• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہی توحید ہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا یہی توحید ہے؟

لب پہ تو اللہ کی تعریف ہے تمجید ہے
اور عمل دیکھیں تو خود ایمان کی تردید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
جن کو ورد سورۃ اخلاص کی تاکید ہے
ان کو بھی کفار ہی سے خوف اور اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
خود ہوائے نفس کی ہے بے تکلف پیروی
اور خدائے پاک کے احکام پر تنقید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
جا رہی ہے یک قلم ،تعلیم قرآں کے خلاف
آیت قرآں سے جس تقریر کی تمہید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
مشرکانہ رنگ میں ہوتا ہے اس کا اہتمام
خواہ وہ تقریب غم ہے خواہ جشن عید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
تو ہے کوشاں دین حق کی سربلندی کے لئے
اور باطل قوتوں سے طالب تائد ہے
کیا یہی توحید ہے؟
زندہ مردان خدا ہے بے نیازی کا سلوک
اور مُردوں سے تجھے اولاد کی اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
سجدہ قبروں پہ،نظر دنیا پہ،دل نظر بتاں
دین حق کی تنقیص میں اغیار کی تقلید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
کعبہ دل میں بسائے جا رہے ہیں بُت نئے
جاہلیت کے پرانے دور کی تجدید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
اب مسلماںکو بھی نہیں لا تقنطوا کا یقیں
کفر سے مرغوب ہے اسلام سے نو اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
وحدت امت ہوئی ہے پارہ پارہ اے "اسد"
انتشار فکر کی سو طرح سے تائید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
اسد ملتانی

 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کیایہی مضمون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یعنی ’’تازہ مضامین‘‘کے زمرہ میں نظم کب سے شامل ہونے لگی؟
نظم پوسٹ کرنے کے لیے مجھے کوئی سیکشن نہیں مل سکا۔تو میں نے تازہ مضامین میں نظم پوسٹ کر دی۔ویسے انتظامیہ چاہے تو اس نظم کو مطلوبہ سیکشن میں موو کر سکتی ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کیایہی مضمون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یعنی ’’تازہ مضامین‘‘کے زمرہ میں نظم کب سے شامل ہونے لگی؟
جمشیدبھائی جان انداز بیاں کو درست کیا جائےبے جا اعتراض سے کلی گریز کیا جائے۔مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے اس اعتراض سے کوئی فائدہ یا اصلاح ہوئی ہوگی اس پر آپ کے یہ جملے ’’کیا یہی مضمون ہے‘‘ اور ’’یعنی ’’تازہ مضامین‘‘کے زمرہ میں نظم کب سے شامل ہونے لگی؟‘‘ کہنے کے بجائے یہ کہہ دیتے کہ بھائی جان اس نظم کا تعلق فلاں سیکشن سے ہے (کیونکہ آپ اہل علم ہیں اور میری اور میرے جیسے کئی بھائیوں کی راہنمائی کرنا آپ پر فرض بنتا ہے) اس کو وہاں پوسٹ کریں۔یا ان جملوں کے پوسٹ کرنے کے بجائے آپ بھائی کو جزاک اللہ کہہ دیتے تو کتنی اپنے بھائی کےدل میں عزت پاتے۔
ہاں ایک اور بات بھی کہ اپنے بھائیوں کی ساتھ ہنسی مذاق بھی ہونا چاہیے لیکن وہ ان کی پوسٹ پر نہیں۔
اگر میری کوئی بات دل کو ٹھیس پہنچائے تو پیشگی معذرت بھائی جان
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا بھائی جان حیدر۔
آپ نے صحیح کہا۔جمشید بھائی ایسے بھی لکھ دیتے تو صحیح رہتا کہ:
"ارسلان بھائی آپ نے یہ نظم جس سیکشن میں پوسٹ کی یہ سیکشن نظم پوسٹ کرنے کے لیے موزوں نہیں۔لیکن اگر آپ نے انجانے میں پوسٹ کر بھی دی ہے تو آپ انتظامیہ سے کہہ کر اسے متعلقہ سیکشن میں موو کرا لیں۔"
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
’سہی‘ نہیں ’صحیح‘!
جزاک اللہ خیرا
میری تحریروں میں ٹائپنگ کی بہت ساری غلطیاں ہوتی ہیں لیکن میں ان سب کی اصلاح کر کے ہی پوسٹ کرتا ہوں لیکن باوجوو احتیاط کے بھی چند ایک غلطیاں ٹائپنگ کے دوران رہ جاتی ہیں۔آپ کا بہت بہت شکریہ انس بھائی جان کہ آپ نے میری اصلاح کی۔
میں نے پوسٹ تدوین کر کے الفاظ کی تصحیح کر دی ہے۔
 
Top