• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کوئی بھائی اس متن کا مختصر اور جامع جواب دے سکتا ہے بالخصوص حوالوں اور دلائل کا.

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
[9/6, 2:18 AM] Imto: Khud NABI Ne Farmaya Ke Apne SARDAAR Ya Behtareen Aadmi Ke Liye KHADE Ho Jao.

Isiliye SUNNI KHADE Hokar BA ADAB SALAAM Padhta Hai.

HADEES: BUKHARI SHAREEF, VOL-2, PG NO-429, HADEES NO-991.

Hazrat Abu Saeed Khudri Radiallahu Taala Anhu Farmate Hai Ke Hazrat Saad Bin Maaz Ke Hukm Par Bani Kuraiza Ke Yahudi Kile Se Bahar Nikal Aaye. Fir Unhe Bulaaya Gaya Toh Hazrat Saad Gadhe Par Sawaar Hokar Aaye, Jab Masjide Nabvi Ke Kareeb Pohonche Toh Allah Ke NABI Ne FARMAYA Ke APNE BEHTAREEN AADMI KE LIYE TAAZIMI KAYAAM(KHADE HONA) Karo Ya APNE SARDAAR Ke Liye.
[9/6, 2:18 AM] Imto: DURSE Pukaarna Aur Nabi Ke Wisaal Ke Baad YA Se Pukaarna Sahaba Ka Tarika Tha.

HADEES: FUTUHUSH SHAAM, VOL-1, PG NO-384.

Imam Waaqdi Likhte Hai Ke Jange Yarmuk Jo Ke Khilaafate Farooque Aazam Me Hui, Hazrat Abu Darde Jarrah Radiallahu Taala Anhu Us Jang Ke Sipeh Saalaar The, Unke Sarparasti Me Musalmaano Ki Ek Fauj Gai, Unhone Ek Toli(Groh) Ko Jang Ke Liye Bheja, Uske Sipeh Saalaar The Hazrat Sharjeel Bin Husna Radiallahu Taala Anhu.

Hazrat Sharjeel Bin Husna Ne Jab Dushmano Ki Taadaad Ko Zyada Dekha Aur Andaaza Lagaya Ke Inse Mukaabla Mushkil Hai Toh Hazrat Sharjeel Radiallahu Taala Anhu Ne Pukaara “ALLAH Ki MADAD NAAZIL Ho HAMPAR, AYE(YA) MUHAMMED Sallallahu Alaihi Wa Sallam MADAD KIJIYE Apni UMMAT KI, MADAD KIJIYE Apni UMMAT KI.”

NOTE:
Yeh Waaqya WISAALE NABI Ke BAAD Hua Aur MAIDAANE YARMUK Se Hazrat SHARJEEL Bin Husna Radiallahu Taala Anhu Ne ALLAH Aur Uske RASOOL Ki MADAD MAANGI Aur PUKAARA YA MUHAMMED.
[9/6, 2:18 AM] Imto: SALFUSSALIHEEN AUR BUZURG NABI AUR NABI KE AHLE BAIT PAR SALAAM BHEJTE THE.
QAUL: KITAABUSH SHIFA, VOL-2, PG NO-67.

Imam Quazi Ayaaz Likhte Hai Hazrat Amar Bin Dinaar Se Riwayat Hai Ke Allah Taala Ne Quran Me Farmaya

“Jab Tum Apne GHARON Me Jao Toh SALAAM Kaho Apne GHAR WAALON Ko.”

Is Farmaan Ki TAFSEER Me Hazrat AMAR BIN DINAAR Kehte Hai Ke Jab Tum US GHAR Me Jao Jis GHAR Me KOI NA HO Toh Tum NABI PAR SALAAM BHEJO

“ASSALAMU ALAIKA YA NABIALLAH”

Aur Allah Ke NAIK BANDO PAR SALAAM BHEJO

Aur NABI Ke AHLE BAIT PAR SALAAM BHEJO.”

Iski SHARAH Me MULLA ALI QARI
Sharhae Shifa, Vol-3, Pg No-343 Me Likhte Hai.

ISLIYE Ke NABI Ki ROOH HAR MUSALMAAN MOMIN Ke GHAR Me MAUJOOD REHTI Hai.

