے آئین کے تحت ہم کبھی مذاکرات نہیں کرینگے کیونکہ پاکستانی آئین سیکولر ہے۔

یاد رہے!

طالبان پاکستان دشمن ایجنڈے کی تکمیل میں مگن ہیں حکومت نے صدقِ دل سے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اب حیل و حجت سے مذاکرات سے فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

سب پر یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ اسلامی مملکت پاکستان کا آئین، عین اسلامی ہے۔

قرارداد مقاصد کی شکل میں موجود آئین کی دفعہ 2 الف کے مطابق پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن و سُنت کے منافی نہیں بن سکتا ۔

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل۲کی رُو سے اسلام، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ریاستی مذہب ہے۔

آرٹیکل ۲۲۷ کے مطابق پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو قرآن و سنت سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ یہ آرٹیکل یہ بھی کہتا ہے کہ اگر موجودہ قوانین قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتے تو اُنہیں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے گا اور مطابقت پیدا کی جائے گی۔

آرٹیکل۴۱ کے مطابق صدر کے لیے مسلمان ہونے کی شرط ہے، پھر قراردادِ مقاصد جسے اب آئین کے قابلِ تنفیذ آرٹیکل (۲؍اے) کا درجہ حاصل ہے،بے حد وضاحت سے اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کا اعلان کرتی ہے۔

یہ سب باتیں معروف ہیں، البتہ آئین میں صدرِ پاکستان کے عہدے کے لیے جو حلف کی عبارت دی گئی ہے، اُس کا تذکرہ کم کم ہوتا ہے۔ اس عبارت میں جہاں حلف لینے والے صدر کو توحید ِباری تعالیٰ اور قرآنِ مجید کو آخری الہامی کتاب اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت اور یومِ آخرت پر ایمان کا اقرار کرنا پڑتا ہے، وہاں قرآنِ مجید کے ’تمام تقاضوں اور تعلیمات‘ پر عمل پیرا ہونے کا بھی حلف اٹھانا پڑتا ہے۔ ’تمام تقاضے اور تعلیمات‘ کے اندر سب کچھ آجاتا ہے۔ مختصراً یہ ہے کہ آئینِ پاکستان کی رُو سے بھی قرآن و سنت کو بالادستی حاصل ہے۔۔۔

اسکے برعکس اگر ہم منصفانہ جائزہ لیں تو طالبان کا اپنا آئین و ایجنڈا صریحا قرآن و سُنت سے متصادمہے۔ فرمان رسول اور احکامات الہیہ کے مطابق عام مسلمان شہریوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کا تحفظ ضروری ہے لیکن شاہد اللہ شاہد (جو کہ بعد میں داعش میں شامل ہو گیا تھا ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور چرچ پر حملہ درست تھا۔ کیا اقلیتوں پر حملوں کی حمایت کرنیوالے کا طالبان کا ایجنڈا قرآن و سُنت سے مطابقت رکھتا ہے؟

جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
عن عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من قتل معاہدا لم یرح رائحۃ الجنۃ وان ریحہا توجد من مسیرۃ اربعین عاما۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جوشخص معاہدہ والے کسی غیر مسلم کو قتل کرے تو وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھے گا، حالانکہ اسکی خوشبوچالیس سال کی مسافت سے سونگھی جاتی ہے۔
﴿صحیح بخاری شریف، کتاب الجزیۃ،باب اثم من قتل معاہدا بغیر جرم، حدیث نمبر2930﴾
تحریک طالبان پوری دنیا کے سامنے اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنے پر گامزن ہے۔ لہٰذا ان خوارج صفت لوگوں سے نرمی محض وقت اور مال و جان کے ضیاع کے لئے ان کو مزید مہلت دینے کے مترادف ہے۔ اللہ ہمیں ان کے شر سے بچائے امین ۔
 
شمولیت
جولائی 12، 2017
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
18
سب پر یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ اسلامی مملکت پاکستان کا آئین، عین اسلامی ہے۔
اللہ سبحان و تعالٰی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور شیطان کے تبلیسی حملوں سے بچائے۔

شاید پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ، اِس صدی کا سب سے بڑا مذاق ۱۹۷۳ کے آئین کا اسلامی ہونے کا دعوی ہے اور فی الحقیقت یہی ایک دجل سے بھرپور دعوی ہے جس کی بنیاد پر آج تک اِس باطل نظام کو سہارا دیا ہوا ہے ورنہ اِس کے علاوہ تو اِس کے ہمنوا بھی اِس بات پر متفق ہیں کہ "اسلامی جمہوری" نظام کے باقی تمام خدوخال لبرل مغربی جمہوریت ہی کے مثل ہیں۔
حق کے متلاشی حضرات کے لیے "آئین پاکستان" سے متعلق ایک مضمون اپلوڈ کیا ہے؛ توجہ سے مطالعہ فرمائیں، امید ہے نفع ہوگا۔
 
اٹیچمنٹس

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
پاکستان کا آئین غیراسلامی ہے یا پھر خود خوارج کا اپنا ایجنڈا؟

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کہتی ہے کہ طالبان مذاکرات کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستان کے آئین کے تحت ہم کبھی مذاکرات نہیں کرینگے کیونکہ پاکستانی آئین سیکولر ہے۔

یاد رہے!

