ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
السلام علیکم ورحمتہ االلہ وبرکاتہ:
میرا سوال ہے کہ اپنے کسی مرض کو دور کرنے کے لیے کسی جانور کو مارنا کیا جائز ہے؟
میں نے آج ایک جانور پکڑا جسے ہم کِرلا یا گُوہ کہتے ہیں ، میں اُسے دھاگے سے باندھ کر ایک جنگلے کے ساتھ باندھ دیا۔ ہمارے گھر جو کام کرنے والی آتی ہیں انہون نے مجھے کہا کہ ہمیں دے دیں میں نے کہا کہ آپ نے کیا کرنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے گُھٹنوں کا درد ہے ہم نے سُناہے کہ کَرلا /گُو ہ کہ تیل نکال کر اسے گھٹنوں پر لگایا جائے تو درد دور ہو جاتا ہے۔ میں نے حامی بھری چلیں لے لیجیئے گا، پھر کچھ دیر بعد مجھے خیال آیا کہ کیا اپنی مرض کو دور کرنے کے لیے کسی جانور کو مارنا جائز ہے یا نہیں؟ کیا ایسا کرنے سے میں بھی گُناہ کا مرتکب ہو جائوں گا؟
رہنمائی فرما دیں؟