NOTE:
IMAM QUAZI AYAAZ Aur MULLA ALI QARI Bhi Woh Shaksiyaat Hai Jinko Sab Maante Hai.
[9/6, 2:18 AM] Imto: Huzur Sallallahu Alaihi Wa Sallam Ko YA Se Pukaarne Ki Daleel Hazrat Abdullah Ibne Abbas Radiallahu Taala Anhu Ki Likhi Hui Tafseer Se

QURAN: PARA NO-26, SURAH-HUJURAAT, AAYAT NO-2.

Ya Ayyu Hallazina Aamanu Laa Tar Faoo Aswaatakum Fauka Sauteen Nabiee Wala Tajharu Lahu Bil Kauli Ka Jahri Baadikum Li Baadin An Tah Bata Aamalukum Wa Antum Laa Tash Uroon.

TARJUMA:
Aye Imaan Waalon Apni Aawaaze Unchi Na Karo Us Nabi Ki Aawaaz Se Aur Unse Chilla Kar Baat Na Kaho, Jaise Aapas Me Ek Dusre Ke Saamne Chillate Ho, Ke Kahi Tumhaare Aamaal Ikaarat(Barbaad) Na Ho Jaaye Aur Tumhe Khabar Na Ho.

TAFSEER:
TAFSEERE IBNE ABBAS, PG NO-547.

Hazrat Abdullah Ibne Abbas Radiallahu Taala Anhu Is Aayat Ki Tafseer Me Likhte Hai Jaise Tum Aapas Me Ek Dusre Ko Pukaarte Ho, Naam Lekar Pukaarte Ho, Naam Lekar Mat Pukaaro. Balke Nabi Ki Taukeer Ke Saath Pukaaro, Izzat Aur Ehteraam Ke Saath Pukaaro Aur Yuh Kaho “YA NABIALLAH, YA RASOOLLALLAH.”

NOTE : Hazrat Abdullah Ibne Abbas Ne Quran Ki Jo Tafseer Ki Hai Yeh Sirf Sahaba Ke Liye Nahi.

Balke Qayamat Tak Aane Wali Ummat Ko Yeh Paigaam Diya Hai Ke Nabi Ko YA Se Pukaaro.
[9/6, 2:18 AM] Imto: Nabi Par SALAAM BHEJNA SAHABA Ka Tarika Tha.
HADEES: JILAAUL AFHAAM, PG NO-37.

IBNE QAYYAM Likhte Hai Ke Hazrat ABU HURAIRA Radiallahu Taala Anhu Se RIWAYAT Hai Jab Tumme Se Koi MASJID Me Jaye Toh YUH KAHE

“ASSALAMU ALAIKA YA RASOOLLALLAH”

Fir YUH KAHE

“ASSALAMU ALAN NABI Sallallahu Alaihi Wa Sallam”

Aur FIR KAHE

“ALLAH HUMMA AFTAAHLI ABWAABA REHMATIK.

NOTE:
IBNE QAYYAM Woh Mohaddis Hai Jinko Sab Maante Hai.
[9/6, 2:18 AM] Imto: Wisaale Nabi Sallallahu Alaihi Wa Sallam Ke Baad Bhi Sahaba Nabi Ko YA MUHAMMADO Kehkar Pukaarte.

Al-Adabul Mufrad-Imam Bukhari Radiallahu Taala Anhu Ki Likhi Hui Kitaab Hai

HADEES: AL-ADABUL MUFRAD, BAAB NO-436, PG NO-256, HADEES NO-969.

Hazrat Abdur Rehman Ibne Saad Se Riwayat Hai Woh Kehte Hai Hazrat Abdullah Ibne Umar Ka Pair Sunn Ho Gaya. Ek Shaks Unke Paas Aaya Aur Us Shaks Ne Kaha, Iska Ilaaj Yeh Hai Ke Aap Us Shaks Ko Pukaariye Jisse Aap Sabse Zyaada Mohabbat Karte Hai.

Imam Bukhari Likhte Hai Ke Hazrat Abdullah Ibne Umar Ne Kaha “YA MUHAMMADO.” Aur Aapka Pair Accha Ho Gaya.

IMAM NAVAVI NE AL-AZKAAR, PG NO-271.

IMAM QUAZI AYAAZ NE ASH SHIFA, VOL-2, PG NO-18.

