• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ نبی کریمﷺ کی بے ادبی اور گستاخی ہے؟!!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
[video=youtube;0VzXQYj62v8]http://www.youtube.com/watch?v=0VzXQYj62v8[/video]
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی انس بھائی جان یہ رسول اللہ صلی اللہ کی گستاخی اور بے ادبی ہے یہ عورت چاہے جس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے پھر بھی اس طریقہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تھانیدار کہنا بے ادبی ہے۔جس رسول پر اللہ رب العالمین درود بھیجے اس ہستی کے بارے میں ایسا کہنا خود بتائیے کتنی بے ادبی ہے۔
یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر
سرور انبیاء تیری کیا بات ہے(صلی اللہ علیہ وسلم)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
حالانکہ

  1. یہ الفاظ در اصل اس محترم خاتون (میمونہ ملک مرتضیٰ) کے ذاتی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے مبارک الفاظ کا ترجمہ ہے۔ اگر ترجمہ گستاخی ہے تو اصل متن کو کیا کہیں گے؟!!
  2. اس میں نبی کریمﷺ کیلئے کسی صفت کی نفی ہو رہی ہے نہ کہ اثبات کہ اسے ’گستاخی‘ باور کرانے کی کوشش کی جائے۔
  3. اگر کسی نبی یا ولی پر کوئی سنگین الزام مثلاً ’مجنون‘ یا ’ساحر‘ لگایا جائے تو اگر ’زید‘ اس کی نفی کرے تو کہ وہ نبی یا ولی مجنون یا جادوگر نہیں، تو کیا ’زید‘ کو گستاخ کہا جائے گا؟!!
  4. اگر آیتِ کریمہ ﴿ لست عليهم بمصيطر ﴾ کا ترجمہ ’’آپ ان پر داروغہ یا تھانیدار نہیں۔‘‘ کرنا گستاخی ہے تو پھر درج ذیل ترجمے کیا ہیں:
    تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں ... احمد رضا خان
    آپ ان پر جابر و قاہر (کے طور پر) مسلط نہیں ہیں ... طاہر القادری
    آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں ۔۔۔ احمد علی
    تم ان پر داروغہ نہیں ہو ۔۔۔ جالندھری
    آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں ۔۔۔ محمد جونا گڑھی

    آیت کریمہ ﴿ وما أنت عليهم بجبار ﴾ ... سورة ق کا ترجمہ
    اور کچھ تم ان پر جبر کرنے والے نہیں ... احمد رضا خان بریلوی
    اور آپ اُن پر جبر کرنے والے نہیں ہیں ... طاہر القادری

    آیت کریمہ ﴿ مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ ﴾ ... سورة القلم کا ترجمہ
    تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ... احمد رضا خان
    (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے رب کے فضل سے (ہرگز) دیوانے نہیں ہیں ... طاہر القادری

    آیت کریمہ ﴿ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ * وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴾ ... سورة الحاقة کا ترجمہ
    اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو (٤١) اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو ... احمد رضا خان
    اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (کہ اَدبی مہارت سے خود لکھا گیا ہو)، تم بہت ہی کم یقین رکھتے ہو، (٤١) اور نہ (یہ) کسی کاہن کا کلام ہے (کہ فنی اَندازوں سے وضع کیا گیا ہو)، تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو ... طاہر القادری

    آیت کریمہ ﴿ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ َ ﴾ ... سورة الأنعام کا ترجمہ (واضح رہے کہ یہ آیت کریمہ اٹھارہ کے قریب انبیاء کرام﷩ کے متعلّق ہے)
    اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا ... احمد رضا خان
    اور اگر (بالفرض) یہ لوگ شرک کرتے تو ان سے وہ سارے اعمالِ (خیر) ضبط (یعنی نیست و نابود) ہو جاتے جو وہ انجام دیتے تھے ... طاہر القادری
  5. اگر یہ ترجمہ ’’آپ ان پر داروغہ یا تھانیدار نہیں۔‘‘ کرنا گستاخی ہے تو جنت اور جہنم کے نگران فرشتوں (رضوان اور مالک﷩) کو داروغہ کہنا کیسا ہے؟!! کیا یہ ان کی گستاخی نہیں؟!! کیا فرشتوں کی گستاخی جائز ہے؟!!
    آیت کریمہ ﴿ وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ ﴾ ۔۔۔ سورة المؤمن کا ترجمہ
    اور جو آگ میں ہیں اس کے داروغوں سے بولے اپنے رب سے دعا کرو ہم پر عذاب کا ایک دن ہلکا کردے ... احمد رضا خان
    اور آگ میں پڑے ہوئے لوگ دوزخ کے داروغوں سے کہیں گے: اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ کسی دن تو ہم سے عذاب ہلکا کر دے ... طاہر القادری

    آیت کریمہ ﴿ وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ ﴾ ... سورة الزمر کا ترجمہ
    اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی، یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے ... احمد رضا خان
    (ویسے بھی ان آیاتِ کریمہ میں فرشتوں کیلئے داروغے کی صفت کا اثبات ہے، نفی نہیں) کیا پھر بھی یہ گستاخی نہیں؟!! ما لكم كيف تحكمون
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں اور ہم سے ناحق تشدد اور غلو کو ختم کردیں! آمین یا رب العٰلمین!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان ۔آپ نے بہت اچھی وضاحت کی ۔آپ کی وضاحت سے پہلے میری زہنیت کچھ اور تھی اب بہت کچھ سمجھ آ گیا ہے۔
اسی طرح فرعون کی لاش کے بارے میں بھی آپ کی تحریر پڑھ کر پہلے میری زہنیت اور تھی اور اب اور ہے۔میں وہ آپ کی پوسٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مل نہیں رہی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان ۔آپ نے بہت اچھی وضاحت کی ۔آپ کی وضاحت سے پہلے میری زہنیت کچھ اور تھی اب بہت کچھ سمجھ آ گیا ہے۔
اسی طرح فرعون کی لاش کے بارے میں بھی آپ کی تحریر پڑھ کر پہلے میری زہنیت اور تھی اور اب اور ہے۔میں وہ آپ کی پوسٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مل نہیں رہی۔
جزاکم اللہ خیرا!
فرعون کی لاش کے متعلق میری تحریر کا لنک یہ ہے۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
یہ مفتی صاحب جو ایک غلط لفظ کی نفی کو گستاخی بنانے پر تلے ہیں۔ ان کی ساری گفتگو سنیے اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو راعی قرار دینے پر یہودیوں کو گستاخ اور احمد رضا کا دفاع دیکھئے آپ کو صاف معلوم ہو جائے گا کہ یہ احباب کس دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔۔۔؟

تنبیہہ: پوسٹ میں کچھ الفاظ تبدیل کئے گئے ہیں۔ ۔ازراہ کرم تھوڑی سی نرمی ۔انتظامیہ
 
B

Barakah

مہمان
انس نضر بھائی آپنے بہت اچھی رہنمائی کی ہے ۔ جزاک اللہ خیراً
 
Top