• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ دعا سنت سے ثابت ہے؟؟

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...

محترم علمائے کرام ....

ایک دعا بہت منتشر ہے آج کل تو کیا یہ دعا سنت سے ثابت ہے ؟

دعا یہ ہے...

اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَيْئًا وَّاَنَا اَعْلَمُُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ بِهِ تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّاْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَالْغِيْبَةِ وَالْبِدْعَةِ وَالنَّمِيْمَةِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُهْتَانِ وَالْمَعَاصِيْ کُلِّهَا وَاَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں سے پہلے دو جملے صحیح حدیث سے ثابت ہیں ، حدیث درج ذیل ہے :

عن معقل بن يسار قال انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: (يَا أَبَا بَكْرٍ لَلشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ) فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَهَلِ الشِّرْكُ إِلَّا مَنْ جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخر؟ قال النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلشِّرْكُ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى شَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ ذَهَبَ عَنْكَ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ؟ قَالَ: (قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ لما لا أعلم)
صحيح ـ «الضعيفة» تحت رقم (3755) , (التعليق الرغيب» (1/39ـ 40) : (ليس في شيء من الكتب الستة)

ترجمہ :
معقل بن یسار فرماتے ہیں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا اے ابوبکر !
شرک کا وجود تم لوگوں میں چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہوتا ہے ، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا : شرک اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود ماننے کے علاوہ بھی کوئی شرک ہوتا ہے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا :قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، شرک چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ ہوتا ہے ،
کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتاؤں جنہیں تم پڑھو تو تھوڑا یا زیادہ جو بھی ہو شرک تم سے دور ہو جائے
تم پڑھا کرو
( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ لما لا أعلم)
اسے امام بخاری نے الادب المفرد میں روایت کیا اور علامہ البانی نے اسے صحیح کہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
جزاكم الله خير الجزاء يا شيخنا..

یہ الضعيفة کتاب کے بارے میں کچھ بتایے... اللہ آپکے علم وعمل میں اضافہ کرے. آمین
اور کیا یہ امام البانی رحمہ اللہ کی کتاب "سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة" کا مختصر کیا ہوا نام ہے؟؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
یہ الضعيفة کتاب کے بارے میں کچھ بتایے... اللہ آپکے علم وعمل میں اضافہ کرے. آمین
جی محترم بھائی
یہ شیخ کی مشہور کتاب (سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ ) ہی مراد ہے
اور یہاں مطلب یہ ہے کہ شیخ البانی نے اس حدیث کو سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ میں صحیح کہا ہے ،
اور صحیح الترغیب و الترہیب ( جلد ۱ ۔ صفحہ ۹ ) میں بھی انہوں نے اسے صحیح کہا ہے ،
اور
صحيح الجامع الصغير (حدیث نمبر 3731 ) میں صحیح قرار دیا ۔
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
جی محترم بھائی
یہ شیخ کی مشہور کتاب (سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ ) ہی مراد ہے
اور یہاں مطلب یہ ہے کہ شیخ البانی نے اس حدیث کو سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ میں صحیح کہا ہے ،
اور صحیح الترغیب و الترہیب ( جلد ۱ ۔ صفحہ ۹ ) میں بھی انہوں نے اسے صحیح کہا ہے ،
اور
صحيح الجامع الصغير (حدیث نمبر 3731 ) میں صحیح قرار دیا ۔
جزاك الله خيراً يا شيخنا الكريم
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
جزاك الله خيراً يا شيخنا الكريم
آپ کوبھی اللہ رب العزت جزائے خیر عطا فرمائے ، اور ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔آمین
محدث لائبریری میں الادب المفرد ترجمہ اور تخریج کے ساتھ موجود ہے
ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھیں اس میں بھی اسے صحیح لکھا ہے
یہاں ڈاؤن لوڈ کریں
 
Last edited:

Top