IMAM IBNE SAAD NE ATTABQAAT, VOL-4, PG NO-154.

IMAM SHAHABUDDIN KHAFAAJI NE NASIMUR RIYAAZ, VOL-3, PG NO-355.

IMAM MUHAMMED NE HISNE HASEEN, PG NO-30.
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
وقت کی قلت کے باعث اردو میں منتقل نہیں کرسکتا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
HADEES: BUKHARI SHAREEF, VOL-2, PG NO-429, HADEES NO-991
آپ کا دیا گیا متن اردو میں نہ ہونے کے سبب پوری طرح نہیں پڑھ سکا ۔
آپ فی الحال درج ذیل مضمون پڑھیں ۔۔۔جو شیخ سرفراز فیضی صاحب نے مرتب فرمایا ہے :

قیام تعظیمی شریعت کی روشنی میں
مجلس میں داخل ہونے والے یا مجلس میں موجود شخص کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوجانا بعض دینی حلقوں کے مجلسی آداب میں رائج ہے اور مستحسن سمجھا جاتا ہے ۔ اس موضوع پر بعض احادیث کے مفہوم کے نہ سمجھ پانے کی وجہ سے اس کا جواز بحث کا موضوع بھی بنتا رہتا ہے ۔ زیر نظر مضمون میں ہم نے اس موضوع پر مطالعہ کا حاصل پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو شاید مسئلہ کی تفہیم میں معاون ثابت ہو۔
کسی شخص کی خاطر کھڑے ہوجانے کی تین صورتوں کا تذکرہ احادیث میں ملتا ہے ۔
پہلی صورت:
مجلس میں ایک شخص یا کچھ افراد بیٹھے رہیں اور دوسرے لوگ محض ان کی تعظیم کے لیے بغیر کسی ضرورت کے بیٹھنے کی گنجائش ہونے کے باوجود کھڑے رہیں ۔
اس قیام کے حرام ہونے پر علماء کا اتفاق ہے ۔ اور صریح روایات اس کے حرمت کی توثیق کرتی ہیں ۔
عَنْ جَابِرٍ قَالَ اشْتَکَی رَسُولُ اللَّہِ -صلی اللہ علیہ وسلم- فَصَلَّیْنَا وَرَاء َہُ وَہُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَکْرٍ یُسْمِعُ النَّاسَ تَکْبِیرَہُ فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا فَرَآنَا قِیَامًا فَأَشَارَ إِلَیْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ إِنْ کِدْتُمْ آنِفًِا لَتَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ یَقُومُونَ عَلَی مُلُوکِہِمْ وَہُمْ قُعُودٌ فَلاَ تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِکُمْ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا .
جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری میں ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے اس طرح نماز ادا کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکبیر سنا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے تو ہم کو کھڑے ہوئے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اشارہ فرمایا تو ہم بیٹھ گئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ بیٹھ کر نماز ادا کی جب سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے اس وقت وہ کام کیا جو فارسی اور رومی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور وہ بیٹھا ہوتا ہے ایسا نہ کرو اپنے ائمہ کی اقتداء کرو اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز ادا کرو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔
( صحیح مسلم ، باب ائْتِمَامِ الْمَأْمُومِ بِالإِمَامِ ، وأبو عوانۃ ( 2 / 108 ) وابن ماجہ ( 1240 ) والطحاوی ( 1 / 234 ) والبیہقی وأحمد ( 3 / 334 )
عن أبی سفیان عنہ قال : " رکب رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) " فرسا بالمدینۃ فصرعہ علی جذم نخلۃ فانفکت قدمہ فأتیناہ نعودہ فوجدناہ فی مشربۃ لعائشۃ یسبح جالسا قال : فقمنا خلفہ فأشار إلینا فقعدنا قال : فلما قضی الصلاۃ قال : إذا صلی الإمام جالسا فصلوا جلوسا وإذا صلی الإمام قائما فصلوا قیاما ولا تفعلوا کما یفعل أہل فارس بعظمائہا .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مر تبہ) مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے پر سوار ہوئے اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک درخت کی جڑ میں گرا دیا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں میں چوٹ آگئی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کی غرض سے گئے۔ ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں تشریف فرما ہیں اور بیٹھے بیٹھے تسبیح پڑھ رہے ہیں پس ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو (اپنے پیچھے کھڑے ہونے سے) منع نہیں فرمایا جب ہم دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کے لیے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرض نماز بیٹھ کر پڑھائی ہم لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو (بیٹھنے کا) اشارہ کیا تو ہم بیٹھ گئے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو اور جب امام کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور تم ایسا مت کرو جیسا کہ اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں (یعنی وہ بیٹھے رہتے ہیں اور لوگ کھڑے رہتے ہیں۔
