• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ دُرود مسنون ہے یا بدعتی دُرود ہے ؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
ویسے رانا صاحب !
بڑے ظلم کی بات ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو درود شریف امت کو تعلیم فرمایا ،یہ ظالم مولوی اسے پڑھنے سے روک رہا ہے،
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا یہ دُرود مسنون ہے یا بدعتی دُرود ہے ؟

درود لكھى:

يہ درود سلطان محمود غزنوى كى طرف منسوب كيا جاتا ہے اور اس كى فضيلت ايك لاكھ درود كے برابر بيان كرتے ہيں.


كيا يہ يہ فضيلت درورد ابراہيمى كو بھى حاصل ہے ؟؟؟

اس كے علاوہ بھى كئى ايك درود بنا ركھے جن ميں درود مقدس جو سارے كا سارا ہى شركيہ كلمات پر مشتمل ہے، اور عربى كى بجائے عجمى كلمات كى بھرمار كى گئى ہے اللہ اس سے محفوظ ركھے.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا یہ دُرود مسنون ہے یا بدعتی دُرود ہے ؟

دورد تنجينا:


اس كو عرش كے خزانوں ميں سے ايك خزانہ قرار ديا گيا ہے.

ہم پوچھتے ہيں اس كى دليل كہاں ہے، اور پھر يہ ياد ركھيں درود ايك عبادت ہے اور عبادت توقيفى ہوتى ہے جب يہ ثابت ہى نہ ہو تو اس پر عمل كيسے كيا جا سكتا ہے ؟ .
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ذيل ميں ہم چند ايك ضوابط پيش كرتے ہيں جن سے آپ مشروع اور بدعتى ورد درود معلوم كر سكتے ہيں:

اول:

سب سے بہتر ورد وہ ہے جس كے الفاظ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے منقول ہيں، كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى اپنے نبى كے ليے وہ كلمات اور الفاظ اختيار كرتا ہے جو اكمل اورافضل ہيں، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم بھى اپنى امت كے ليے وہى اختيار كرتے ہيں جو افضل و اكمل ہيں.

دوم:

انسان كے ليے جائز ہے كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر غير وارد شدہ كلمات ميں درود پڑھے، ليكن اس ميں كوئى ايسا لفظ نہيں ہونا چاہيے جو شرعا ممنوع ہو مثلا اس ميں غلو ہو يا وسيلہ اور غير اللہ سے مانگنا شامل ہو.

سوم:

ذكر كرنے والے كے ليے ذكر كا وقت يا تعداد يا كيفيت كى تحديد كرنى جائز نہيں، صرف صحيح دليل كى بنا پر ہى كيا جا سكتا ہے، كيونكہ اللہ تعالى كى عبادت اس طريقہ پر ہى ہو سكتى ہے جو اللہ نے اپنى كتاب ميں مشروع كيا ہے، يا پھر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زبان مبارك سے مشروع كيا.

اور پھر عبادت ميں يہ بھى ضرورى ہے كہ وہ فى ذاتہ مشروع ہو اور اس كى كيفيت اور وقت اور مقدار بھى مشروع ہونى چاہيے، اور اگر كوئى شخص اپنے طور پر كوئى ورد اختيار كرے جس كے الفاظ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہ ہوں اور اس كى تعداد بھى محدود كرے يا اسے كسى معين وقت ميں كرنے كا التزام كرتا ہو تو يہ بدعت كا مرتكب ہو رہا ہے.

علماء اس بدعت كو اضافى بدعت كا نام ديتے ہيں كيونكہ اصل ميں عمل مشروع تھا، ليكن كيفيت يا مقدار اور وقت كى تحديد كے اعبتار سے اس ميں بدعت پيدا ہوئى ہے.

