• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ دُرود مسنون ہے یا بدعتی دُرود ہے ؟

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
مولوی محمد سلیمان منصور پوری نے اپنی کتاب کے شروع میں درج ذیل درود لکھا ہے ،کیا یہ درود مسنون ہے یا بدعتی درود ہے؟
sulman 1.jpg
sulman 2.jpg
 

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
بدعتی کیوں؟؟؟ انکا اپنا مولوی ہے۔۔۔ جو کرے سہی ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بدعتی کیوں؟؟؟ انکا اپنا مولوی ہے۔۔۔ جو کرے سہی ہے
آپ کو بین کرنے سے پہلے ایک وارننگ دی جاتی ہے ، آئندہ بھی اگر آپ کا یہی انداز رہا تو پھر ہم آپ کو اس فورم سے چھٹی کروائیں گے ، تا کہ ایک بار پھر ثابت ہو جائے کہ ’’ ہم جو کرتے ہیں صحیح ہوتا ہے ‘‘ ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سید صاحب نے جو درود لکھا ہے ، درست ہے ، اللہ تعالی کی حمد و ثناء اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں کوئی بھی جملے بولے جاسکتے ہیں ، جو قرآن وسنت کے مخالف نہ ہوں ، البتہ اگر ان الفاظ پر اکتفا کیا جائے جو قرآن مجید یا احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ، تو بلاشبہ وہ افضل ہیں ۔
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
جناب خضر حیات صاحب !
آپ کی تحریر سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ یہ دُرود مسنون نہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے لکھا !
اللہ تعالی کی حمد و ثناء اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں کوئی بھی جملے بولے جاسکتے ہیں ، جو قرآن وسنت کے مخالف نہ ہوں۔
یعنی بدعت حسنہ(اچھی بدعت) ایجاد کی جاسکتی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جناب خضر حیات صاحب !
آپ کی تحریر سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ یہ دُرود مسنون نہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے لکھا !
اللہ تعالی کی حمد و ثناء اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں کوئی بھی جملے بولے جاسکتے ہیں ، جو قرآن وسنت کے مخالف نہ ہوں۔
یعنی بدعت حسنہ(اچھی بدعت) ایجاد کی جاسکتی ہے۔
شاکر بھائی نے کسی جگہ مفید مشورہ دیا ہے ، کہ ہمیں پہلے بدعت کی تعریف پر متعین کرلینی چاہیے ورنہ ، ہر دوسری لڑی میں اسی طرح ایک دوسرے سے جھگڑتے رہیں گے ، کوئی بعید نہیں کہ آپ کسی دن ہمیں یہ الزام دے دیں کہ یہ جو فورم آپ نے بنایا ہے ، اس پر قرآن وسنت سے دلیل پیش کرو ، یا اس کو بند کرو ۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
رانا صاحب۔

آپ خود سوال کا جواب نھیں دے رھے

آپ سے پوچھا تھا کہ

لباس کون سا پہنتے ھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
بدعتی ٹولہ اپنی بدعات کے دفاع اور تحفظ کیلئے کتنے عظیم اعمال و کلمات کو بدعت کہنے کی جرات و جسارت کا مرتکب ہو رہا ہے ،
ابھی چند دن پہلے فورم پر کسی بھائی نے ایک بدعتی مولوی کا قول نقل کیا ہے ، کہ ان کے نزدیک درود ابراہیمی نماز کے علاوہ پڑھنا غلط ہے ،
اور دیکھئے یہ تھریڈ :
درود ابراھیمی نماز کے علاوہ پڑھنا گناہ اور ناجائز ہے - بریلوی فتویٰ
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
تم لوگ اِدھر اُدھر کی باتیں تو کرتے ہو، جو سوال کیا گیا ہے اُس کا جواب دینے سے کترارہے ہو۔
جواب اس لئے نہیں دیتے کہ تم لوگ خود بدعتوں میں مبتلا ہو، الزام دوسروں کو دیتے ہو،کبھی اپنی چارپائی کے نیچے بھی لاٹھی پھیر لو۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا یہ دُرود مسنون ہے یا بدعتی دُرود ہے ؟

درود تاج:

اس كے خواص اور فضائل بيان كرتے ہوئے صاحب كتاب لكھتا ہے:

1 - اگر كسى شخص كو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زيارت كا دل و جان سے آرزو ركھتا ہو تو وہ عروج ماہ جمعہ كى شب نماز عشاء سے فارغ ہو كر باوضو اور قبلہ رخ اور خوشبو دار لباس پہن كر ايك سو ستر بار يہ درور پڑھ سو جائے اور گيارہ راتيں اسى طرح كرے تو ان شاء اللہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زيارت كا شرف حاصل ہو گا.

ليكن ايك صاحب كتاب لكھتے ہيں: يہ عمل چاليس جمعہ تك كرے.

2 - دل كى صفائى كے ہر روز فجر كى نماز كے بعد سات مرتبہ اور عصر كے بعد تين مرتبہ اور عشاء كے بعد تين بار پڑھے تو اس كا دل صاف ہو جائيگا.

3 - جادو اور آسيب و جن اور شياطين اور چيچك كى وبا سے بچنے اور انہيں دور كرنے كے ليے گيارہ بار پڑھ كر دم كرے.

4 - رزق كى كشادگى كے ليے فجر كى نماز كے بعد ہميشہ اس كا وظيفہ كرے.

5 - اور اگر بانجھ عورت اكيس كھجوروں پر سات سات بار پڑھ كر دم كرے اور روزانہ بيوى كو ايك كھجور كھلائے، اور حيض سے بيوى كى طہارت و غسل كے بعد ہم بسترى كرے تو اللہ كے فضل سے صالح فرزند پيدا ہو گا، اور اگر حاملہ عورت كو كچھ خلل ظاہر تو سات دن تك سات مرتبہ متواتر پانى دم كر كے پلائے.

6 - دشمنوں حاسدوں اور ظالموں كى زيادتيوں سے بچنے كے ليے روزانہ ايك دفعہ كافى ہے.

يہ مندرجہ بالا فضائل كہاں سے آئے اور كس نے بيان كيے اس كے متعلق كتاب ميں كوئى ذكر نہيں، بغير دليل اتنے بڑھے اور زيادہ فضائل چہ معنى دارد ؟

اب ہم درود تاج كے چند ايك كلمات اور اس كا ترجمہ بيان كرتے ہيں:

" دافع البلآء و الوبآء و القحط و المرض و الالم الخ.
وہ بلاء و وبا اور قحط و مرض اور دكھ كو دور كرنے والے ہيں.
كيا يہ شرك نہيں تو اور كيا ہے، اللہ كے علاوہ كوئى بھى تكليف اور دكھ دور نہيں كر سكتا چاہے ولى ہو يا نبى.
 
Top