أبو داود ( 602 ) والبیہقی ( 3 / 80 ) وأحمد ( 3 / 300 ) شیخ البانی اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔
عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ قَالَ خَرَجَ مُعَاوِیَۃُ عَلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ وَابْنِ عَامِرٍ فَقَامَ ابْنُ عَامِرٍ وَجَلَسَ ابْنُ الزُّبَیْرِ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ لاِبْنِ عَامِرٍ اجْلِسْ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -صلی اللہ علیہ وسلم- یَقُولُ مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَمْثُلَ لَہُ الرِّجَالُ قِیَامًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ .
حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن زبیر اور ابن عامر کے پاس آنے کے لیے نکلے تو ابن عامر معاویہ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوگئے اور ابن زبیر بیٹھے رہے تو معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ کیونکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ لوگ اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔
(أخرجہ البخاری فی " الأدب " ( 977 ) و أبو داود ( 5229 ) و الترمذی ( 2 /125 )
و الطحاوی فی " مشکل الآثار " ( 2 / 40 ) و اللفظ لہ و أحمد ( 4 / 93 ، 100 )
(شیخ البانی نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔)
علامہ ابن تیمیۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ " قیام کے فرض ہونے کے باوجود اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو قیام سے منع فرمادیا حالانکہ یہ بالکل واضح بات ہے کہ امام کے پیچھے مصلیین کا قیام اللہ کےلیے ہوتا ہے نہ کہ امام کے لیے لیکن اس کی ظاہری صورت کیونکہ فارس اور روم کے مشرکین سے میل کھاتی ہے اس لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ظاہری مشابہت کے اختیار سے بھی منع فرمادیا۔ اس سے اس معاملہ میں نہی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
البتہ سکیورٹی گارڈ وغیرہ اگر حفاظت کے پیش نظر ہتھیار کے ساتھ کسی شخص کے پیچھے کھڑے رہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ، کیونکہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب اللہ کے نبی کے خیمہ میں قریش کے سفیروں کی آمد ورفت جاری تھی تو حضرت مغیرۃ بن شعبہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تلوار لے کر کھڑے رہے ۔
دوسری صورت:
کسی شخص کے مجلس میں داخلہ پر مجلس میں موجود لوگ بغیر کسی ضرورت کے محض آنے والے کی تعظیم کی خاطر کھڑے ہوجائیں .جیسا کہ ہمارے زمانہ میں عدالت کے کمرے میں جج داخل ہونے پر کمرہ میں بیٹھے لوگ اور استاذ کے کلاس روم داخلہ پر روم میں موجود طلباء کھڑے ہوجاتے ہیں ۔یا راستہ میں بیٹھے ہوئے لوگ راستہ سے گذرنے والے کسی شخص کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوجائیں۔ اس قیام کے لیے عربی میں قام لہ کے الفاظ آتے ہیں ۔ اس قیام کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ۔ ایک جماعت اس کی حرمت کی قائل ہے اور ایک جماعت اس کے جواز کی رائے رکھتی ہے ۔ دلائل کے اعتبار سے حرمت کا قول زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے ۔ ہم ذیل میںاس اختلاف کی کچھ تفصیل پیش کرتے ہیں ۔
حرمت کے دلائل :
عن أَنَسٍ قالَ: "لم یَکُنْ شَخْصٌ أَحَبّ إِلَیْہِمْ مِنْ رَسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، قال: وَکَانُوا إِذَا رَأَوْہُ لَمْ یَقُومُوا لِمَا یَعْلَمُونَ مِنْ کَرَاہِیَتِہِ لِذَلِکَ".