طالبان پاکستان دشمن ایجنڈے کی تکمیل میں مگن ہیں حکومت نے صدقِ دل سے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اب حیل و حجت سے مذاکرات سے فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

سب پر یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ اسلامی مملکت پاکستان کا آئین، عین اسلامی ہے۔

قرارداد مقاصد کی شکل میں موجود آئین کی دفعہ 2 الف کے مطابق پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن و سُنت کے منافی نہیں بن سکتا ۔

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل۲کی رُو سے اسلام، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ریاستی مذہب ہے۔

آرٹیکل ۲۲۷ کے مطابق پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو قرآن و سنت سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ یہ آرٹیکل یہ بھی کہتا ہے کہ اگر موجودہ قوانین قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتے تو اُنہیں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے گا اور مطابقت پیدا کی جائے گی۔

آرٹیکل۴۱ کے مطابق صدر کے لیے مسلمان ہونے کی شرط ہے، پھر قراردادِ مقاصد جسے اب آئین کے قابلِ تنفیذ آرٹیکل (۲؍اے) کا درجہ حاصل ہے،بے حد وضاحت سے اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کا اعلان کرتی ہے۔

یہ سب باتیں معروف ہیں، البتہ آئین میں صدرِ پاکستان کے عہدے کے لیے جو حلف کی عبارت دی گئی ہے، اُس کا تذکرہ کم کم ہوتا ہے۔ اس عبارت میں جہاں حلف لینے والے صدر کو توحید ِباری تعالیٰ اور قرآنِ مجید کو آخری الہامی کتاب اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت اور یومِ آخرت پر ایمان کا اقرار کرنا پڑتا ہے، وہاں قرآنِ مجید کے ’تمام تقاضوں اور تعلیمات‘ پر عمل پیرا ہونے کا بھی حلف اٹھانا پڑتا ہے۔ ’تمام تقاضے اور تعلیمات‘ کے اندر سب کچھ آجاتا ہے۔ مختصراً یہ ہے کہ آئینِ پاکستان کی رُو سے بھی قرآن و سنت کو بالادستی حاصل ہے۔۔۔

اسکے برعکس اگر ہم منصفانہ جائزہ لیں تو طالبان کا اپنا آئین و ایجنڈا صریحا قرآن و سُنت سے متصادمہے۔ فرمان رسول اور احکامات الہیہ کے مطابق عام مسلمان شہریوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کا تحفظ ضروری ہے لیکن شاہد اللہ شاہد (جو کہ بعد میں داعش میں شامل ہو گیا تھا ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور چرچ پر حملہ درست تھا۔ کیا اقلیتوں پر حملوں کی حمایت کرنیوالے کا طالبان کا ایجنڈا قرآن و سُنت سے مطابقت رکھتا ہے؟

جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
عن عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من قتل معاہدا لم یرح رائحۃ الجنۃ وان ریحہا توجد من مسیرۃ اربعین عاما۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جوشخص معاہدہ والے کسی غیر مسلم کو قتل کرے تو وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھے گا، حالانکہ اسکی خوشبوچالیس سال کی مسافت سے سونگھی جاتی ہے۔
﴿صحیح بخاری شریف، کتاب الجزیۃ،باب اثم من قتل معاہدا بغیر جرم، حدیث نمبر2930﴾
تحریک طالبان پوری دنیا کے سامنے اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنے پر گامزن ہے۔ لہٰذا ان خوارج صفت لوگوں سے نرمی محض وقت اور مال و جان کے ضیاع کے لئے ان کو مزید مہلت دینے کے مترادف ہے۔ اللہ ہمیں ان کے شر سے بچائے امین ۔
طالبان کا اپنا آئین و ایجنڈا جو بھی ہو -لیکن پاکستان کے آئین سے متعلق ان کی بات صحیح ہے -

یہ کہنا کہ :

"آرٹیکل ۲۲۷ کے مطابق پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو قرآن و سنت سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ یہ آرٹیکل یہ بھی کہتا ہے کہ اگر موجودہ قوانین قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتے تو اُنہیں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے گا اور مطابقت پیدا کی جائے گی"

یہ ایک دھوکہ ہے- پاکستان میں "الله رب العزت کی حاکمیت " کے بجاے "پارلیمنٹ کی اکثریت کی خدائی کار فرما ہے" جو کہ الله کے ساتھ شرک و کفر ہے-اس بنا پر یہاں کسی بھی
نمائندہ کو ووٹ دینا بھی حرام ہو گا-

اس کا ثبوت یہ ہے کہ ٧٠ سال گزرنے کے باوجود یہاں ایک بھی اسلامی قوانین و سزا کا نفاذ نہ ہوسکا -وجہ یہی تھی کہ پارلیمنٹ کے اکثریتی بل نے اس کو پاس نہیں کیا جب کہ الله رب العزت کا حکم کردہ قانون ہر صورت میں نافذ العمل ہونا ضروری ہے- اس کے نفاذ کے لئے کسی اکثریتی بل کے پاس ہونے کا قانون الله کی ذات کے ساتھ صریح شرک ہے -

: وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ سوره یوسف 106
اور ان میں سے اکثر الله پر ایمان نہیں لاتے۔ مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ شرک بھی کرتے ہیں-
 
Top