الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بات بڑھتے بڑھتے ’’ محل نزاع ‘‘ سے ’’ سرک ‘‘ جاتی ہے ۔
پیری مریدی والی بیعت کا کیا حکم ہے ؟
حکم سے پہلے ، بہت مناسب ہوگا ، اگر آپ اس بیعت کی واضح تعریف بیان فرمادیں ۔
بات بڑھتے بڑھتے ’’ محل نزاع ‘‘ سے ’’ سرک ‘‘ جاتی ہے ۔
پیری مریدی والی بیعت کا کیا حکم ہے ؟
حکم سے پہلے ، بہت مناسب ہوگا ، اگر آپ اس بیعت کی واضح تعریف بیان فرمادیں ۔
میرے محترم بھائی۔ میں اس کا حکم بیان کر چکا ہوں۔ یہ ضروری نہیں ہے۔ برکت کے لیے کی جاتی ہے۔ ضروری فقط اصلاح کرنا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی صالح مصلح شخص کے پاس جا کر اسے اپنے مسائل بتا کر رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
تعریف اس کی یہ ہے کہ کوئی شخص کسی متقی و پرہیزگار شخص کے ہاتھ پر تمام گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور آئندہ کے لیے دین پر چلنے کی کوشش کرنے کا عہد کرتا ہے۔ اس کے بعد اس سلسلے میں جو مشکلات اسے پیش آتی ہیں ان کی رہنمائی اپنے شیخ سے حاصل کرتا رہتا ہے۔
یہ اس پیری مریدی کی اصل ہے۔ اس کے بعد اگر کسی نے اس میں اضافی چیزیں ضروری (یعنی شرعا ضروری) قرار دی ہیں تو میں انہیں نہیں جانتا۔