يہ علم ميں ركھيں كہ ہر قسم كى بھلائى اور خير صرف نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى اتباع و پيروى كرنے ميں ہے، اور پھر جو شخص بھى ايجاد كردہ ورد كرنے والوں كى حالت پر غور كرے گا تو اكثر طور پر انہيں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ صبح و شام كے اذكار اور دعاؤں پر عمل كرنے ميں كوتاہى كرنے والا ہى پائيگا، سلف كہا كرتے تھے كہ انسان جب بھى كوئى بدعت ايجاد كرتا ہے تو اس كے بدلے اس طرح كى ايك سنت ترك كر ديتا ہے، درود تاج اور درود لكھى وغيرہ سے اس كى تائيد و تاكيد ہوتى ہے.


واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب

http://forum.mohaddis.com/threads/كيا-درود-تاج،-اور-درود-لكھى،-اور-درود-تنجينا-وغيرہ-بدعت-ميں-شمار-ہوتے-ہيں-؟.18335/
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
رانا صاحب۔
آپ خود سوال کا جواب نھیں دے رھے
آپ سے پوچھا تھا کہ
لباس کون سا پہنتے ھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ڈاکٹر صاحب ایک لڑی شروع کرکے ، الگ سے ان سے اس سوال کا جواب لیا جاسکتا ہے ۔
 

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
سید صاحب نے جو درود لکھا ہے ، درست ہے ، اللہ تعالی کی حمد و ثناء اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں کوئی بھی جملے بولے جاسکتے ہیں ، جو قرآن وسنت کے مخالف نہ ہوں ، البتہ اگر ان الفاظ پر اکتفا کیا جائے جو قرآن مجید یا احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ، تو بلاشبہ وہ افضل ہیں ۔
خضر حیات صاحب نے وضاحت کردی، کہ درود کسی بھی الفاظ میں ہو سکتا ہے۔۔۔ چاہے حدیث میں ہو یا نہیں
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
جناب محمد عامر یونس صاحب! آپ نے اور دیگر ممبران نے یہ نہیں بتایا کہ جس درود کی ترتیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں ،وہ بدعت ہے یا نہیں ؟
البتہ آپ نے ایک تحریر ایسی لکھ دی ہے کہ جس سے مولوی محمد صادق سیالکوٹی کا تحریر کردہ وظیفہ بدعت ٹھہرتا ہے، کیونکہ اس میں کیفیت ، مقدار، اور وقت کی تحدید ثابت ہے، لہذا ُس کو تو بدعت کہہ دینا چاہئیے؟
آپ نے لکھا !
علماء اس بدعت كو اضافى بدعت كا نام ديتے ہيں كيونكہ اصل ميں عمل مشروع تھا، ليكن كيفيت يا مقدار اور وقت كى تحديد كے اعبتار سے اس ميں بدعت پيدا ہوئى ہے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خضر حیات صاحب نے وضاحت کردی، کہ درود کسی بھی الفاظ میں ہو سکتا ہے۔۔۔ چاہے حدیث میں ہو یا نہیں
ساتھ یہ بھی گزارش کی ہے کہ خلاف شریعت باتوں پر مبنی نہیں ہونا چاہیے ، جیسے اوپر کچھ نمونے گزرے ہیں ۔
پھر درود کا اپنی طرف سے ثواب بیان کرنا ، یا اس کی فضیلت بیان کرنا یہ بھی درست نہیں ۔
سید سلمان منصور پوری صاحب نے جو کلمات درود استعمال کیے ہیں نہ اس میں کوئی خلاف شریعت بات ہے ، اور نہ ہی انہوں نے اس کی کوئی خانہ ساز فضیلت یا ثواب بیان کیا ہے ۔
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
جناب خضر حیات صاحب بات یہ ہورہی ہے کہ یہ درود مسنون ہے یا گھڑا ہوا یعنی بنایا ہوا ہے؟عقیدت میں بنایا ہوا درود پڑھنے پر ثواب ہوگا یا نہیں؟ جیسے کہ درود خضری ہے صلی اللہ علیٰ حبیبہ سیدنا محمد وآلہ وسلم، اس میں کوئی شرکیہ الفاظ نہیں۔
 
Top