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبوب کوئی شخص دنیا میں نہیں تھا اس کے باوجود پھر بھی وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اس لئے کھڑے نہیں ہوتے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پسند نہیں تھا۔
(أخرجہ البخاری فی " الأدب المفرد " ( 946 ) و الترمذی ( 2 / 125 ) و الطحاوی فی " مشکل الآثار " ( 2 / 39 ) و أحمد ( 3 / 132 ) شیخ البانی اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔)
جواز کے قائلین اس حدیث کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تواضع قرار دیتے ہیں ۔ اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں کہ:
1. قیام تعظیم سے اللہ کے نبی ؐکی کراہت شرعی کراہت تھی جس کی علت اس طریقہ کا مشرکین کے طریقہ تعظیم کے مشابہ ہونا ہے ،جیساکہ دیگر احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے ۔
2. اگر بالفرض یہ تسلیم بھی کرلیا جائے کہ یہ کراہت تواضع کی بنا پر تھی تب بھی کیا ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم تواضع میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ اقتدا فرمائیں ۔ اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین اور سید ولد آدم ہونے کے باوجود اس درجہ متواضع ہیں کہ اپنی تعظیم میں کسی کے کھڑے ہونے کو پسند نہیں فرماتے تو ہمارے لیے یہ کیسے مناسب ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے لیے اس چیز کو پسند کریں جس کو اللہ کے رسول اپنے لیے ناپسند فرماتے تھے ۔ کیا تواضع اور انکساری میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں ہمارے لیے اسوہ نہیں ہیں ؟
عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ قَالَ خَرَجَ مُعَاوِیَۃُ عَلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ وَابْنِ عَامِرٍ فَقَامَ ابْنُ عَامِرٍ وَجَلَسَ ابْنُ الزُّبَیْرِ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ لاِبْنِ عَامِرٍ اجْلِسْ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -صلی اللہ علیہ وسلم- یَقُولُ مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَمْثُلَ لَہُ الرِّجَالُ قِیَامًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ .
حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن زبیر اور ابن عامر کے پاس آنے کے لیے نکلے تو ابن عامر معاویہ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوگئے اور ابن زبیر بیٹھے رہے تو معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ لوگ اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔
(أخرجہ البخاری فی " الأدب " ( 977 ) و أبو داود ( 5229 ) و الترمذی ( 2 / 125 )
(و الطحاوی فی " مشکل الآثار " ( 2 / 40 ) و اللفظ لہ و أحمد ( 4 / 93 ، 100 )
(شیخ البانی نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔)
واضح رہے کہ حدیث کی نہی قیام تعظیم کی ان دونوں صورتوں کو شامل ہے جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ حضرت معاویہ کے استدلال سے ظاہر ہے ۔
ایک اہم نکتہ :
اس مسئلہ میں ایک اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ قیام تعظیمی کے واجب یا مستحب ہونے کی کوئی دلیل موجود نہیں البتہ اسکی ممانعت کے دلائل موجود ہیں جن کے مفہوم میں اختلاف ہونے کی وجہ سے علماء کے درمیان اس کے جواز میں اختلاف ہے ۔ دین میں احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ اسے اختیار کرنے کے بجائے اسے چھوڑ دیا جائے ۔
عن الحسن بن علی رضی اللہ عنہما قال حفظت من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دع ما یریبک إلی ما لا یریبک
حسن بن علی سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مشکوک چیز کو چھوڑ کر اس چیز کو اختیار کرو جو غیر مشکوک ہے
( الترمذی والنسائی وابن حبان ، شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے)
بعض علماء کرام نے اہل علم و دین کےلیے قیام تعظیمی کو جائز اور ان کے علاوہ کے لئے ناجائز قرار دیا ہے ، بعض دوسرے اہل علم نے صرف والدین کے لیے قیام کو جائز قرار دیا ہے لیکن اس تفریق کےلیے کوئی دلیل شریعت میں موجود نہیں ۔
تیسری صورت:
مجلس میں داخل ہونے والے شخص کے لیے کھڑے ہوجانے کی ایک صورت یہ ہے کہ آنے والے شخص سے مصافحہ کرنے ، معانقہ کرنے ، سواری سے اتارنے یا کسی جگہ بٹھانے یا اسی طرح کی کسی ضرورت کے لیے کھڑے ہوجایا جائے۔اس کے لیے عربی زبان میں قام الی کا لفظ آتا ہے ۔ اس قیام کے جائز ہونے میں علماء متفق ہیں اور حدیث سے اس کے بہت سارے دلائل ملتے ہیں ۔
عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّہَا قَالَتْ مَا رَأَیْتُ أَحَدًا کَانَ أَشْبَہَ سَمْتًا وَہَدْیًا وَدَلاًّ - وَقَالَ الْحَسَنُ حَدِیثًا وَکَلاَمًا وَلَمْ یَذْکُرِ الْحَسَنُ السَّمْتَ وَالْہَدْیَ وَالدَّلَّ - بِرَسُولِ اللَّہِ -صلی اللہ علیہ وسلم- مِنْ فَاطِمَۃَ کَرَّمَ اللَّہُ وَجْہَہَا کَانَتْ إِذَا دَخَلَتْ عَلَیْہِ قَامَ إِلَیْہَا فَأَخَذَ بِیَدِہَا وَقَبَّلَہَا وَأَجْلَسَہَا فِی مَجْلِسِہِ وَکَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَیْہَا قَامَتْ إِلَیْہِ فَأَخَذَتْ بِیَدِہِ فَقَبَّلَتْہُ وَأَجْلَسَتْہُ فِی مَجْلِسِہَا.)
حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے چال چلن، گفتگو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ حضرت فاطمہ کے کسی کو نہیں دیکھا جب وہ آپ کے پاس تشریف لاتیں تو آپ کھڑے ہوجاتے ان کی طرف ان کا ہاتھ پکڑتے انہیں بوسہ دیتے اور انہیں اپنی خاص نشست پر بٹھاتے اور جب آپ ان کے پاس تشریف لاتے تو وہ بھی آپ کی طرف کھڑی ہوتیں آپ کو بوسہ دیتیں اور آپ کو اپنی جگہ پر بٹھلاتیں۔
(سنن ابی داود، سنن ترمذی، شیخ البانی اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔)
أَبِی سَعِیدٍ الْخدْرِیِّ رضی اللہ عنہ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَیْظَۃَ عَلَی حُکْمِ سَعْدٍ، ہُوَ ابْنُ مُعَاذٍ، بَعَثَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم، وَکَانَ قَرِیبًا مِنْہُ، فَجَاء َ عَلَی حِمَارٍ، فَلَمَّا دَنَا قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم: قُومُوا إِلَی سَیِّدِکُمْ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ کہ سعد بن معاذ کی ثالثی پر جب بنو قریظہ رضامند ہو کر نیچے اترے آئے تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کو بلوایا جو آپ کے قریب ہی مقیم تھے وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے اور جب وہ نزدیک آگئے تو آپ نے فرمایا اپنے سردار کو اتارنے کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔(متفق علیہ)
واضح رہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذکے لیے تعظیما کھڑے ہونے کا حکم نہیں دیا تھا۔ حضرت معاذ غزوہ احزاب میں تیر لگ جانے کی وجہ سے زخمی تھے اسی لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سہارا دے کر نیچے اتارنے کے لیے صحابہ کرام کو کھڑ ے ہوجانے کا حکم دیا تھا اس کی وضاحت مسند احمد کی اس حدیث سے ہوتی ہے ۔
" قوموا إلی سیدکم فأنزلوہ ، فقال عمر : سیدنا اللہ عز وجل ، قال : أنزلوہ ،فأنزلوہ "
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے سردار کے لیے کھڑے ہوجاو اور انہیں نیچے اتارو۔ حضرت عمرنے فرمایا ہمارا سردار اللہ ہے ۔ اللہ کے رسول نے فرمایا انہیں نیچے اتارو تو لہذا ان کو نیچے اتارا گیا ۔
.أخرجہ الإمام أحمد ( 6 / 141 - 142 ))
حَتَّی دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رسولُ اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - جَالِسٌ حَوْلَہ النَّاسُ ، فَقَامَ طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ - رضی اللہ عنہ - یُہَرْوِلُ حَتَّی صَافَحَنی وَہَنَّأَنِی ، واللہ مَا قَامَ رَجُلٌ مِنَ المُہَاجِرینَ غَیرُہُ - فَکَانَ کَعْبٌ لا یَنْسَاہَا لِطَلْحَۃَ - .
کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں گیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور دوسرے لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے طلحہ بن عبیداللہ مجھے دیکھ کر دوڑے مصافحہ کیا پھر مبارک باد دی مہاجرین میں سے یہ کام صرف طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا اللہ گواہ ہے کہ میں ان کا یہ احسان کبھی نہ بھولوں گا
(بخاری :٤٤١٨)
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
تعظیم کے واسطے کھڑے ہونے کی مشروعیت پر سعد بن معاذ کے واقعہ سے استدلال کیا جاتاہے۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں:

عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ قال: لما نزلت بنو قریظة علی حکم سعد بعث رسول اللہ ا لیہ وکان قریبا منہ فجاءعلی حمار فلما دنا من المسجد قال رسول اللہ للا نصار قوموا ا لی سیدکم۔ (صحیح بخاری رقم ۳۴۰۳، صحیح مسلم رقم 1768، ابوداود رقم 5215)

”ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب بنوقریظہ نے سعد بن معاذ کے فیصلہ پر ہتھیار ڈالے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بلانے کے لیے بھیجا وہ وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہی تھے، چنانچہ وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، جب مسجد کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے کہا کہ اپنے سردار کی طرف کھڑے ہو۔“

مسند احمد (6/148) کی روایت میں ہے:

قوموا ا لی سیدکم فا نزلوہ قال عمر: سیدنا اللہ عزوجل قال: انزلوہ انزلوہ۔

(صححہ الا لبانی، الصحیحة رقم 67)

”اٹھو اور اپنے سردار کو سواری سے اتارو، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمارا سید تو اللہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: انھیں سواری سے اتارو، انھیں سواری سے اتارو۔“

سعد بن معاذ کے مذکورہ واقعہ سے تعظیم کے واسطے کھڑے ہونے کی مشروعیت پر مندرجہ ذیل وجوہ سے دلیل نہیں پکڑی جاسکتی:

۱۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قوموا لسیدکم“ نہیں بلکہ ”قوموا ا لی سیدکم“ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ دونوں میں واضح فرق ہے، کسی آدمی کے لیے اس کے احترام کے پیش نظر کھڑا ہونا مکروہ ہے اور کسی ضرورت کے تحت کھڑا ہونا مثلاً سواری سے اترنے میں مدد کرنا وغیرہ مستحب ہے۔ مذکورہ واقعہ میں یہی مطلوب ہے۔ چوں کہ یہ حدیث ”لسیدکم“ کے الفاظ سے مشہور ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی، حالاں کہ ان الفاظ سے اسے کسی نے بھی روایت نہیں کیا ہے۔ (دیکھیں الصحیحة رقم 67)

۲۔حدیث کا سیاق اس استدلال کو باطل قرار دیتا ہے، سعدبن معاذ اس وقت زخمی تھے،بدقت انھیں گدھے پر سوار کرکے لایا گیا تھا، اس وجہ سے آپ نے انصار سے کہا کہ انھیں سواری سے اتارو۔ سب سے اہم بات یہ کہ مہمانوں یا کسی بڑی شخصیت کی آمد پر کھڑے ہو کر استقبال کرنا اگر صحابہ کا دستور ہوتا تو آپ کو یہ کہنے کی حاجت ہی نہ ہوتی۔

۳۔وہ صحیح احادیث جو کہ قیام تعظیمی کی ممانعت میں وارد ہیں اس کے مخالف ہیں:

۱۔ من سرہ ان یتمثل لہ قیام فلیتبوا مقعدہ من النار۔ (سنن ترمذی رقم 2903 صححہ الا لبانی)

”جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ اس کے لیے کھڑے ہوجائیں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“

۲۔ عن انس لم یکن شخص احب ا لیہم من رسول اللہ و کانوا ا ذا را وہ لم یقوموا لما یعلمون من کراہتہ لذلک۔ (سنن ترمذی رقم 2902 صححہ الا لبانی)

”صحابہ کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبوب کوئی اور نہ تھا۔ وہ جب آپ کو دیکھتے تو کھڑے نہیں ہوتے تھے اس لیے کہ وہ اس تعلق سے آپ کی ناپسندیدگی کو جانتے تھے۔“

بعض لوگ کراہت کی حدیثوں کی تخصیص ایک ضعیف حدیث سے کرتے ہیں:

لا تقوموا کما تقوم الا عاجم یعظم بعضہا (۱) بعضا۔ (ا بوداود 2/346، احمد5/253:)

”تم لوگ ایک دوسرے کی تعظیم کے لیے اس طرح نہ کھڑے ہوا کرو جس طرح عجمی لوگ کھڑے ہوتے ہیں“

یہ لوگکہتے ہیںکہ ممانعت سے مراد وہ قیام ہے جو عجمی لوگ ایک دوسرے کے لیے کرتے ہیں ورنہ قیام فی نفسہ مکروہ نہیں۔

(دیکھیں المعتصر من المختصر من مشکل الاٰثار 2/388)

مگر چوں کہ یہ حدیث صحیح نہیں ہے اس لیے اس سے اس کی تخصیص صحیح نہیں۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو الضعیفة رقم 346)

بعض لوگ ممانعت کی حدیثوں کو اس شخص پر محمول کرتے ہیں جو یہ پسند کرتا ہو کہ لوگ اس کے لیے کھڑے ہوں، یا ایسا شخص جس کو کبر و غرور کا خطرہ ہو۔ مگر یہ تاویل مناسب نہیں اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات سوچی ہی نہیں جاسکتی کہ آپ صحابہ کے تعظیما کھڑے ہونے سے کبر میں مبتلا ہوسکتے تھے اس لیے آپ نے قیام سے منع فرمایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا پاکباز اور بڑا مرتبہ والا کون ہوسکتا ہے جس کے لیے لوگ تعظیماً کھڑے ہوں؟

خلاصہ کلام:

مذکورہ بالا حدیثوں سے یہ بات واضح ہوگئی کہ تعظیم کے واسطے کھڑا ہونا صحیح نہیں ہے۔ جن حدیثوں سے اس کی مشروعیت ثابت کی جاتی ہے وہ یا تو ضعیف ہیں یا غیر صریح ہیں۔ اس کی کراہت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب آدمی یہ توقع کرے یا لوگوں کو حکم دے کہ وہ میرے لیے کھڑے ہوں۔

افسوس کہ یہ وباءعوام اور اہل علم کے اندر عام ہے۔ ماتحت لوگوں سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ وہ تعظیم میں کھڑے ہوں۔ اگر کوئی کھڑا نہ ہو تو اسے گستاخ اور بے ادب سمجھا جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو مذکورہ بالا حدیث یاد رکھنی چاہئے:

”جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ اس کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوں تو چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لے۔ “(سنن ترمذی رقم 2903)

حواشی:

۱۔مذکورہ روایت انہی الفاظ کے ساتھ سنن ابوداود میں وارد ہے۔ ملاعلی قاری رحمہ اللہ نے مرقاة شرح مشکوٰة میں کہا ہے کہ ”بعضہم“ کے الفاظ کے ساتھ بھی اس کی روایت کی گئی ہے۔
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
میں نے اب دیکھا پتہ نہیں کیوں میری پوسٹ کی ترتیب معکوسی ہوگئ ہے
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
پہلی روایات کا جواب اسحاق بھائی بے دے دیا جزاہ اللہ خیرا
جنگ یرموک کا واقعہ بیان کرنے والے واقدی خود کذاب ہے
پھر اس میں ہے کہ انہوں نے کہا یا محمد جبکہ نیچے تفسیر ابن عباس جو اگرچہ ثابت نہیں ا س کے حوالے سے لکھا ہے کہ یا محمد نہیں کہو تو یہ کیا ہے
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا قصہ اس میں بھی یا محمد ہے وہ بھی اس سے ٹکراتا ہے صحابی کیا حکم الہی کے خلاف کریں گے ؟؟؟؟
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کی جو روایت امام بخاری نے نقل کی ہے وہ الادب المفرد میں ہے جس کی سند میں عبدالرحمن بن سعد مجھول ہیں جسے لکھنے والے نے حضرت کہ کر بڑے ادب سے لکھا ہے
اس کی تمام اسناد پر کلام ہے
 
Top